Kallar Syedan; The construction of a Takal bridge in UC Choa Khalsa
یوسی چوآ خالصہ کے موضع ٹکال کے نالہ سریں کے اردگرد شرقی غربی علاقوں میں واقع درجنوں بستیوں کو باہم منسلک کرنے کے لیئے اپنی مدد اپ کے تحت برساتی نالے پر پل کی تعمیر زورو شور سے جاری
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—یوسی چوآ خالصہ کے موضع ٹکال کے نالہ سریں کے اردگرد شرقی غربی علاقوں میں واقع درجنوں بستیوں کو باہم منسلک کرنے کے لیئے اپنی مدد اپ کے تحت برساتی نالے پر پل کی تعمیر زورو شور سے جاری ہے نصف کام مکمل ہو چکا ہے اس کی تخمینہ لاگت تقریبا نوے لاکھ روپے لگائی گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے ایک کروڑ کے نقد عطیات تعمیراتی کمیٹی کے پاس جمع کرا چکے ہیں تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ چوہدری امتیاز حسین آف ڈھوک چوہدری گوہر کے مطابق اب تک منصوبے پر چالیس لاکھ کی رقم خرچ ہو چکی ہے مقامی لوگوں نے نقد عطیات کے ڈھیر لگا دیئے ہیں اس منصوبے میں حکومت کی جانب سے ایک روپے کا بھی فنڈ شامل نہیں ہے ہم نے برسوں یہاں پل کے خواب دیکھے اور باالاخر ہم نے مویوس ہونے کے بعد اپنی مدد اپ کے تحت پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تخمینہ لاگت سے زیادہ فنڈز ہمارے پاس لوگوں نے نقد عطیہ کیئیہیں ہم انشااللہ اگست میں اس پل کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے کھول دیں گے
Kallar Syedan; The construction of a bridge over the local kass is in full swing to connect dozens of settlements in the east-west areas around the Mouza Takal of UC Choa Khalsa. Half of the work is estimated About Rs. 90 lakh has been invested while the locals have submitted cash donations of Rs. 10 million to the construction committee. According to the head of the construction committee, Chaudhry Imtiaz Hussain of Dhok Chaudhry Gohar, Rs. 4 million has been spent on the project so far. People have piled up cash donations. The project does not include a single rupee of funds from the government. We dreamed of building a bridge here for years and finally we decided to build the bridge with our help after being left disappointed. The bridge will open for traffic in August according to statement.
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قتل کی ایک واردات میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا
Husband murders his wife in village Chappri
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قتل کی ایک واردات میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا جبکہ عورت اور مرد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔کلر سیداں کی یونین کونسل غزن آباد کے نواحی علاقہ چھپری اکو میں جہانزیب نامی شخص نے گولی مار کر اپنی بیوی مسماۃ ارباب کو قتل جبکہ بھاوج روبینہ اور بھائی کے سالہ عمران کو زخمی کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ 13جولائی کے روز سے اس کی بیوی اور بھاوج گھر سے غائب تھیں اور تین روز غائب رہنے کے بعد جمعرات کو گھر واپس آئیں خاوند جانزیب نے اپنی بیوی سے استفسار کیا کہ وہ اتنے دن کہاں رہی جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا جس سے مشتعل ہو کر جہانزیب نے گولیاں مار کر اپنی بیوی کو قتل جبکہ بھاوج اور بھائی سے سالے کو زخمی کر ڈالا۔
آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی حاصل کریں گے۔ راجہ ساجد جاوید
PTI candidate will also win in Azad Kashmir elections. Raja Sajid Javed
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کی طرح آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے بھی میاں نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی پرچی سے آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔عوام ایسے بہروپیوں کے جال میں نہ آئیں جو عوام کو سبز باغ دیکھا کر پانچ سال تک حلقے کا رخ بھی نہیں کرتے۔عوام 25 جولائی کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں کہ لوگ آزاد کشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست مسلم لیگ (ن) کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، مریم نواز شریف اپنی منفی تقریروں سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس جرات اور دلیری سے عالمی فورم پر جس طرح کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔ڈرپوک نواز شریف جیل کے خوف سے لندن میں چھپا بیٹھا ہے،آج تک وہ دوائی لے کر واپس نہیں آیا۔
کلر سیداں شہر میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی
Action against encroachment mafia in Kallar Syedan city
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر کی زیر نگرانی انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے عملے کے ہمراہ کلر سیداں شہر میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ریڑھیاں قبضے میں لے کر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے جمعرات کے روز مغل بازار، مین بازار،گوجر خان روڈ اور چوآروڈ میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کی اور اس دوران متعدد ریڑھیوں کو قبضہ میں لیا اور جرمانے عائد کر کے انہیں چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر دکانداروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ اپنا سامان دکان کی حدود میں رکھ کر فروخت کریں بصورت دیگر ذمہ دران کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جا سکتے ہیں۔
تعزیت
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے صحافیوں،کاروباری افراد اور مزدور رہنماؤں نے ٹیکسلا کے معروف صحافی قاری ولی الرحمان سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اکرام الحق قریشی، راجہ محمد سعید،جاوید اقبال، عبدالصبور بھٹی، مسعود بھٹی، راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین اور دیگر نے قاری ولی الرحمان سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