DailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; PPP Senator Palwasha Khan, Senator Rubina Khaliq, Shaheen Kausar Dar and others visit Dadyal

پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیٹر پلوشہ خان،سنیٹر روبینہ خالق،شاہین کوثر ڈار و دیگر کا دورہ ڈڈیال

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیٹر پلوشہ خان،سنیٹر روبینہ خالق،شاہین کوثر ڈار و دیگر کا دورہ ڈڈیال کے دوران صحافیوں سے گفتگو سابق وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد،ڈویژنل صدر خواتین ونگ افرا شہزادی،لقمان انجم ایڈووکیٹ،وقار ایڈووکیٹ،چوہدری اسرار ایڈووکیٹ،حاجی عبدالمتین و دیگر بھی ہمراہ تھے پلوشہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیری غیرتمند قوم ہے انہیں ایک ووٹ کے بدلے ایک کروڑ کا لالچ دینے والے انتہائی چھوٹے قد کاٹھ کے لوگ ہیں یہ لوگ تقسیم کشمیر کے فارمولے پر کام کر رہے ہیں انہیں کسی صورت ووٹ نہ دیں جو حال پاکستان میں ہوا وہی حال انہوں نے آزاد کشمیر میں بھی کرنا ہے پاکستانی عوام زبردستی مسلط ٹولے کے خلاف سراپا احتجاج ہے انہوں نے ملک کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور سیاسی سوچ رکھنے والی جماعت ہے۔جس کے قائد زوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر کے بارے میں ہم کبھی خواب میں بھی غلط فیصلہ نہیں کر سکتے۔۔پاکستان کے اوپر ایک ایسے شخص کو مسلط کیا گیا ہے۔جو یہ کہہ رہا ہے کہ جمعہ کے روز باہر کھڑے ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں اگر باہر کھڑا ہونے سے کشمیر آزاد ہوتا ہے تو پیپلز پارٹی سارا دن چوبیس گھنٹے کھڑے رہنے کے لیے تیار ہے باہر کھڑے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے ممکن۔موجودہ حکومت کی پروفامیس مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے صفر ہے۔وزیر خارجہ نے کشمیر کے لیے کیا کیا ہے خود ساختہ وزیر اعظم خود کو کہتا ہے کہ میں کشمیر کا سفیر ہوں۔عمران خان نے خود ہی اپنے آپ کو کشمیر کا سفیر مقرر کر لیا۔کشمیری کشمیر کے اس سفیر سے ایک بار ضرور پوچھیں کے اس نے آج تک کشمیر کے لیے کیا کیا ہے۔عمران خان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ناکام رہے۔۔2018 میں پاکستان اور 2016 میں آزاد کشمیر میں الیکشن کو چوری کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے سب کے سامنے کہاکہ میرے ووٹ پر ڈاکہ نا منظور گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی جو کھیل کھیلا گیا اگر آزاد کشمیر میں بھی وہی ڈرامہ ہوا تو پیپلز پارٹی اس کی نہ صرف بھرپور مزمت کرے گئی۔بلکہ بھرپور انداز میں لڑے گئی کس کو بھی اس بار ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔۔ووٹ ایک امانت ہے اس پر خیانت کسی صورت بھی نہیں ہونے دیں گے۔کشمیری پڑھی لکھی اور باشعور قوم ہیں وفاقی وزیر کی طرف سے ایک ووٹ کے بدلے ایک کروڑ روپے دینے کے اعلان کشمیری قوم کے شعور کی منفی ہے۔۔کشمیری ایک کروڑ کے لالچ میں آ کر ان سوداگروں کو کسی صورت بھی ووٹ نہیں دیں گے۔کشمیری اپنے ووٹ کی قدر کو جانتے ہیں۔کشمیریوں کو اگر ووٹ کے آزادنہ استعمال کا موقع دیا گیا تو جیت پیپلز پارٹی کی ہو گئی۔۔وفاقی وزیرِ موصوف جو یہاں لوگوں کے ضمیر کا سودا لگا رہے ہیں ان سے پوچھیں کے یہ جو اے پی سی ہوئی ہے۔۔