Pothwar.com

Chakswari, AJK; Chaudhry Azeem Bakhsh addresses a short inaugural function at Malik Sabir’s residence in Boha Malikan

چودھری عظیم بخش کا بوعہ ملکاں میں ملک صابر کی رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک مختصر سی شمولیتی تقریب سے خطاب

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —آزادامیدوار حلقہ نمبر2چکسواری چودھری عظیم بخش نے کیاہے کہ میں تمام ساتھیوں اوردوستوں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہو ں میں میرا ساتھ دینے میرے قافلے میں شامل ہونے کادانشمندانہ اوربروقت فیصلہ کیاہے آپ لوگو ں نے میری حمایت کااعلان کیاہے بھرپور تعاون کایقین دلایا آپکے خلوص کاشکریہ اداکرتاہوں اورآپ سے وعدہ کرتاہوں جس خلوص کے ساتھ آپ میری سپورٹ کررہے ہیں اسی خلوص کے ساتھ آپ کی خدمت کروں گااورمایوس نہیں کروں گا انہوں نے ان خیالات کااظہار بوعہ ملکاں میں ملک صابر کی رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک مختصر سی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے چودھر ی عظیم بخش کی حمایت کااعلان کرنے والوں میں ملک صابر محمود احمدمیر وی ملک عرفان محمدعظیم خان محمدبشارت ملک شمس محمدرفاقت ملک محمدشبیرملک محمدعدیل محمدحسن فیصل علی ظفراقبال اورمحمدعرفان شامل ہیں

Chakswari, AJK; Independent Candidate Constituency No. 2 Chakswari Chaudhry Azeem Bakhsh has said that I am grateful to all the colleagues and friends who have made a wise and timely decision to join my caravan to support me. You have declared your support for me. I will serve you with the same sincerity with which you are supporting me and I will not disappoint you. Malik Sabir Mahmood Ahmed Mir, V Malik Irfan Mohammad Azeem Khan Mohammad Basharat Malik Shams Mohammad Rafaqat Malik Mohammad Shabir Malik Mohammad Adeel Mohammad Hassan Faisal Ali Zafar Iqbal and Mohammad Irfan are among those who have declared their support.

جو45سال تک خدمت کرنے کادعوی کرتے ہیں انہو ں نے اس علاقہ کے عوام کوکیادیاہے, چودھری عظیم بخش

Those who claim to serve for 45 years, What have they given to the people of this area, Chaudhry Azeem Bakhsh

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —آزادامیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری چودھری عظیم بخش نے کہاہے کہ جو45سال تک خدمت کرنے کادعوی کرتے ہیں انہو ں نے اس علاقہ کے عوام کوکیادیاہے اور ہم نے کیادیاہے آپ کواس کاپتہ ہوناچاہیے میں نے جب سے اپنی الیکشن مہم شروع کی ہے کسی بھی جگہ پرمنت سماجت نہیں کی معافی نہیں مانگی کیونکہ کوئی ایساکام نہیں کیاکہ مجھے معافی مانگنے اورمنت سماجت کرنے کی نوبت پیش آتی کوئی ایساکام نہیں کیاعوام کی خدمت کی ہے عوام نے بے پناہ محبت دی ہے کسی اورکوئی کو ا عوا م نے ایسی محبت دی ہو ہرعلاقہ میں عوام نے والہانہ استقبال کیاہے حمایت وتعاون کے لئے اپنے بھرپور خلوص کااظہارکیاہے ڈھیر ی دھمیال اورباروا ں ڈھوک خواجگا ن کے جن دوستوں نے میری حمایت کااعلان کیاہے میرے قافلے میں شامل ہوئے ہیں ان کاشکریہ اداکرتاہوں ڈھیر ی دھمیال میراننھیال ہے مجھے توقع ہے کہ یہ اس رشتہ کی لاج رکھیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈھیری دھمیال میں اہلیان بارواں ڈھوک خواجگا ن وڈھیری دھمیال کی مشرکہ انتخابی میٹنگ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیاانہوں نے حاجی خواجہ عادل حسین خواجہ محمدسعیداورچودھری طارق اوران کی پوری ٹیم کامیٹنگ کے انعقاد پرشکریہ اداکیا انہوں نے اس علاقہ کی ممتاز شخصیت چاچاچودھری محمدزمان مرحوم کی خدمات پرانہیں خرا ج عقیدت پیش کیا اوران کی خدمات کاخصوصی طورپرذکر کیا کارنرمیٹنگ سے میٹنگ کے میزبان حاجی خواجہ عادل حسین نے خطاب کیااورچودھری عظیم بخش کی بھرپور حمایت کااعلان کیااورانہیں اپنی اوراپنے محلہ کی طرف سے بھرپو ر حمایت وتعاون کایقین دلایا میٹنگ میں چکسواری کے سینئرصحافی افراز محمود راجہ سابق صدر چکسوار ی پریس کلب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دے اس موقع پرمتعدد افراد نے چودھر ی عظیم بخش کی حمایت کااعلان کیاحمایت کااعلان کرنے والوں کوعظیم بخش چودھری نے ہا رپہناکران کاشکریہ اداکیا

آزادامیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری سہیل سرفرازایڈووکیٹ کاخان آباد میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

Independent Candidate Legislative Assembly Constituency No. 2 Chakswari Sohail Sarfraz Advocate Addresses Opening Ceremony of Election Office in Khanabad as Special Guest

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — آزادامیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری سہیل سرفرازایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آپ کویقین دلاتاہوں کہ مرتے د م تک ہماراعقیدت محبت اور شفقت کارشتہ قائم رہے گااوریہ ایک ہی صورت میں قائم رہ سکتاہے جب ہم سچائی کے ساتھ ایک دوسر ے کااحترام کریں اورایک دوسرے کی عزت کاخیال کریں میرے والدمحترم نے 45سال اس حلقہ کے عوام کی خدمت کی میں جوں جوں الیکشن مہم میں چلتاگیامیرا ایمان اس بات پراور پختہ ہوتاگیاکہ اچھائی کبھی نہیں مرتی سچائی کبھی نہیں مرتی میں ا ٓج جوکچھ ہوں اپنے والدمحترم کی وجہ سے ہوں میر ے والدمحترم کواس دنیاسے گئے ہوئے آٹھ سال ہوگئے ہیں لوگ آج بھی انہیں یاد کررہے ہیں میرے لئے اس سے بڑاسرمایہ زندگی میں ا ور کوئی نہیں ہے میر ے والدمحترم نے دل سے سچائی سے اصولوں کے ساتھ لوگو ں کی خدمت کی ہے ان کے سیاسی سفر میں بہت سے لوگوں نے ساتھ دیاکچھ راستے میں رہ گئے کچھ دیر سے آئے کچھ آخر میں چھوڑ گئے لیکن میں ا ٓپ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں میر ے والدصاحب کوفوت ہوئے آٹھ سال ہوگئے ہیں آج تک آپ لوگو ں نے ان کاساتھ نہیں چھوڑا وہ الیکشن جیتیں یاہاریں آپ نے ان کاساتھ دیامیرے والدصاحب نے بھی دل سے آپ کی خدمت کی آپ نے دل سے عقیدت ومحبت رکھی اوریہ سلسلہ آج بھی قائم ہے اورآپ نے خلوص کااظہارکیاآپ کے بہت بڑ ے کلیجے ہیں میر ے والدصاحب کی وفات کے بعدکچھ لوگ ایسے بھی ہیں میں جن کادل سے احترام کرتاہوں وہ اپنے فیصلے میں آزاد ہیں جوشاید زیادہ عرصہ نہ چل سکے ساتھ چھوڑ گئے میر ے دل میں ان کے لئے بھی احترام ہے جہاں رہیں خوش رہیں اللہ ان کاحامی وناصر ہو 2016کے انتخابات آئے میں نے سوچا کہ جھوٹ بول کربے ایمانی کرکے اسمبلی ممبربننے سے بہتر ہے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کروں اورمجھے آج خوشی اوراطمینان ہے آج فخر سے سرا ٹھاکربات کرسکتاہوں میں نے اپنے والدصاحب کی بات کاپہر ہ دیا2021ء کے انتخابات کی مہم شروع ہوئی ہم کاحصہ رہے پارٹی ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان خان میر ے والدہیں میں نے ان سے سیکھاہے انہو ں نے میری تربیت کی بغاوت میرے خون میں ہے اگرغلط بات ہوگی میں اس کے لئے بغاوت کروں گا میں مطمئن ہوں ٹھیک پربات بغاوت کی پارٹی کے ٹکٹ کے غلط فیصلہ کومسترد کیااورآج آزاد حیثیت سے الیکشن میں جارہاہوں جتنے امیدوار اورپارٹیاں الیکشن میں ہیں میرے لئے تمام قابل احترام ہیں میں امیدکرتاہوں کہ تمام امیدوار حلقہ کی بہتری اورفلاح کے لئے کام کریں گے حلقہ کی فلاح اوربہتری اسی میں ہے کہ عام آدمی کی زندگی بہترہو اگر عام آدمی کی زندگی بہترنہیں ہوتی تویقین کرلیں کہ آپ کے نمائندے بددیانت ہیں میں آپ کویقین دلاتاہوں اگرمیں آپ کاتحفظ نہ کرسکانمائندگی کاحق ادانہ کرسکا پہرہ نہ دے سکا سیاست چھوڑ دوں گا کیپٹن سرفراز خان مرحوم کابیٹاہوں بات سوچ سمجھ کرکروں گااوراس پرپہرہ دو ں گا انہوں نے ا ن خیالات کااظہار خان آباد میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کی صدار ت حاجی محمدصابر نے کی تقریب سے صدر تقریب حاجی محمدصابر حاجی چودھری مقصود احمدطاہر راجہ گلریز ڈاکٹر محمدرفیق آصف مقصود سرفراز علی اذان اصغر عمر اسلم عظیم رحمت سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا

Show More

Related Articles

Back to top button