DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; I feel very sorry for the mentality of those who are opposing Tourism Way, Malik Amir Mahmood

انتہائی افسوس ہے ان لوگوں کی ذہنیت پر جو کہ ٹورازم وے کی مخالفت کر رہیں ہیں, ملک عامر محمود

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک عامر محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چار ارب سے بننے والی ٹورازم ہائی وے بے شک تحصیل کہوٹہ کی تقدیر بدلے گی روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے بے روزگاری میں کمی ہو گی ان خیالات کا اظہار میڈیا سے خصوصی گفتگو میں سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوس ہے ان لوگوں کی ذہنیت پر جو کہ ٹورازم وے کی مخالفت کر رہیں ہیں جو کہ تحصیل کہوٹہ کی 6 یونین کونسلوں سے گزر کر مری جائے گی ان یونین کونسلوں کے وہ گاؤں جہاں سے یہ سڑک گزرے گی وہاں پر نئی بستیاں بنیں گی روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے لیکن چند سیاسی بصیرت سے محروم لوگ اور ان کے ذیلی ٹولے دیہات والوں کی ترقی کو نہیں دیکھ سکتے وہ یہ سمجھتے ہیں کہوٹہ شہر کی ترقی ہی پوری تحصیل کی ترقی ہے کہوٹہ شہر کی ترقی بھی ضروری ہے اور کہوٹہ شہر میں کروڑوں روپے کے منصوبے بھی لگے ہوئے ہیں لیکن کیا گاؤں کے لوگوں کو کوئی حق حاصل نہ ہے کہ انہیں بھی سہولیات ملیں انہیں بھی روزگار ملے کے آر ایل کی وجہ سے کہوٹہ شہر سے ملکی اور غیر ملکی سیاح نہیں گزر سکتے اس لیے وہ دانشور جو کہ ٹورازم وے کی مخالفت کر کے درحقیقت ان علاقوں کے عوام کی مخالفت کر رہے ہیں جہاں جہاں سے یہ سڑک گزرے گی میرا ان کیلئے پیغام ہے کہ جو ٹورازم وے بنا رہے ہیں وہ آپ سے زیادہ لائق ہیں انہوں نے کہوٹہ کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی ہے لہذا مہربانی کریں اپنے ذہنوں کو کھلا رکھیں اور مخالفت در مخالفت نہ کریں آپ اپنی حکومتوں میں تو عوام کو کوئی سہولت دے نہ سکے پچھلے 35 سال میں کہوٹہ تحصیل کی عوام کیلئے کیلئے کوئی ایک میگا پراجیکٹ بتا دیں جو شروع کیا ہو لہذا ترقی کے اس سفر میں روڑے نہ اٹکائیں عوام سیانی ہو چکی ہے آپ لوگوں کے ڈبل سٹینڈرڈ چہرے وہ پہچانتے ہیں۔

Malik Amir Mehmood

Kahuta; Malik Amir Mehmood in a statement said that the tourism highway to be built from Rs 4 billion will surely change the destiny of Kahuta Tehsil. New employment opportunities will be available. Unemployment will be reduced. PTI Kahuta Malik Amir Mehmood added that he was deeply saddened by the mentality of the people who are opposing the Tourism Way.

کہوٹہ میں کمیکل اور پوڈر ملا دود دیہی دھڑے سے فروخت ہو رہا ہے

In Kahuta, chemicals and powdered milk is being sold

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں کمیکل اور پوڈر ملا دود دیہی دھڑے سے فروخت ہو رہا ہے ہر گلی محلے میں اس منافع بخش کاروبار کو شروع کر دیا گیا ہے روزانہ کہوٹہ سے باہر سے ٹنکیاں بھر کر پلاسٹک کے مضر صحت ڈرموں میں کھاد کمیکل اور پوڈر سے تیار شدہ دودھ منوں نہیں بلکہ ٹنوں کے حساب سے وہاں لا کر 60روپے سے 70روپے دوکانداروں کو دیا جاتا ہے جس کو وہ130سے 140روپے فروخت کر رہے ہیں محکمہ صحت کے اہلکاران اس دھندے میں ملوث ہیں انھوں نے انکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ملاوٹ والے دودھ دہی کے استعمال سے کئی بچے اور بڑھے ؁ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ڈپٹی ڈی ایچ او، فوڈ انسپیکٹر اور دیگر عملہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے جبکہ اسی طرح بعض میڈیکل سٹوروں میں نشہ آوور ٹیکے ار دیگر ادوویات فروخت ہو رہی ہیں جبکہ دو نمبر اددویات کا دھندہ بھی عروج پر ہے اس دھندے سے ارب پتی بن گے اور نہ صرف کہوٹہ بلکہ دیگر شہروں میں بھی یہ گناؤنا دھندہ جاری ہے اعلیٰ حکام نوٹس لے۔

عید قربان کی آمد جانوروں کے ساتھ ساتھ ٹماٹر ادرک لیموں پیاز سبز مرچ اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

With the arrival of Eid-ul-Adha, the prices of animals as well as tomatoes, ginger, lemons, onions, green chillies and other items skyrocketed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عید قربان کی آمد جانوروں کے ساتھ ساتھ ٹماٹر ادرک لیموں پیاز سبز مرچ اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ٹماٹر جو100روپے کے 5کلو تھے یک دم100روپے کے کلو تک پہنچ گئے جبکہ کہوٹہ شہر میں روزانہ تاجروں سے10 20روپے لیکر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر نہ اسکو اویزاں کیا جاتا ہے اور نہ ہی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونو ش سبزی فروٹ فروخت کیا جاتا ہے اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے کئی ماہ سے پائپ لائن چھائی جا رہی تھی جو ابھی تک مکمل نہ ہو سکی جگہ جگہ کھڈے سڑکیں کھنڈرات ٹی ایم اے کے اہلکاران کی ملی بھگت سے کہوٹہ شہر میں رہڑیاں سوزکیاں اور رکشوں پر سبزی فروٹ رکھ فروخت کرنے کی وجہ سے گھنٹوں روڈ بلاک رہتی ہے جبکہ شہر میں سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک کرنے کی وجہ سے بھی ٹریفک جام معمول بن گیا انتظامیہ اے سی والے کمروں میں بھیٹھی عیاشی کر رہی ہے جبکہ ناجائز منافع خوروں نے غریبوں کا خون نچوڑنا شروع کر رکھا ہے کوئی چیک اینڈ بلینس نہیں محکمہ مال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے
روزانہ رجسٹریوں کی مد میں لاکھوں روپے لیے جاتے ہیں رجسٹریاں لکھنے والے بھی اس دھندے میں برابر کے شریک ہیں جو لوگوں سے لیکر تحصیلدار کو دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button