DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Ch Qasim Majeed addresses the inaugural function held in Khanda Morr, Faizpur Sharif as the Chief Guest.

چودھری قاسم مجیدکا پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ فیض پورشریف میں منعقدہ پروقار شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے نامزد امیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری چودھری قاسم مجیدنے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ کھنڈہ موڑ فیض پورشریف میں منعقدہ پروقار شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 9جولائی کے روز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا اسلام گڑھ آمدکے موقع پر فقیداستقبال کریں گے میں اپنی اپنے والدمحترم اورپوری جماعت کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے اورمیری حمایت کااعلان کرنے والے لوگوں کاشکریہ اداکرتاہوں اوراس بات کی یقین دہانی کراتاہوں کہ آپ نے پیپلزپارٹی پرجواعتماد کیاہے ان شاء اللہ تعالی آپ کومایوس نہیں کریں گے میرے چچا خواجہ محمدادریس المعروف ڈی سی ماسٹرخواجہ محمدفاروق بڑے بھائی چودھری محبوب سادات برادری بوعہ گجراں لوہی دیگر علاقوں کے لوگوں نے مجھ پراعتماد کیاہے آپ کوآئندہ گلہ نہیں ہوگاآپ جوپیپلزپارٹی کے ساتھ جوانی میں چودھری عبدالمجید صاحب کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے وہ ہمارے لئے سرمایہ ہے ہمار ی طرف سے کوتاہیاں ہوئیں ناراضگی ہوئی آپ نے علیحدگی کاراستہ اپنایا آپ کاشکریہ اداکرتاہوں کہ آپ نے مشکل وقت میں دوبارہ اپنے بیٹے اوربھائی پراعتماد کیاآج صرف اورصرف شمولیتی پروگرا م ہے جلسہ کارنرمیٹنگ نہیں ہے اس شمولیتی تقریب میں 90فی صدسے زائدلوگ یونین کونسل فیض پورشریف کے بیٹھے ہوئے ہیں میڈیاکے دوست کے کیمرے میں دکھاسکتے ہیں یونین کونسل فیض پورشریف سے پیپلزپارٹی کوفارغ کرنے کے دعوے کرنے والے لوگ دیکھ لیں آج پوری یونین کونسل فیض پورشریف متحدومتفق ہوکرآئی ہوئی ہے گریٹرواٹر سپلائی اسکیم مکمل ہے ن لیگ کی موجودہ ناکام حکومت کی غلظ حکمت عملی کی وجہ سے واٹرسپلائی چل نہ سکی ہمار موقف تھاکہ کروڑوں روپے گریٹرواٹرسپلائی اسکیم پرخرچ ہوئے ہیں اسے پبلک ہیلتھ کے ذریعے چلایاجائے تاکہ بہترطریقے سے آسانی کے ساتھ ہرگھر تک پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے اللہ تعالی نے فضل وکرم فرمایا اورآپ کے خلوص کی بدولت کامیابی ہوگی واٹرسپلائی بھی چلے گی سڑکیں بھی مرمت وتعمیر ہوں گی آپ نے 45سال تک والدصاحب کاساتھ دیاآپ کابھائی اوربیٹاآپ کومایوس نہیں کرے گامجھے ٹکٹ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے دیاحلقہ انتخاب کے عوام کافیصلہ ہے چار چار جماعتیں تبدیل کرنے والے کوکیاتکلیف ہے وہ گنڈا پورکوخوش کرنے کے لئے غلیظ زبان استعمال کرتاہے میں بیرسٹرسلطان محمودکوبتاناچاہتاہوں اگراس نے آئندہ لیڈرشپ اورمیری ماں کے بارے میں غلط زبان استعمال کی تومیں اس کی زبان کھینج کراس کے ہاتھ میں دے دوں گا آج تاریخ دہرائی جارہی ہے میں اس ڈیرہ شاہی کے خلاف دوبار ہ جدوجہدکررہاہوں دوبارہ جنگ لڑرہاہوں جوجدوجہدمیرے والدصاحب نے کی تھی وہ لوگ جولوگوں سے مصافحہ نہیں کرتے تھے کندھاآگے کرتے تھے کہ ہاتھ کندھے سے ملائیں لوگوں پرجبر کرتے تھے جس ڈیرے اورجاگیردار سے والدصاحب نے جنگ لڑی لوگوں کے حقوق کاتحفظ کیاآپ کا بھائی اوربیٹاآج اس وڈیرے کے خلاف جنگ لڑے گااورآپ کودوبارہ اس جبر وظلم کاشکار نہیں ہونے دے گاجس کالوگ پینتالیس سال قبل شکار تھے آپ ووٹ کی طاقت سے ان کی گردن سے سریانکال دیں انسان سے غلطی ہوجاتی ہے معذرت کرنی چاہیے جوکام کرے گااس سے غلطی ہوتی ہے جوپانچ سال تک فون بندرکھے کام نہ کرے اس سے کوئی غلطی نہیں ہوگی تقریب سے سابق ممبرضلع کونسل میرپور حاجی چودھری محمدسوارخان چودھری جاویداقبا ل سعیدنائب صدر پی پی ضلع میرپور چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ چودھری وقاص راسب چودھری شعبان مہربان محمداحسن سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا یونین کونسل فیض پورشریف سے متعدد گھرانوں کے افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اورقاسم مجید کی حمایت کااعلان کیاتقریب میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید سعوداقبال عبدالرحمان ایڈووکیٹ سابق امیدوار ان اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ یاسرممتاز چودھری حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر حاجی میاں محمدمسعود حاجی چودھری محمدسلیم چودھری عمران مانی پیپلزپارٹی کے مرکزی ضلعی مقامی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام علاقوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی راہنمااورکارکن ایک بڑی ریلی کے ساتھ کھنڈہ موڑ آئے ریلی میں موٹر سائیکل اورچھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں زبردست خوش وخروش کامظاہرہ کیابھرپور سیاسی پاور شو کامظاہرہ دیکھنے میں آیا

