Kallar Syedan; Twelve armed men, including four women, tortured and injured three people, including a woman in Pind Bainso village.
پنڈ بہنسو ڈھوک سنبل میں نالی بنانے کا تنازع،چار خواتین سمیت 12 مسلح افراد نے خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نالی بنانے کا تنازع،چار خواتین سمیت 12 مسلح افراد نے خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ پالتوں بھی چھوڑ دیا گیا جس نے ایک خاتون کو دبوچ کر شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی آسیہ بی بی زوجہ سرفراز سکنہ پنڈ بہنسو نے تھانہ کلر سیداں میں مضروبی حالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میرا خاوند بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے۔میرے خاوند نے اپنی ملکیتی زمین واقع پنڈ بہنسو ڈھوک سنبل میں مکان تعمیر کر رکھے ہیں اور مکان کی عقبی سائیڈ پر نکاسی کیلئے نالی چھوڑی ہوئی ہے۔گزشتہ روز مسمیان عبدالقدوس مسلح کلہاڑی،حسنین مسلح چاقو،محمد ضیاء مسلح کلہاڑی،مسماۃ رخسانہ بی بی ہمراہ پالتو کتا،نصرت بی بی مسلح ڈنڈا،ناظرہ بی بی مسلح کلہاڑی،زاہدہ بی بی مسلح چھری اور تین نامعلوم نے میرے بھتیجے عتسان یاسین کو نالی صاف کرنے کیلئے بھیجا تو عبدالقدوس مسلح کلہاڑی نے للکارا کہ آج تمہیں زندہ نہ چھوڑیں گے۔اس موقع پر اس نیوار کلہاڑی کیا جو میرے بھتیجے کے ماتھے کے درمیان میں لگاجس سے وہ زمین پر گر گیا اور گرے ہوئے کو حسنین نے چاقو مار کر زخمی کر دیا۔اسی دوران دیگر افراد نے دبوچ لیا اور لاتوں
مکوں کلہاڑیوں سے وار کر کے مجھے،میرے بھتیجے اور محمد وسیم کو زخمی کر دیا۔رخسانہ بی بی اور نصرت بی بی نے پالتو کتے کو للکارا جس نے مجھے دبوچ لیا اور اس کے کاٹنے سے میں زخمی ہو گئی۔
Kallar Syedan; Aasia Bibi, wife of Sarfraz, resident of Pind Bainso, while filing a case in distress at Kallar Syedan police station, stated that my husband is living abroad for employment. Yesterday, Abdul Qadoos armed with an axe, Hasnain armed with a knife, Muhammad Zia armed with an axe, Rukhsana Bibi with a pet dog, Nusrat Bibi armed with a stick, Nazra Bibi armed with an axe , Zahida Bibi armed knife and three unknown attacked us after i sent my nephew Atsan Yaseen to clean the drain, then Abdul Qadoos armed ax challenged that they will not leave you alive today. He fell to the ground and was stabbed by Hasnain. Meanwhile, other people als kicked
and hit him, my nephew and Muhammad Waseem with axe. Rukhsana Bibi and Nusrat Bibi challenged with the pet dog which bit me and I was injured by its bite.
پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے اے ایس آئی ناصر کیانی نے بروقت کارروائی کر کے تین سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو قابو کر تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا
ASI Nasir Kiyani of Punjab Highways Patrol Police Chowk Pindori foiled an attempt to abduct a three-year-old girl and handed over the accused to Kallar Syedan Police Station.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے اے ایس آئی ناصر کیانی نے بروقت کارروائی کر کے تین سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو قابو کر تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔مغویہ کی نانی صغیرہ بی بی زوجہ ظفر اقبال سکنہ ٹیالہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں صبح 10 بجے اپنے گھر میں موجود تھی اور میری تین سالہ نواسی ایمان زہرا میرے پاس کھیل رہی تھی کہ اسی دوران کامران سکنہ پیر ودہائی اور اس کے ہمراہ عبدالرضامیرے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور میری نواسی کو
