DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; On arrival in Faizpur Sharif, the convoy of Mohammad Nazir Inqalabi received a warm welcome

فیض پورشریف آمدپرمحمدنذیر انقلابی کے قافلے کاشاندار استقبال

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری محمدنذیرانقلابی نے کہاہے کہ رئیس آباد بوعہ فیض پورریف میں خوب صور ت محفل سجانے اور میر ے قافلے کاشاندار استقبا ل کرنے پرارشدمٹھاچیئرمین ظفراقبا ل سابق اے ای او خالدمحمود بابوپرویز اقبا ل راجہ خالدمحمود راجہ مظہراقبا ل سمیت ان تمام دوستوں بھائیوں اوربزرگوں کاشکریہ اداکرتاہو ں جنہو ں نے اپنے بھرپور خلوص کااظہار کیاہے مجھے فخر ہے کہ میرے قافلے میں منجھے ہوئے سیاستدا ن اورکارکن چیئرمین چودھری محمدمالک کرنل (ر) محمدمعروف راجہ محمدریاض توقیر نجیب محمدجہانگیر لدڑوی (دانشور)شامل ہیں ان کی موجودگی میں آپ کویقین دلاتاہوں کہ ان شاء اللہ 25جولائی کاسورج ہماری کامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا جس سوچ اورنظریہ کے ساتھ کیپٹن (ر) محمدسرفراز خان مرحوم نے 35 سال تک جدوجہد کی عوا م کی خدمت کی اورمرتے دم تک اپنامشن جاری رکھاہم اسی سوچ کولیکر آگے بڑ ھ رہے ہیں اوریہ جدوجہدکامیاب ہونے والی ہے۔ہم بلیک میلنگ کی صحافت کونہیں مانتے صاف ستھری صحافت کے قدردان ہیں حقائق کوسامنے رکھ کرصحافت کی جائے حالات اس طرح کے ہیں کہ اس حوالے سے گفتگو کرناضروری ہوگیاتھاحقائق کوسامنے رکھ کرصحافت کی جائے ہم اکثریت حاصل کریں گے الیکشن کادن آنے دیں سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں مال وزر اورجائیدادیں بنانے کے لئے سیاست نہیں کرتے ہم نے اپنی جائیدادیں بیج کرسیاست کی ہے اورکررہے ہیں میں نے عوا م کی بے لوث خدمت کی ہے کوئی مجھ پرانگلی نہیں اٹھاسکتا ہم نے حرام کمائی نہیں کی اورنہ ہی کمیشن لیاہے اگرکسی نے ہمارے کارکن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتوہم اپنے کارکن کاتحفظ کرنابھی جانتے ہیں اگرکسی نے پولنگ کے دن گڑ بڑ کی کوشش کی پھررزلٹ نہیں آنے دیں گے ہم نے اس کابندوبست کرلیاہے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے بعدجودوست آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں ان سے پوری توقع ہے کہ وہ جماعتی ڈسپلن کی پابندی کریں گے وہ کوئی غیر نہیں ہیں ہمارے اپنے ہیں ٹکٹ کے ساتھ آجائیں مسلم لیگ ن کے نظریہ کولے کرآگے بڑ ھیں اگرانہوں نے غلط راستے کاانتخاب کیاتوسیاست میں یہ راستہ ان کی تباہی وبربادی کاراستہ ہوگا انہوں نے ان خیالات کااظہار رئیس آباد بوعہ یونین کونسل فیض پورشریف میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے کرنل (ر) محمدمعروف چیئرمین چودھری محمدمالک راجہ محمدریاض چودھری محمود حسین ایڈووکیٹ محمدجہانگیر لدڑوی سابق ایس ڈی اوارشدحسین مٹھا نے بھی خطاب کیا کارنرمیٹنگ کی صدارت ارشدحسین مٹھانے کی محمداحتشام عجائب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے محمدنذیر انقلابی نے کہاکہ ہمارے مخالفین نے ذاتی مفادات کی سیاست کی ہے سیاست کوتجارت بنانا چاہتے ہیں عوام باشعور ہیں اچھی طرح جانتے ہیں لوگوں کی خدمت کون کررہاہے کی ہے اورکرے گا ہم نے خدمت کی ہے اوران شاء اللہ کرتے رہیں گے 17 جولائی کومحترمہ مریم نواز اسلام گڑ ھ تشریف لارہی ہیں ان کافقیدالمثال استقبا ل کریں گے اورتاریخی جلسہ ہوگا میاں محمدنواز شریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں ہرسازش کی گئی میاں محمدنوازشریف کی محبت لوگوں کے دلوں میں ہے وہ لوگوں کے دلوں پرراج کرتے ہیں ا سے کوئی نہیں نکال سکتا اورنہ ہی ختم کرسکتاہے 45سال تک عوام کی خدمت کادعوی کرنے والوں کی اپنی یونین کونسل کی سڑکوں کابراحال ہے ان کے اپنے گاؤں کی سڑک کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہے ہم نے فنڈز تعمیر وترقی کے کاموں پرخرچ کیے وہ نظربھی آرہے ہیں عوام موازنہ کریں فیض پورشریف آمدپرمحمدنذیر انقلابی کے قافلے کاشاندار استقبال کیاگیا اورقافلہ ریلی کے ہمراہ پنڈال پہنچا کارکنوں نے زبردست جوش وخروش کامظاہرہ کیا

Chakswari, AJK; PML-N Azad Kashmir’s nominee for Legislative Assembly Constituency No. 2, Chakswari Mohammad Nazir-e-Inqalabi has said that in Raeesabad, Boa Faizpur Shareef, a beautiful party was organized and my caravan was warmly welcomed. I would like to thank all the friends, brothers and elders who have expressed their sincere sincerity, I assure you that insha’Allah, the sun of July 25 will be the herald of our success with the thought and ideology with which the late Captain (R) Muhammad Sarfraz Khan served the people of the struggle for 35 years and continued his name till his death.

Show More

Related Articles

Back to top button