Kahuta; Accused Muhammad Abrar sentenced to life imprisonment and fined Rs 400,000 in notorious murder case in Mator
کہوٹہ کے گاؤں مٹور کے مشہور قتل کیس میں ملزم محمد ابرار کو بیوی کے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا اور چار لاکھ روپے جر مانہ
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
کہوٹہ کے گاؤں مٹور کے مشہور قتل کیس میں ملزم محمد ابرار کو بیوی کے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا اور چار لاکھ روپے جر مانہ۔ مدعی کی جانب سے معروف قانون دان صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت نے راجہ تنویر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کر تے ہوئے ملزم ابرار کو عمر قید کی سزا سنائی۔ تفصیل کے مطابق 8 جولائی 2021کو ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی حاکم علی خان بھاکرنے مٹور کی ڈھوک پنگالہ کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد ابرا ر کو اپنی بیوی کے قتل کے مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد ابرار کو عمر قید کی سزا سنائی اور ملزم کو مبلغ 4لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ مقدمہ میں مقتولہ کی جانب سے معروف قانون دان صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے راجہ تنویر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم ابرار کو عمر قید کی سزا سنائی۔
Kahuta; Muhammad Abrar, accused in the notorious murder case of Mator village in Kahuta, was sentenced to life imprisonment and fined Rs 4 Lakh. Raja Tanveer Advocate, President Bar Association Kahuta, a well-known lawyer, gave arguments on behalf of the plaintiff. The court agreed with the arguments of Raja Tanveer Advocate and sentenced the accused Abrar to life imprisonment. According to the details, on July 8, 2021, Additional Sessions Judge Rawalpindi Hakim Ali Khan Bhakran, while delivering the verdict in the famous murder case of Dhok Pangala of Mator, sentenced the accused Mohammad Ibrar to life imprisonment. And imposed a fine of Rs. 4 lakh on the accused. Leading lawyer Bar Association Kahuta Raja Tanveer Advocate appeared on behalf of the victim in the case. The court agreed with the arguments of Raja Tanveer Advocate and sentenced the accused Abrar to life imprisonment.
رہنما پی ٹی آئی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے اعزا زمیں کہوٹہ کے مشہو رسیاسی و سماجی رہنما راجہ ذوالفقارذولفی کا پر تکلف عشائیہ
Raja Zulfiqar Zulfi, a prominent political and social leader of Kahuta, hosted a sumptuous dinner in honor of former Sindh Chief Minister Arbab Ghulam Rahim.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر
رہنما پی ٹی آئی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے اعزا زمیں کہوٹہ کے مشہو رسیاسی و سماجی رہنما راجہ ذوالفقارذولفی کا پر تکلف عشائیہ۔ تقریب کی صدارت چیرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی نے کی جبکہ تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ (آزاد کشمیر) قا ضی عبدالقیوم، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، سینیٹر انسپکٹر رانا غلا م مرتضی، چوہدری قلب، کاروباری شخصیات چوہدری سجاد (ببو)۔ نمبر دار راجہ فیصل لیاقت، راجہ قمر یعقوب، نمبردار راجہ ندیم، راجہ رضوان گل کیانی، تاجر حشمت غوری، سردار امین ثاقب، تاجر ظفر اقبال بھٹی، راجہ طاہر رشید، راجہ ابرار اور دیگر معززین علاقہ، شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ملک کو آئی ای ایف کی غلامی اور قرضوں میں ڈال دیا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان جلد بحران سے نکلے گا۔ عمران خان ایک محبِ وطن اور پاکستان کو اندھیروں سے روشنی کی جانب لائے گا۔ سابقہ حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار کے لیئے ڈیمز نہیں بنائے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند اقدام ہے۔ جوکہ پاکستان میں بڑی تعدا دمیں زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے نہ صر ف پاکستا ن بلکہ پوری دنیاکی معیشت کمزو ر ہوئی۔افغا نستا ن کے مسلۂ پر وزیر اعظم عمران خان نے دلیرانہ موقف اختیا رکر کے پوری قوم کے دل جیت لیئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایمانی قوت سے امریکہ میں تاریخی خطاب کیا۔ اس موقع پر تقریب سے میزبان راجہ افتخار نے خطاب کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ سابق چیف آفیسر سردار امین ثاقب نے بھی خطاب کیا۔