Kallar Syedan; AC Kallar Syedan accompanied by Deputy Drug Controller visited various medical stores
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا ڈپٹی درگ کنٹرو لر راولپنڈی محمد فیا ض کے ہمراہ مختلف میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز اور بیکریوں کا دورہ
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا ڈپٹی درگ کنٹرو لر راولپنڈی محمد فیا ض کے ہمراہ مختلف میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز اور بیکریوں کا دورہ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پہ جرمانے.تفصیلات کے مطابق اے سی کلر سیداں رمیشہ جاوید اعوان نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز، لیبز اور بیکریوں کا دورہ کیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پہ ایک میڈیکل سٹور، دو لیبرٹریز، ایک بیکری کو مجموعی طور پر 9000 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور خبردار کیا کہ تمام کاروباری ادارے اور شہری کورونا ایس او پی پر عملدرامد بنا کر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں اس وباسے محفوظ رہنے کا واحد ذریعہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔
Kallar Syedan; Assistant Commissioner Kallar Syedan accompanied by Deputy Drug Controller Rawalpindi Muhammad Fayyaz visited various medical stores, laboratories and bakeries. According to details, AC Kallar Syedan Ramsha Javed Awan accompanied by drug inspector visited various medical stores, labs and bakeries of the city and a medical store, two laboratories for violating SOPs. , Imposed a total fine of Rs 9,000 on a bakery and warned all businesses and citizens to prove that they are responsible citizens by implementing the Corona SOP’s. The only way to stay safe from this scourge is to implement SOPs ۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلو چار سو ساٹھ گرام چرس برآمد
Police acting on an informant’s report recovered a total of three kilograms and four hundred and sixty grams of hashish from the possession of two drug dealers.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلو چار سو ساٹھ گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ دو منشیات فروش بھاری مالیت کی چرس لئے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑے ہیں جس پر انہوں نے انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری سب انسپکٹر طیب ظہیر بیگ کی نگرانی میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش شاہ سوار کے قبضے سے 1760گرام جبکہ عطا اللہ ساکنان پشاور کے قبضے سے 1700 گرام چرس اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔
مقابلے کی دوڑ میں شریک دو قیمتی بیل ریلوے لائن سے گزرتی ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے
Two precious bulls competing in the race were killed when they collided with a train passing through the railway line
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقابلے کی دوڑ میں شریک دو قیمتی بیل ریلوے لائن سے گزرتی ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئے یہ حادثہ روات کے قریب سائیں مسکین کے سالانہ عرس کے موقع پر اس وقت پیش آیا جب وھاں بیل دوڑ جاری تھی اسی دوران دوڑ میں شریک دو قیمتی بیل راستہ بھٹک کر قرہب ہی ریلوے لائن کی طرف برق رفتاری سے چلے گئے جہاں اتفاق سے اس وقت ٹرین گزر رہی تھی اور دونوں بندھے ہوئے بیل پوری رفتار سے چلتی ٹرین سے ٹکرا گئے اس دوران ایک بیل ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی بیل کے گلے پر چھری پھیر دی گئی۔
کشمکش سے عوام کا کورونا کے بارے میں حکومتی موقف پر اعتماد اٹھ رھا ہے
The conflict has eroded public confidence in the government’s stance on Corona
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عوامی حلقوں نے کورونا کی چوتھی لہر ڈیلٹا کے بارے میں حکومتی موقف پر اظہار تعجب کرتے ہوئے کہا کہ چند ایام قبل تک قوم کو کورونا ختم ہونے کی خوشخبری سنائی گئی اور پھر اسد عمر کی جانب سے چوتھی لہر ڈیلٹا کی امد سے خبردار کیا گیا اور اب اس کی موجودگی کی تصدیق کی جا رہی ہے جب بھی کوئی اسلامی تہوار قریب آتا ہے تو کورونا میں شدت سامنے لائی جاتی ہے حکومت کا اپنا ایجنڈہ ہے جو عالمی ایجنڈے سے مطابقت رکھتا ہے یہ جب چاہتے ہیں کورونا کی شدت کم ہونے کی کی نوید سناتے ہیں اور جب چاہتے ہیں تو اس میں شدت سے خبردار کرنا شروع کر دیتے ہیں ان کی اس کشمکش سے عوام کا کورونا کے بارے میں حکومتی موقف پر اعتماد اٹھ رھا ہے۔
فارما سیکٹر پر لگائے جانے والے ایڈوانس ٹیکس کیخلاف (جمعرات) کو ایک روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی
A one-day shutter down strike will be held on Thursday against advance tax on pharmaceutical sector.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان فارما انڈسٹری کی ہدایت پر فارما سیکٹر پر لگائے جانے والے ایڈوانس ٹیکس کیخلاف آج (جمعرات) کو ایک روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز راولپنڈی میں چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن صلاح الدین شیخ کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