DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Due to heavy rains , the rivers and streams of Kahuta city were flooded

گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے کہوٹہ شہر کے ندی نالے بھپر گئے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں لاری اڈہ، نواز کالونی میں پانی مساجد، دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے کہوٹہ شہر کے ندی نالے بھپر گئے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھیں لاری اڈہ، نواز کالونی میں پانی مساجد، دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا لاکھوں روپے کا نقصان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا فوری ایکشن چیف آفیسر، آر ڈبلیو ایم سی کے منیجر ماجد ستی کے ہمراہ نالوں کا دورہ جائزہ لیا اور بند نالوں کو فوری کھولنے کی ہدایت جبکہ عید قربان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اس موقع پر اے سی کہوٹہ یاسر رضوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم نہ ہونے اور نالے بند ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں مشکلات ہیں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نالوں کی بندش کو روکنا ہو گا نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بجائے بلدیہ کی جانب سے بنائے گے پوائنٹ پر پھینکا جائیں انھوں نے راولپنڈی ویست منیجمنٹ کمپنی کہوٹہ کے اہلکاران کو کہا کہ فوری بند نالوں کو کھولا جائے تا کہ موسمی بارسات میں پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا جا سکے اور کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔ انھوں نے شہریوں سے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر بھی شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عملی کردارا ادا کیا جائے۔

Kahuta; Roads in Kahuta city overflowed due to heavy rains Chief Officer, RWMC along with Manager Majid Satti inspected the drains and directed to open the closed drains immediately while issuing special instructions regarding Eid-ul-Adha. AC Kahuta Yasir Rizwan while talking to reporters on the occasion. He said that due to non-availability of sewerage system and blockage of drains, there are problems in drainage of water. The administration as well as the citizens have to play their role to stop the blockage of drains. He asked the officials of Rawalpindi Waste Management Company, Kahuta to immediately open the blocked drains so that drainage of water could be made possible in monsoon rains and any damage could be avoided. He asked the citizens to play a practical role in keeping the city clean and tidy even on the occasion of Eid-ul-Adha.

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سلیٹھ میں کار سے نوجوان کی نعش بر آمد

The body of a youth was recovered from a car in village Slaith

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سلیٹھ میں کار سے نوجوان کی نعش بر آمد۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سلیٹھہ موڑ کے قریب کار سے نوجوان کی نعش بر آمد احتشام عباسی ولد مسعود عباسی ساکن بلوہا گریڈ اسٹیشن قتل، نوجوان کو سر پر گولی لگی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی گئی تھی جسکو بعدازاں لواحقین کے سپرد کر دیا گیا، پولیس تفتیش میں مصروف عمل۔

محترمہ مریم نواز شریف کا آزاد کشمیر جاتے ہوئے معروف کالم نگار،تجزیہ نگار ومعروف صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران جنجوعہ سے ملاقات

On her way to Azad Kashmir, Ms. Maryam Nawaz Sharif called on Raja Imran Janjua, President of Press Club Kahuta (Registered).

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محترمہ مریم نواز شریف کا آزاد کشمیر جاتے ہوئے معروف کالم نگار،تجزیہ نگار ومعروف صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران جنجوعہ سے ملاقات۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران جنجوعہ کے والد مر حوم حاجی راجہ گلشن ضمیر کے بارے میں علاقائی خدمت کے حوالے سے بھی بتایا جس پر محترمہ مریم نواز شریف نے ان کی تعریف کی۔تفصیل کے مطابق آزاد ریاست جموں کشمیر میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے حوالے سے پاکستان سے آئے روز کوئی ناں کوئی سیاسی رہنماء کشمیر جاتا ہے اور وہاں اپنے کانیڈیٹ کے کی طرف سے منعقدہ جلسے جلوسوں میں شر کت کر تے ہیں گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز شریف براستہ کہوٹہ آزاد کشمیر گیں کہوٹہ میں ن لیگی رہنماؤں، کارکنان،ورکنان،ووٹروں، سپورٹروں اور تاجر برادری نے تاریخی استقبال کیا جس کی مثال نہیں ملتی اس موقع پر محترمہ مریم نواز شریف نے معروف کالم نگار،تجزیہ نگار ومعروف صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران جنجوعہ سے ملاقات کی اس موقع پر حلقے کے عظیم لیڈر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے راجہ عمران جنجوعہ کے والد مر حوم حاجی راجہ گلشن ضمیر کے بارے میں علاقائی خدمت کے حوالے سے بھی بتایا جس پر محترمہ مریم نواز شریف نے ان کی تعریف کی راجہ عمران جنجوعہ نے محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button