جس میں مودی نے کشمیر کو ہٹ کیا تو مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے گنڈا پور کا ایک بیان سامنے نہیں آیا۔۔یہ لوگ صرف محصوص کام کے انسٹال کیے گے ہیں۔ جس کا سب کو پتہ ہے۔جس وجہ سے کیے گے وہ حکیم سعید کی کتاب کے صفحہ نمبر 72 پر موجود ہے۔انڈیا کشمیر کی طرف سے بھی اور افغانستان کی طرف سے بھی ہم پر حملہ کرنے کی تیار میں ہے۔ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں دھکیل دیا پچھلے ستر سالوں میں کشمیر کاز کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا اس وزیر اعظم نے چند سالوں میں پہنچایا۔ڈونلڈ ٹرمپ سے جب عمران خان نے ملاقات کی تو ائیر پورٹ پر فتح کا جشن بنایا گیا اور عمران خان کے چمچوں اور کرچوں نیکہاکہ ہم ورلڈ کپ جیت کے آئے ہیں پہلے 1992کا ورلڈ کپ ہمارے اور آپ کے جوڑوں میں بیٹھا اور جو نیا ورلڈ کپ یہ جیت کے آئے ہیں وہ کشمیریوں کے جوڑوں میں بیٹھ گیا یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ ہر بار وزیر اعظم کی زبان پھسل جاتی ہے۔۔عمران خان بڑے بڑے بین الاقوامی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہیں اور کشمیر کے بٹوارے کے بجائے اپنی ایٹمی صلاحیت دینے کی بات کرتے ہیں۔شہید زوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت کو حاصل کرنے کے لیے اپنی جان دے دی مخترمہ بے نظیر بھٹو کوریا سے ایٹمی طاقت جیب میں رکھ کے لائی تھی۔عمران خان کا کوئی بھی کنٹربیویشن اس ملک کے دفاع میں نہیں ہے۔عمران خان سب کچھ انڈیا کی گود میں ڈالنا چاہتا ہے۔ ڈڈیال کا علاقہ پوری دنیا کے لیے بہت اہم خطہ ہے۔۔پاکستان میں اچھے خاصے لوگ لنگر خانوں اور پناہ گاہوں میں پہنچ گے ہیں۔جس ملک میں کارخانے بند کر دئیے جائیں اور پناہ گاہیں کھول دی جائیں وہ ملک کیا خاک ترقی کرے گا۔لوگ ووٹ کا فیصلہ کرنے سے پہلے پاکستان کے لوگوں کی معاملات زندگی کو دیکھ لیں۔کس طرح یہ ملک عمران خان نے آئی ایم ایف کے تحت گنوی رکھا دیا ہے۔ڈڈیال کیلوگ پی ٹی آئی کے امیدوار سے پوچھیں کہ وہ آئی ایم ایف سے کن شرائط پر قرضہ لیکر ملک کو چلا رہے ہیں۔مودی کی واپسی کی دعائیں مانگنے والے آج کہتے ہیں کہ پاکستان کی پوری ایٹمی صلاحیت کو مودی کے حوالے کر دیں گے۔جب مودی نے کشمیر کو نشان پر لیا ہوا تھا تو عمران خان نے اسمبلی پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ میں کیا کروں میں حملہ کر دو کشمیر کے جرت مند اور غیرت مند لوگوں کے لیے حملے کوئی معنی نہیں رکھتے کشمیری پی ٹی آئی پر الیکشن کے دن ووٹ کی طاقت سے حملہ کریں اور ان کو یہاں سے گدیٹریں یہ وہ لوگ ہیں جن کے اپنے لوگ بدحالی سے رو رہے ہیں یہ اتنے بڑے نواب ہیں کہ جب یہاں آتے ہو تو آپ کے کمشنر یہ مراسلہ نکالتے ہیں کہ جتنے دن یہ یہاں موجود ہیں لوڈ شیڈنگ نہ ہو جس دن یہ اپنا قدم یہاں سے نکالتے ہیں آپ جئیں یا مریں ان کا کوئی تعلق نہیں۔

Dadyal, AJK; Pakistan Peoples Party Senator Palwasha Khan, Senator Rubina Khaliq, Shaheen Kausar Dar and others visited Dadyal and talked to journalists. The Pakistan Peoples Party is an ideological and political party. Its leader Zulfiqar Ali Bhutto had said that we can never make a wrong decision about Kashmir even in a dream.

