DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Large number of people in Kanghar and Peja Barsala villages of UC Bior leave PML-N and joined PTI.

یونین کونسل بیور کے گاؤں کانگڑھ اور پیجا برسالہ میں سینکڑوں لوگوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل بیور کے گاؤں کانگڑھ اور پیجا برسالہ میں سینکڑوں لوگوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیور کے گاؤں کانگڑھ میں سرداایم رضاء کی خصوصی کاوش سے امیدوار برائے جنرل کونسلر نوید احمد اور ان کی پوری برادری دوست احباب علاقہ مکینوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے شمولیتی پروگرام میں صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 2023 کے الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا اسی طرح پیجا برسالہ میں بھی سردار برداری سمیت مختلف برادریوں کے سینکڑوں عمائدین نے بھی ایک جلسے میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے راجہ صغیر احمد اور صداقت علی عباسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 2023 کے الیکشن میں دونوں امیدواروں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا دونوں گاؤں میں شمولیتی پروگرام جلسے میں تبدیل ہو گئے عوام نے ایم این اے صداقت علی عباسی ایم پی اے راجہ صغیر احمد چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا، راجہ سعید کرنل ظفر عباسی، قدیر عباسی،سردار مظہر،سکندر ستی سمیت دیگر قائدین کا والہانہ استقبال کیا اور مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی تقریب سے مقررین نے خطاب کیا جس میں دونوں گاؤں کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈ سے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا

Kahuta; Hundreds of people from Kanghar and Peja Barsala villages of Union Council Bior have left PML-N and joined PTI and expressed full confidence in MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed. Candidate for General Councillor Naveed Ahmed and his entire community friends and residents of Kanghar village in Bior have joined PTI and expressed full confidence in Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed in the inclusion program Hundreds of elders from different communities, including Sardar Bardari, joined PTI in a meeting and expressed full confidence in Raja Saghir Ahmed and Sadaqat Ali Abbasi. While announcing to support both the candidates in the 2023 elections, the inclusion program in both the villages has turned into a rally. Kahuta Waheed Ahmad Khan, Senior Vice President PTI Kahuta Tehsil Sardar Raza, Raja Saeed Col. Zafar Abbasi, Qadeer Abbasi, Sardar Mazhar, Sikandar Satti and other leaders were warmly welcomed and the guests were showered with flower petals. In which development projects worth crores of rupees were also announced for both the villages.

سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ کہوٹہ

Former Chairman Planning and Development Punjab Province and former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan’s visit to Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ کہوٹہ۔تحصیل بھر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا،سیاسی وسماجی شخصیات ومعززین علاقہ سے ملاقتیں، بیماروں کی بیمار پر سی اور فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی۔ گذشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی غیور عوام کی ہر دلعزیز شخصیت سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کادوہ کیا انہوں نے اپنے اس دورے کے موقع پر یوسی نارہ کے گاؤں ماکھی چوآ میں حاجی نذر کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر گے اور ان کے بیٹے سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے لیے فاتحہ خوانی کی،علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کیپٹن سلطان کی بیمار پرسی کی اور کو جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،نارہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بھٹی کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،شیخ مجید کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر ان کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی،کلیاہ کے مقام پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خادم کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شر کت کی انہوں نے چوکپنڈوری کے مقام پر صدر پی ٹی آئی یوسی مٹور معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ سے ملاقات حلقے کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی راجہ شاہد علی جنجوعہ نے عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار عوامی سیاست پر کرنل محمد شبیر اعوان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔

کہوٹہ تحصیل کا دوسرا بڑا شہر نارہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Nara, the second largest city of Kahuta Tehsil, lacks basic amenities even in this modern age

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ تحصیل کا دوسرا بڑا شہر نارہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ایم این اے صداقت علی عباسی کے الیکشن کے دوران کیے گے وعدے ہوا میں اُڑ گئے تین سال گز ر گے نہ گرلز کالج کا وعدہ پورا ہوا نہ ہی بی ایچ یو کی بلڈنگ تعمیر ہوئی گرلز کالج نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگوں کی بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم حاصل نہیں کر سکتی جبکہ کئی کنالوں پر تعمیر بوسیدہ عمارت جسکو خطرناک قرار چدیکر خالی کر دیا گیا تھ ابھی تک تعمیر نہ ہو سکی بی ایچ یو ایک کرائے کے مکان میں چل رہا ہے نارہ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں واٹر سپلائی سکیم نہ ہونے کی وجہ سے عورتیں میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر محمد یونس نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فوری پور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دے تاکہ وہ نچلی سطح پر تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کر سکیں ایم این اے صداقت علی عباسی گرل کالج بی ایچ یو کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں۔

آزاد کشمیر کے الیکشن میں فتح ن لیگ کی ہو گی، چوہدری صداقت حسین

PML-N will win in Azad Kashmir elections: Chaudhry Sadaqat Hussain

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری صداقت حسین چیئرمین یوسی منیاندہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں فتح ن لیگ کی ہو گئی میاں محمد نواز شریف کے تمام “شیر”بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے آزاد ریاست جموں و کشمیر کی غیور،دلیر، جفاکش عوام تبدیلی کے نعرے کو مسترد کر کے عوام کی خدمت کے جذبے سے سر شار ملک کی عوام کی پسندیدہ جماعت ن لیگ کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کر یں گے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح یقینی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جو کچھ کیا اس کے نتائج آزاد کشمیر کے الیکشن میں سامنے آئیں گے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ آج زبان زد عام ہے مسلم لیگ (ن) ہی کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت اور ان کے حقوق کی محافظ ہے۔ ان خیالات کا اظہا ررہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری صداقت حسین چیئرمین یوسی منیاندہ نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ تحریک انصاف نے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر نعرہ لگا کر عوام کو مایوس کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا سودا کرنے والے آئندہ الیکشن میں مسترد ہونگے انشاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button