زبردستی اغواء کرنے کی نیت سے اٹھا لیا اور عبدالرضا نامی ملزم نے میرا بازو پکڑ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر شور مچایا تو گلا دبا کر قتل کر دونگا۔اسی اثناء میں کامران میری نواسی کو اٹھا کر باہر گلی میں بھاگ گیا اور اور عبدالرضا بھی میرا بازو چھوڑ کر باہر چلا گیا اوربچی کو لے کر دونوں موٹر سائیکل پر بیٹھا یا اور مین روڈ پر آ گئے،میرے شور کرنے پر مقامی لوگ بھی جمع ہو گئے اور ملزمان بھاگنے کیلئے پٹرولنگ چیک پوسٹ کے سامنے سے گزرے تو اس موقع پر سرکاری گاڑی میں موجود پٹرولنگ چیک پوسٹ کے عملے نے شک گزرنے پر موٹر سائیکل کا تعاقب کر کے ملزمان کو قابو کر لیا۔مدعیہ کے مطابق اس کی بیٹی کرن ظفر کا اس کے شوہر عمران کیساتھ فیملی مقدمہ زیر سماعت ہے۔
ایس ڈی ایف او کلر سیداں تنویر شہزاد نے بلاک آفیسر مسعود کیانی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لکڑ سے بھرا ٹرک قابو کر لیا
SDFO Kallar Syedan Tanveer Shehzad along with Block Officer Masood Kiyani seized a truck full of timber.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایس ڈی ایف او کلر سیداں تنویر شہزاد نے بلاک آفیسر مسعود کیانی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لکڑ سے بھرا ٹرک قابو کر لیا۔ٹرک کلر سیداں سے خیبر پختونخوا جا رہا تھا کہ تعاقب کر کے چوکپنڈوری کے مقام پر پکڑ لیا۔ایس ڈی ایف او کے مطابق فیض اللہ سکنہ بنک چوک کنوہا قوم پٹھان ٹرک میں پلائی اور دیگر اقسام کی لکڑ لوڈ کر کے صوابی لے کر جا رہا تھا اور گاڑی کو خیبر پختونخواہ لے جانے کیلئے روٹ پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر ایس ڈی ایف او نے ملزم فیض اللہ سے موقع پر 75 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے ٹرک کو جانے کی اجازت دے دی۔بلاک آفیسر محمد مسعود فاریسٹ گارڈز وقاص اور اقراش بھی ایس ڈی ایف او کے ہمراہ تھے۔
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کلر سیداں میں تمام سپیشل بچوں کے داخلے جاری
Admission of all special children continues in Government Special Education Center Kallar Syedan
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کلر سیداں کی ہیڈ انچارج میڈیا شمائلہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کلر سیداں میں تمام سپیشل بچوں کے داخلے جاری ہیں، جن میں سماعت، بصارت سے محروم، ذہنی اور جسمانی معذور بچوں اور بچیوں کیلئے مکمل سہولیات کے ساتھ داخلے جاری ہیں، داخلہ، کتابیں، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ مفت، سپیچ تھراپی کے ساتھ ساتھ ماہانہ 800 روپے وظیفہ اور دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں انہوں نے میڈیا سے گفرگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے اسپیشل بچوں کو اپنے گھروں تک محدود کرکے ان کی بے پناہ صلاحیتوں کو زنگ آلود نہ کریں بلکہ اہسے بچوں اسپیشل سکول کلرسیداں منتقل کر کے انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اور ہماری پک ڈراپ بکس یونیفارم اور وظیفہ کی سہولت سے فائدہ ا ٹھائیں۔
کلر کہوٹہ کے مسلم لیگی تیرہ جولائی کو اپنی قائد مریم نواز کا کہوٹہ میں پرتپاک استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ ن میں کل کی طرح آج بھی میاں نوازشریف ہی ان کے قائد اور پارٹی سربراہ ہیں
Kallar Kahuta’s Muslim League will warmly welcome its leader Maryam Nawaz in Kahuta on July 13 and prove that Nawaz Sharif is their leader and party chief in PML-N like in past.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل نے کہا ہے کہ کلر کہوٹہ کے مسلم لیگی تیرہ جولائی کو اپنی قائد مریم نواز کا کہوٹہ میں پرتپاک استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ ن میں کل کی طرح آج بھی میاں نوازشریف ہی ان کے قائد اور پارٹی سربراہ ہیں انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کل کی طرح بھی مضبوط ہے اس کے صدر میاں شہباز شرہف ہیں تو قائد میاں نوازشریف ہیں مخالفین ن سے ش نکالنے کی پیشن گوئیاں کرکرکے تھک گئے مگر ان کی مراد کبھی بھرے گی نہیں کیونکہ مسلم لیگ ملک میں جمہوریت اور ائین کی حکمرانی کے لیئے کوشاں ہے ہم نے ووٹ کی عزت کے لیئے طویل جدوجہد کی ہے پوری قیادت نے جیل کاٹ کر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے این ار او نہ دینے کے دھماکہ خیز اعلانات کرنے والے وزیراعظم اپنے ساتھیوں دوستوں کو دھڑا دھڑ این آر او دے رہے ہیں۔