Rest of the day news…

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)مسلم لیگ ن کے شیر کی مدنی محلہ وارڈ نمبر میں شاندار انٹر ی پور محلہ نے چوہدری مسعودخالد کے حق میں فیصلہ کر دیا ہے کاریزمیٹنگ میں چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ،ایاز راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری جاوید ظفر،ادریس مغل،وقاراحمد میر،چوہدری منصف ایڈووکیٹ،عبدالغفور چغتائی،مشتاق چغتائی،محمد غفور چغتائی ملک عنصر صدیق،ظہور سرورنے شرکت کی چوہدری مسعودخالد نے کہا کہ میں ڈڈیال میں بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں انہوں پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے کو ئی کام نہیں کئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی طرح کی تبدیلی لانے چاہتے ہیں چوہدری مسعودخالد نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورصاحب نے کہا تھا کہ کشمیر دوٹکے کہ ہیں آج ہم کو دو ٹکے کہنے والوں نے شاندا ر استقبال کئے ہے انہوں ہر چیزکو ڈبل ریٹ کی کوشش میں ہے اگر اللہ نے مجھے دوبار موقع دیا تو ڈڈیال کے تمام مسائل حل کرنے پوری کوشش ہو گئی انہوں کہا جس طرح آج مدنی محلہ والوں مجھے یقین کئے ان کا شکر یہ ادا کرتے ہوں جن خوبصورت پر گرام کا انعقاد کیا ہے میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کرو گا اس موقع پر ساجد نذیر ایڈووکیٹ نے کہا جنتے بھی ترقیاتی کام کئے ان کو سخت محنت کی ضرورت ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مہنگائی تناسب کوزیادہ کر دیا اور عام آدمی کا کی کمر ٹوٹ گئی ہے چوہدری منصف ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران آزاد کشمیر پی ٹی آئی کی حکومت اس لئے لانے چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر کا سود کر سکے اورجس طر ح پاکستان میں تبدیلی ہے اس طر ح تبدیلی لانے چاہتے میں اگر پاکستان کی طرح کی تبدیلی آئی تو ہم سب بھول جائے گے کیونکہ جو پاکستان کا حال ہو اوہ آزاد کشمیر کا حال اس سے بھی بر ا ہو گا اس موقع پر چوہدری جاوید ظفر،ادریس مغل اور چوہدری ظہور سرور شاعر ساجد نیازی او ر ملازمین حسین نے کاریزمٹینگ میں جان ڈالی اسٹیج سیکڑ ی مبین چغتائی تلاوت عدنان حافظ خطیب،نعت حافظ عدنا ن چغتائی نے پیش کی مٹینگ کا انعقاد مدنی محلہ وارڈ نمبر والوں نے کئے

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)خطہ اندرہل کی معروف سماجی شخصیت نمبردار راجہ آزاد خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ راجہ شعیب عابد نے اپنا اٹل فیصلہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔راجہ شعیب عابد دلیر عظیم باپ کا نڈر بیٹا ہے جو عوامی خدمت کو اپنا طرہ امتیاز سمجھتا ہے راجہ شعیب عابد نے ڈڈیال میں ایسے ایسے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جو ماضی کا کوئی بھی حکمران نہیں کر سکا۔۔ راجہ شعیب عابد نے ڈڈیال کی سب سے بڑی یونین کونسل کٹھاڑ کا چہرہ ہی بدل کر رکھ دیا راجہ شعیب عابد غریب مجبور اور بے کسوں کا مسیحا ہے۔جو اپنے لوگوں کے حقوق کی خاطر اپنی جان تک قربان کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈڈیال میں سب چہروں کو لوگوں نے آزما لیا ہے لوگ ان آزمائے ہوئے چہروں سے تنگ آ چکے ہیں اب ڈڈیال کے لوگوں میں راجہ شعیب عابد کی شکل میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں راجہ شعیب عابد ڈڈیال کی دھرتی کا مان ہے انشاء 25جولائی کا دن راجہ شعیب عابد کی کامیابی کا دن ہو گا۔افواہ ساز فیکٹریاں جتنی مرضی سازشیں کر لیں راجہ شعیب عابد ہر حال میں میدان میں رہے گا۔۔۔