DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Grand reception being held for Bilawal Bhutto in Islamgarh

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کااسلا م گڑھ آمد پرشانداراوروالہانہ استقبا ل کیاجائے گا

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ؤ ں حاجی چودھری محمدسوار خان حاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیر اخترحاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر حاجی محمدمسعود اورخواجہ محمداحتشام نے کہاہے کہ آج ہم شہیدوں غازیوں کے وارث بھٹوشہید کے نواسہ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر آصف علی زرداری کے نورنظر اورہمارے قائد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردای کاسلام گڑھ آمدکے موقع پرسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیداور چودھری قاسم مجید پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری کی قیادت میں شانداراوروالہانہ استقبال کریں گے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے تاریخی جلسہ عام سے بلاول بھٹوزردار ی تاریخی خطاب کریں گے

Chakswari, AJK; Central leaders of Pakistan Peoples Party Azad Kashmir Haji Chaudhry Muhammad Sawar Khan, Haji Chaudhry Muhammad Saleem, Chaudhry Munir Akhtar, Haji Chaudhry Liaquat Ali Former Councilor Haji Muhammad Masood and Khawaja Muhammad Ehtesham have said that today we are the heirs of martyrs of Shaheed Ghazis. Former Prime Minister Azad Kashmir Chaudhry Abdul Majeed and Chaudhry Qasim Majeed on the occasion of arrival of our Leader PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari in Islamgarh will give a grand welcome to the nominees of PPP Azad Kashmir under the leadership of Legislative Assembly Constituency No. 2 Chakswari.

آزادامیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2چکسوار ی اسلام گڑ ھ چودھری عظیم بخش نے فیض پورشریف میں اپنے الیکشن آفس کاافتتاح کیا

Independent Assembly Constituency No. 2 Chakswari Islamgarh Chaudhry Azeem Bakhsh inaugurated his election office in Faizpur Sharif.

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — آزادامیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2چکسوار ی اسلام گڑ ھ چودھری عظیم بخش نے فیض پورشریف میں اپنے الیکشن آفس کاافتتاح کیا مختصرسی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیض پورشریف میں میرے ووٹ بینک میں اضافہ ہواہے لوگ میرے قافلے میں شامل ہورہے ہیں آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے صدقہ یہاں سے اکثریت حاصل کریں گے انہوں افتتاحی تقریب کااہتما م وانصرام کرنے اورتقریب میں شرکت کونے والوں کاشکریہ اداکیاانہوں نے پروفیسر چودھری محمدگل بہار صدر بشارت حسین چودھری غضنفراقبال اوران کی پوری ٹیم کے خلوص کاشکریہ اداکیاتقریب میں چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی شرکاء تقریب نے چودھر ی عظیم بخش کی حمایت کااعلان کیاورانہیں اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا بعدازاں وہ اپنے قافلہ کے ہمراہ خالق آبادروانہ ہوئے خالق آباد میں کارنڑمیٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی خالق آبادآمدپر امیدوار اسمبلی چودھری عظیم بخش کاوالہانہ استقبال کیاگیا خالق آباد میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھر ی عظیم بخش نے کہاکہ کارنرمیٹنگ اورریلی کااہتمام کرنے اورشریک ہونے والون کاشکریہ اداکرتاہوں جس خلوص اورمحبت کاخالق آباد کے عوام نے کیامیرے لئے سرمایہ ہے جس طرح آج یہاں استقبال ہوا پروگرام ہوا یہ اللہ تعالی کاخصوصی کرم ہے اورٹیم ورک کانتیجہ ہے خالق آبا دکے غور طلب اورحل طلب مسائل ان شاء اللہ حل ہوں گے اللہ تعالی کے فضل وکرم اورعوام کی پرخلوص سپورٹ سے الیکشن جیت کراسمبلی میں پہنچنے کاموقع ملاتو حلقہ کے عوام کی ماضی کی محرومیوں کاازالہ کروں گا 45سال اقتدار میں رہنے والے عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے البتہ اپنے لئے انہوں نے بہت کچھ کیاایک بیٹابرطانیہ میں دوسراکینیڈا میں اورتیسر اجونالائق ہے جوحلقہ نمبردو چکسوار ی کے عوام پرمسلط کیاجارہاہے عوام اس بار سوچ سمجھ کراپنے ووٹ کااستعمال کریں اوراہل قیادت کاانتخاب کریں تاکہ حلقہ نمبردو چکسواری پرمسلط مخصوص گروہ سے نجات حاصل کی جاسکے عوام کھوٹے اورکھرے کی پہچان رکھتے ہیں اس بار قیادت کے انتخاب میں کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں روشن مستقبل اورحلقہ نمبردو چکسوار ی میں تعمیروترقی کے نئے دور اورعوامی فلاح وبہبود کی شروعات کے لئے مجھے اسمبلی میں پہنچائیں میں آپکی خدمت اپنافرض سمجھ کروں گا کارنرمیٹنگ سے پروفیسر محمدرفیق بھٹی چودھری آصف گجر چاچا عبدالرشید بھٹی ملک عثمان اسلام گڑھ ملک صغیر ڈاکٹرچودھر ی محمدحنیف نے بھی خطاب کیاعمرعلی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے قار ی عبدالمجیدنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی حیدر شاہ نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا

Show More

Related Articles

Back to top button