Gujar Khan; The principal of a private school in Jand Nijjar squandered thousands of rupees of admission fees
جنڈ نجار میں نجی سکول کے پرنسپل نے والدین سے ہزاروں روپے فیس و داخلہ کے پیسے ہڑپ کر لئے اور بچیوں کا داخلہ ہی نہیں بھیجا۔
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—رفیق اسلامک ماڈل سیکنڈری سکول,جنڈ نجار, کے پرنسپل نے والدین سے ہزاروں روپے فیس و داخلہ کے پیسے ہڑپ کر لئے اور بچیوں کا داخلہ ہی نہیں بھیجا۔ والدین نے قانونی کارروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جنڈ نجار کے رہائشیوں مظفر حسین شاہ،چوہدری ظہیر،شریف حسین و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی ہے کہ ان کے گاؤں جنڈ نجار میں رفیق اسلامک ماڈل سیکنڈری سکول ہے جہاں سے ان کی بچیوں نے میڑک کا امتحان پاس کیا ہے اور اس کے مالک نے فرسٹ ائیر (گیارہویں کلاس) میں داخل کیا اور ہمیں کہا کہ ہمارا سکول انٹر کلاسز تک منظور شدہ ہے پرنسپل مہران خالد کے کہنے پر ہم نے اپنی بچیوں کو وہاں داخل کروا دیا چونکہ کورونا کی وجہ سے پچھلے سال بغیر امتحان کے فرسٹ ائیر کی طالبات کو پروموٹ کیاگیا اور سال دوئم کے امتحانات بورڈ نے لینے شروع کئے جب ہم اپنے بچوں کی روک نمبر سلپ لینے کے لیے پرنسپل مہران خالد کے پاس گئے تو وہ ٹال مٹول اور بہانے کرنے لگا اور کہا کہ وہ کل یا پرسوں دے دونگا انٹر میڈیٹ کے امتحان شروع ہوئے ایک دن گزر گیا لیکن اس نے ابھی تک ہمارے بچوں کو رول نمبر سلپ نہیں دی جبکہ پچھلے دو سالوں سے فیس کے مد میں وہ ہم سے ہزاروں روپے اور داخلہ فیس الگ سے لے چکا ہے جب اپنے زرائع سے بورڈ سے تصدیق کروائی تو پتہ چلا کہ یہ سکول ہائر سیکنڈری کی سطح پر منظور بھی نہیں ہے اور نہ ہی پرنسپل مہران خالد نے طالبات کے داخلے بھجوائے جس سے ہماری بچیوں کے دو سال ضائع ہو گئے مذکورہ بالا پرنسپل نے نہ صرف بچیوں کے والدین کو اخفاء میں رکھ کر دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے بلکہ مذکورہ بالا پرنسپل کی غفلت اور داخلہ نہ بھیجنے کی وجہ سے بچیوں کے دو سال ضائع ہو گئے اور ان کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے جو کہ بچوں اور والدین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے لہٰذا مذکورہ بالا پرنسپل مہران خالد کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
Gujar Khan; The principal of the private school took thousands of rupees from the parents for fees and admission fees and did not send the admission of the girls.
Parents have applied to the Assistant Commissioner for legal action. According to details, residents of nearby village Jand Nijjar, Muzaffar Hussain Shah, Chaudhry Zaheer, Sharif Hussain and others have requested the Assistant Commissioner that Rafiq Islamic Model Secondary in their village Jand Nijjar, At the request of Principal Mehran Khalid, we gave our daughters Were admitted there because first year female students were promoted without examination due to Corona last year and second year examinations were started by the board when we went to Principal Mehran Khalid to get our children’s stop number slip. She started making excuses and said that she will give it tomorrow or the day after tomorrow, days have passed since the intermediate exams started but she has not given the roll number slip to our children yet, The principal Mehran Khalid did not send the admissions of the female students which resulted in wasting two years of our daughters. The above mentioned principal not only committed fraud. Yes, due to the negligence of the above mentioned principal and not sending admission, the girls lost two years