راجہ شعیب عابد نوجوانوں کی دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے لوگوں کی بڑی تعداد اس کے قافلے کا حصہ بن رہی ہے انشاء جیت ہماری ہو گی ڈڈیال کے لوگوں نے راجہ شعیب عابد کے ساتھ جس محبت اور پیار کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے۔راجہ شعیب عابد نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کے لیے نکالا ہے انشاء ہم جیت کر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ڈڈیال کے لوگ شعیب عابد کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ہم نے علاقے کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔راجہ شعیب عابد کی صورت میں ڈڈیال کی عوام کو ایک مسیحا مل چکا ہے انشاء جیت ہماری ہوگی جیت غریب عوام کی ہو گی۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)سابق وزیر اوقاف عشر و زکوتہ چوہدری محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز چوہدری حسیب اور چوہدری تاج کی رہائش پر گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25 جولائی کو عوام ثابت کریں کہ جمہوریت میں طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہے۔عوام کا استحصال کرنے والوں کا یوم حشر قریب ہے ڈڈیال میں پی ٹی آئی کا وجود اپنی منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔۔میری اولین ترجیح عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ہے۔عوامی مسائل کا حل میرا منشور ہے۔۔فرسودہ نظام برادری ازم اور میرٹ کے قتل عام کا خاتمہ کر کہ ہی چھوڑوں گا میری سیاست میری عوام ہے میں نے اپنے دور اقتدار میں پروٹوکول کا خاتمہ کیا ڈڈیال کو ایجوکیشن سٹی بنانے میں پیپلز پارٹی کا بڑا رول ہے۔ڈڈیال ایک زرخیز خطہ ہے اس کے لوگ عظیم لوگ ہیں۔ڈڈیال کے لوگوں کی بدولت اللہ پاک نے مجھے عزتوں سے نوازا ٹوٹی نلکے اور کھمبے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس سے قومی کی قسمت بدلتی ہے ڈڈیال کے لوگ پر امن لوگ ہیں۔کھڑپینچی نظام کے خاتمے کا دور ا چکا ہے میں نے لوگوں کو جو روایات دی اب لوگ جان چکے ہیں کہ یہ کھڑپینچ ان کے ووٹوں کا سودا کرتے ہیں۔پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے سب مفادات کی خاطر چھلانگ لگا رہے ہیں انشاء اللہ ان کو اقتدار کبھی نصیب نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈڈیال پیپلز پارٹی کا آج بھی گڑھ ہے پیپلز پارٹی کا مشن ہی مزدور کسان ہارائیوں کا پاور فل بنانا ہے۔پیپلز پارٹی جموریت کی علامت ہے۔میرے خلاف میرے مخالفین جتنے سازشیں کر رہے میں میرا اللہ اتنی ہی مجھے عزت دے رہا ہے پیپلز پارٹی ایک عام کارکن کی جماعت ہے۔پیپلز پارٹی کی جڑیں آج بھی عوام میں موجود ہیں تبدیلی سرکاری نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔لوگ ووٹ کی طاقت کو سمجھیں۔اگر آزاد کشمیر کے لوگوں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال نہ کیا تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔کشمیریوں نے جعلی۔تبدیلی مسترد کر دیا۔انے والا وقت ہمارا ہے 25جولائی کو فتح ہمارا مقدر بنے گی۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے سابق صدر چوہدری خادم حسین نے کہاکہ گزشتہ روز قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری اور وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کا عوام کی طرف سے پر تپاک استقبال اس بات کی دلیل ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت چکی ہے اور 25 جولائی کو صرف رسمی کاروائی باقی ہے۔۔ عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ڈڈیال شہر کے حلقہ سے عوام کی غالب اکثریت تحریک انصاف میں شامل ہو چکی ہے قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ڈڈیال میں گزشتہ روز ہونے والے جلسہ میں عوام کی ہزاروں کی تعداد کی شرکت نے پی ٹی آئی کے کارکنان میں ایک نیا جذبہ اور ہمت پیدا کی ہے۔وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے جلسہ میں شرکت سے پی ٹی آئی مزید مضبوط قوت بن کر ابھرے گی بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کی پہچان ہیں انشاء اگلے وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری ہوں گے۔پی ٹی آئی پورے آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈڈیال قائد کشمیر کے چاہنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے لوگ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے تنگ آ چکے ہیں ڈڈیال میں ہر طرف سونامی نے پینجھے گاڑھ لیے ہیں لوگوں نے اظہر صادق کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے پی ٹی آئی عوامی قوت بن چکی ہے اقتدار میں ا کر انشاء اللہ عوامی حقوق کا دفاع کریں گے۔ازاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل روشن ہے پی ٹی آئی میں بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے جائز مسلے حل کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری ایک مسلمہ لیڈر ہیں جن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کی آواز ہیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے بیرسٹر سلطان کی خدمات سے ہر کشمیری واقف ہے۔۔انشاء اللہ الیکشن جیت کر عوام کے لیے ہوئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنائیں گے

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)خطہ اندرہل کی ایک اور عظیم شخصیت حاجی نذیر احمد عارضی دنیا کو الوداع کہہ گے۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مڈلینڈ کے سابق صدر چوہدری خادم حسین کے بھانجے اور چوہدری عمران سروع چوہدری اکرام اور چوہدری ابرار سروع چوہدری اسرار سروع،چوہدری عدنان سروع کے چچا حاجی نذیر احمد جو گزشتہ روز برطانیہ کے شہر برمنگھم میں طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گے۔مرحوم کی وفات کے بعد ان کے آبائی گاؤں تھب سروع میں چوہدری خادم حسین اور چوہدری عمران کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔حاجی نزیر احمد ایک ملنسار اور اعلی اخلاق کے مالک انسان ہیں جو برطانیہ جیسے ملک میں رہائش پذیر رہنے کے باوجود اپنے لوگوں کی دکھ درد اور غمی خوشی میں ہمیشہ ہی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔مرحوم نے ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا۔دین اسلام کی سر بلندی کے لیے مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔مرحوم نے برمیگھم کے شہر میں کافی سال پہلے ایک مسجد بھی اور مدرسہ بھی تعمیر کروایا۔ جہاں لوگ پانچ وقت کی نماز سمیت دینی تعلیم سے بھی مستفید ہوتے رہے۔مرحوم وفات سے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔مرحوم نے ہمیشہ فلاحی اور رفاعی کاموں میں غریبوں مسکینوں اور کی مدد کی۔علاقے کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ فاتحہ خوانی کے لیے پہنچ رہی ہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری اظہر صادق،پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری محمد افسر شاہد۔،تحصیل۔سیکرٹری جنرل پی پی ملک آصف عقیل،تحصیل صدر پی پی نمبردار الطاف ارشد،سئینر صحافی محمد سہیل،تر جمان صدائے حق پارٹی راجہ حبیب الرحمان،تحصیل صدر پی ٹی آئی ممبر یاسین، سابق صدر انجمن تاجراں ڈڈیال حاجی محمد خلیل،قاری حفیظ الرحمان،و دیگر نے سوگوار خاندان سے اطہار تعزیت کرتے ہوئے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ حاجی نزیر احمد ایک عظیم ہستی تھے مرحوم نے ہمیشہ مشکل وقت لوگوں کی خدمت کی ایک اور عظیم اور زیرک انسان ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو گے مرحوم کی وفات کا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا موت ایک اٹل حقیقت کا جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا گو کے سوگواران کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین۔۔۔

