Kallar Syedan; Missing girl from Kanoha found by police at Data Darbar in Lahore
کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی کوداتا دربار لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے گھر سے ناراض ہو کر جانے والی لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی رخسار تعلیم نے بتایا کہ 19 سالہ (ر ش)کی اپنے چھوٹے بھائی کیساتھ لڑائی ہوئی تھی جس سے وہ دل برداشتہ ہو کر اکیلے ہی گھر سے چلی گئی جسے پولیس نے داتا دربار لاہور سے بازیاب کروا کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا جہاں مغویہ نے معزز عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا گھر سے ناراض ہو کر لاہور چلی گئی تھی۔یاد رہے کہ محمد رشید سکنہ نلہ مسلماناں نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں گھر میں موجود تھا اور صبح 6 بجے سو کر اٹھا تو میری بیوی نے مجھے بتایا کہ بیٹی رمشا شاہین کی چارپائی خالی ہے اور وہ گھر میں موجود نہ ہے۔میری بیٹی کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا ہے۔
Kallar Syedan; ASI Rukhsar Taleem of Kallar Syedan Police Station said that 19-year-old Ramsha Shaheen had a fight with his younger brother. As a result of which she left the house alone. The police recovered her from Data Darbar Lahore and presented her in the local court where the she recorded her statement in the esteemed court and said that no one had abducted her from the house. Angered, she left for Lahore. It may be recalled that Muhammad Rashid, a resident of Nala Muslimana, while filing a case in Kallar Syedan police station, he had stated that he was at home and when he woke up at 6 am, my wife told me that her daughter Rimsha Shaheen’s bed is empty and she is not in the house aand he had stated that his daughter had been abducted by an unknown person.
کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی کیاجائے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان
Carona SOPs must be implemented: Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے شادی ہال /مارکیز/ ہوٹل مالکان /ریسٹورنٹ/ جم کلبز کے مالکان کو واضح ہدایت جاری کی ہیں کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی کیاجائے۔انہوں نے مذکورہ مقامات پر آنے والے تمام لوگوں کا ڈیٹا درج کرنے کی بھی ہدایت جاری کی اور متعلقہ شادی ہالز/ مارکیز/ جم کلبز کے سٹاف ممبرز کی ویکسینیشن بھی لازمی کرانے کا حکم دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل/ شادی ہالز/ جم کلب مالکان پربھاری جرمانے عائد کرنے کے علاؤہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔
ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے خلاف حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے31جولائی تک DDO آفس کلرسیداں میں اپنی رجسٹریشن کروا لیں
In view of the government’s policy against hepatitis and tuberculosis, get your registration with the DDO office in Kallar Syedan by July 31.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے تحصیل کلرسیداں کے تمام باربرز اور بیوٹی پارلرز مالکان سے کہا ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے خلاف حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے31جولائی تک DDO آفس کلرسیداں میں اپنی رجسٹریشن کروا لیں۔ جو اس میں کوتاہی برتے گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور رجسٹر نہ کرائی جانے والی دوکان کے خلاف سربمہر کرنے کے علاوہ مقدمہ بھی درج کروایا جا سکتا ہے۔
عید قرباں سر پر آن پہنچی ہے جا بجا مویشی فروخت کرنے والے موجود ہیں مگر خریدار دام معلوم کر کے واپس گھروں کو پلٹ جاتے ہیں
Eid-ul-Adha is upon us. There are cattle sellers, but buyers return home after finding out the price.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عید قرباں سر پر آن پہنچی ہے جا بجا مویشی فروخت کرنے والے موجود ہیں مگر خریدار دام معلوم کر کے واپس گھروں کو پلٹ جاتے ہیں۔کلرسیداں سے روات،دھانگلی اور دوبیرن روڈ پر جابجا مویشی مالکان ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں جنہوں نے جانوروں کو بھی سجا رکھا ہے، وہ ان کی خوبیاں بھی ایک ہی سانس میں بیان کر دیتے ہیں۔گاہک آتے ہیں دام پتہ کرکے خریداری کیئے بغیر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔گاہکوں کے مطابق گزشتہ برس کی بدولت اس بار نرخ چار گنا زائد ہو چکے ہیں اور اتنی گاہکوں کی قوت خرید ہی نہیں ہے جبکہ ئشی مالکان بھی صورتحال سے مایوس دکھائی دیتے ہیں۔