London; Haji Raja Rauf Khan, who resided in Luton, UK, passed away on Friday, July 9, 2021.
برطانیہ , لوٹن میں مقیم حاجی راجہ رؤف خان 9 جولائی 2021 ء بروز جمعۃ المبارک کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے
لوٹن۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — حاجی راجہ رؤف خان کی وفات پر افسوس کا اظہار۔ برطانیہ میں مقیم حاجی راجہ رؤف خان 9 جولائی 2021 ء بروز جمعۃ المبارک کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ اور ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا۔ لالہ رؤف راجہ انتہائی شریف النفس، بااخلاق، شفیق، مہربان، درد مند، مہمان نواز اور ہنس مُکھ انسان تھے۔ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کے افکار اور نظریات کے مطابق کشمیر کی مکمل آزادی اور خودمختاری کیلئے جدوجہد کی۔ انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرتے تھے۔ ۔ راجہ رؤف خان کا آبائی تعلق پیلاں راجگان (چڑھوئی) ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔ 10 جولائی 2021 ء بروز ہفتہ کو جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں برطانیہ بھر سے تنظیمی ساتھیوں، عزیز و اقارب، دوست احباب اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ حاجی راجہ رؤف خان (مرحوم) کو لوٹن کے مقامی قبرستان کی مسلم سیکشن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Luton; Haji Raja Rauf Khan, a resident of Luton,UK, sadly passed away on Friday, July 9, 2021. He had been ill for some time and a heart attack proved fatal. Lala Rauf Raja was a very noble, well-mannered, kind, compassionate, hospitable and smiling man. Hel followed on Shaheed Kashmir Maqbool Butt fought for complete independence and sovereignty of Kashmir according to the thoughts and ideas of Shaheed. He used to take part in Kashmiris’ protests outside the Indian High Commission. ۔ Raja Rauf Khan was originally from Pelan Rajgan (Charhoi), Kotli District, Azad Kashmir. Funeral prayers were offered at Jamia Islamia Ghousia Trust on Saturday, July 10, 2021. Maulana Qazi Abdul Aziz Chishti led the funeral prayers. Funeral prayers were attended by organizational colleagues, loved ones, friends and the Kashmiri and Pakistani community from across the UK. After the funeral prayers, Haji Raja Rauf Khan (deceased) was buried in the Muslim section of the local cemetery in Luton.