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار حلقہ ایل اے ون چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈڈیال میں تاریخی پاور شو کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ڈڈیال پی ٹی آئی کا گڑھ ہے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اتنا بڑا جلسہ کر کے دیکھائیں مسعود خالد اور افسر شاہد نے اپنے ادوار میں لوگوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں کی مسعود خالد نے صرف انہی لوگوں کے کام کیے جنہوں نے ووٹ دیے میرے ساتھ بہترین اور محنتی دوستوں کی ٹیم ہے 25جولائی کو الیکشن کی شام الیکشن جیت کر شکرانے کے نوافل ادا کریں گیوفاقی وزرا علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے مشکور ہیں جنہوں نے ڈڈیال کو اتنا ٹائم دیا پپلی گھنیر نالے پر 2پل تعمیر اور گھنیر روڈ بنانے کا اعلان کرنے پر می وفاقی وزیر امور کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا پوٹھہ میں پی ٹی آئی یوکے کے رہنما چوہدری سلیم کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے سعید عالم، چوہدری سلیم، آصف خلیل، سفیان طالب ایڈووکیٹ، چوہدری محمود، چیئرمین سرور مغل، بیرسٹر چوہدری قربان، چیئرمین چوہدری اکبر، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین اور چوہدری مسعود بھلوٹ نے سانولہ پیراں میں چوہدری لیاقت اور چوہدری مقبول کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے چوہدری کامران، اسد یونس ایڈووکیٹ، شرافت عزیز، حافظ ساجد، چوہدری عبدالرشید، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین اور سابق وزیر حکومت راجہ واجد الرحمن نے جبکہ بہاری بسار میں ٹھیکدار چوہدری یاسین، ٹھیکدار چوہدری شبیر، ٹھیکدار چوہدری شمس کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے سید مسرت حسین شاہ، چوہدری ارسلان، چوہدری خیام، ڈاکٹر رضوان خلیل، حاجی چوہدری عبدالستار، ٹھیکدار چوہدری یاسین، عبدالوحید ثانی، چوہدری عبدالرشید، ندیم کیانی ایڈووکیٹ اور سابق وزیر حکومت راجہ واجدالرحمن نے خطاب کیا چوہدری اظہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے ڈڈیال کے لوگوں کے ساتھ وعدہ وفا کیا اور گھنیر جیسے مضافاتی علاقے کا دورہ کر کے ثابت کیا کہ وہ ڈڈیال سمیت آزاد کشمیر بھر کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں میں نے ڈڈیال کے لوگوں کو مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے دیکھا ہے گھنیر اور پپلی کے مقام پر وفاقی حکومت کی طرف سے 2 پل بنائے جائیں گے وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے تمام خاندانوں کو صحت کارڈ دیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال کا ڈڈیال کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد ہسپتال سرجن ڈاکٹر سمیت پورا عملہ تعینات کریں گے انہوں نے کہا کہ مسعود خالد بد ترین انتقامی ذہنیت رکھنے والا انسان ہے ڈڈیال کے مسائل کو جان بوجھ کر توجہہ نہیں دی گئی ڈڈیال میں تھانہ کچہری اور دیگر سرکاری اداروں کو لوگوں کے ساتھ انتقام لینے کیلئے استعمال کیا گیا میں دیانتدار اور غیر جانبدار آفیسران پر مشتمل انتظامیہ ڈڈیال تعینات کروں گا میرے لیے تمام برابر ہوں گے عوام ووٹ پول کروانے کیلئے دن رات محنت کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button