Rawat; IG Punjab has signed MOU between Rawalpindi Police and Private School Association for the welfare of the force.
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے راولپنڈی پولیس اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے مابین ایم او یو سائن کرلیاگیا
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے راولپنڈی پولیس اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے مابین MOUسائن کرلیاگیا،80سے زائدپرائیویٹ سکولوں کی 290سے زائدبرانچز کے ساتھ MOUسائن کیاگیا، پولیس شہداء اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے بچوں کوتعلیمی اخراجات میں 100%رعایت ہوگی، حاضر سروس اوردوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو خصوصی رعایت بھی دی جائے گی،پولیس ہر جگہ شہریوں کی خدمت کررہی ہے،جس پر پولیس کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم طاہرچیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آف پاکستان۔ پولیس شہداء کے بچوں کو 100%رعایت دینا شہداء کی قربانیوں کا ادراک ہے جس پرپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں،آر پی اوراولپنڈی، آپ ہمارے اوراس قوم کے محسن ہیں،میں آپ کو فرینڈز آف پولیس سمجھتا ہوں،سی پی او راولپنڈی۔ تفصیلات کے مطابق ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق آر پی او عمران احمر اور سی پی او محمد احسن یونس کی خصوصی کاوش سے فورس کی ویلفیئر کے لیے راولپنڈی پولیس اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے مابین MOUسائن کرلیا گیا،اس حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، ایس پی ہیڈکوارٹرز زنیرہ اظفر، میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم طاہر چیئر مین، ملک نسیم احمدصدر،ڈائریکٹرز، پرنسپلزاور سکول سربراہان نے بھی شرکت کی،چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال اورایس پی ہیڈکوارٹرز زنیر ہ اظفر نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ MOU سائن کیا، تقریب سے خطاب کے دوران چیئر مین میجر جنرل ریٹائرڈ جاوید اسلم طاہر کا کہناتھاکہ شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جرائم اوردہشتگردی کے خلا ف پہلا قدم پولیس ہی اٹھاتی ہے، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر ملک نسیم احمد کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ معاہد ہ شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا اظہار ہے، راولپنڈی پولیس اور پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے مابین طے پانے والے معاہد ہ ہمیشہ کیلئے ایک بنیادی دستاویزہے،آرپی اوراولپنڈی عمران احمرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہد ہ پر میری خوشی بیان سے باہر ہے، الحمد اللہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے آج معاشرے میں امن قائم ہے، اس موقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ آپ ہمارے اوراس قوم کے محسن ہیں، میں آپ کو فرینڈ آف پولیس سمجھتا ہوں،پولیس اہلکاروں کے بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے تمام وسائل بروے کارلاتے ہوئے ان کی ہرممکن ویلفیئر کے لیے کوشاں ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو فرینڈ آف پولیس کے خصوصی کارڈز بھی پیش کئے گئے۔
Rawat; According to the vision of Inspector General of Police Punjab, MoU has been signed between Rawalpindi Police and Private Schools Association for the welfare of the force, MOU has been signed with more than 290 branches of more than 80 private schools, There will be 100% discount, special discount will also be given to the children of police personnel who are injured in the line of duty. Police is serving the citizens everywhere, for which I pay tribute to the police, Major General (retd) Javed Aslam Tahir Chairman Private Schools Association of Pakistan. Giving 100% discount to the children of police martyrs is the realization of the sacrifices of martyrs for which we are grateful to Private Schools Association, RP and Rawalpindi, you are the benefactor of us and this nation, I consider you friends of police, said CPO Rawalpindi.
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ ائیر پورٹ کی اہم کاروائی، خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا،خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور کاروائی کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی خواتین پر تشددکرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے، خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور کاروائی کا حکم دیا تھا،ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ان کی ٹیم نے خاتون پر تشدد میں ملوث ملزم حماد شاہ کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا،متاثرہ خاتون نے بیان کیا کہ ملزم رشتہ دار ہے اور مجھے طلاق دلوا کر شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر تشدد کیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائی گی،سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار،ایس ایچ ا و ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد قابل برداشت نہیں، ایسے ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02 منشیات فروش گرفتار، 02کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمدا سحاق کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو300گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اعجاز احمد کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو450گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوزاور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 05اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ریس کور س نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عزیز جعفر کو ٹریس کرکے گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2020سے تھانہ ریس کور س پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 04لیڈی اشتہاری مجرمان کو گرفتا رکرلیا، گرفتار اشتہاری مجرمان میں تحسین، سفینہ، لبنیٰ اور فریبہ شامل ہیں،اشتہاری مجرمان سال 2020سے تھانہ جاتلی پولیس کو مطلوب تھیں، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث 03ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث 03ملزمان سلیمان شاہ،غضنفر علی اور اکبر علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا، ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا،ایس پی راول نے ایس ایچ ا ونیوٹاؤن اور پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری پر شاباش دی۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے02ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان نزاکت اور گل اسلم کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے گیس سلنڈرز،الیکٹرک کانٹے اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ڈی پی او سٹی نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے07ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے03 ملزمان ابراہیم،اللہ وسایا اور شوکت کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 03پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس ایچ ا ورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد محمود کوگرفتا رکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران طارق کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور برآمدہوا،ایس ایچ اوچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان حسنین شاہ اور غلام عباس کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے01کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی۔
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے20لیٹر شراب،825گرام چرس اور55روند کلاشنکوف کے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے شیراز تنویر سے05بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے بشارت مسیح سے05لیٹر شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے آصف مسیح سے10لیٹر شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عبداللہ سے230گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے کامران صدیق سے115 گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد عارف سے230گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے خانزادہ سے250گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے غلام عباس سے55روند کلاشنکوف کے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