Chakswari, AJK; PPP Azad Kashmir nominee for the Legislative Assembly Constituency No. 2, Chakswari Chaudhry Qasim Majeed, while addressing as the chief guest at the inaugural function held at PPP Azad Kashmir Central Secretariat, Khanda Mor, Faizpur Sharif, said that on July 9, PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari arrived in Islamgarh. On behalf of my parents and the entire party, I would like to thank the people who have joined the PPP and declared their support for me. I assure you that you have placed your trust in the PPP. InshaAllah, I will not disappoint you.

Rest of the day news…

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنماؤں چودھری کامران اکرم چیمہ اور چودھری وسیم اکرم چیمہ بوعہ گجراں حال مقیم برطانیہ نے کہاہے کہ شہیدوں غازیوں کے وارث بھٹوشہید کے نواسہ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر آصف علی زرداری کے نورنظر اورہمارے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردای کا9 جولائی2021 ء؁ جمعتہ المبارک کے روز اسلام گڑھ آمدکے موقع پرسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیداور چودھری قاسم مجید پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری کی قیادت میں فقیدالمثال استقبال کریں گے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے تاریخی جلسہ عام سے بلاول بھٹوزردار ی تاریخی خطاب کریں گے

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — راجہ بشارت اقبال ڈی ای او میرپور نے کہاہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ راجہ شہاز خان کی طرف سے میرے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی کی تقریب میں نامور علم دوست شخصیات شریک ہیں راجہ شہباز خان نے فراخ دلی کامظاہرہ کیاہے الوداعی پارٹی کا اہتما م کرکے اپنے بہترین خلوص کااظہار کیاہے اورجن الفاظ سے نوازاہے میر ے لئے یادگار رہیں گے دوستوں کی خواہش پرضلعی انتظامیہ میں شامل ہوا اوردوستوں نے جس اعتماد کااظہار کیااوراس پرپورا اترنے اورانتظامیہ کومطمئن کرنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کی حتی المقدور کوشش کی مشکل کام تھا حق دار کواس کا حق دینے کی کوشش کی سیاسی دباؤ کاسامنا بھی کیااللہ تعالی کے فضل وکرم سے سب کومطمئن کیا اورکوشاں رہاکہ ملک وقوم کے لئے خدمات کی انجام دہی کماحقہ ہوسکے انہوں نے ان خیالات کااظہار پی آراو تعینات ہمراہ وزرات وائلڈلائف فشریز آزادکشمیر راجہ شہباز خان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پرمنعقدہ پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ تقریب سے انچارج ڈی ڈی ایس ڈویژن میرپور احسان الحق تبسم راجہ نثار احمدخان مرکزی صدر آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس راجہ آفتاب حسین بزمی ڈپٹی ڈی ای او میرپور راجہ شہباز خان میزبا ن تقریب شوکت کیانی سیدایوب حسین شاہ (صدرمعلم ) حاجی تاسب حسین چودھری محمدبشیرپرواز چودھری محمدسعیدعالم ضلعی صدر آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور حافظ نویداشرف صدرمعلم اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم محمدعجائب اے ای او چکسواری سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا مقررین اورشرکاء تقریب نے راجہ بشار ت اقبا ل کومحکمہ تعلیم میں بطور ڈی ای او سمیت مختلف اہم عہدؤں پرفائز رہ کرشاندار خدمات انجام دینے پرخراج تحسین پیش کیاورعزت اوروقار کے ساتھ اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرہونے پردلی مبارک بادپیش کی اورنیک خواہشات کااظہار کیااے ای او چکسواری محمدعجائب چکسواری نے انہیں ایک یادگار تحفہ بھی پیش کرکے اپنے خلوص کااظہار کیاتقریب میں سیاسی سماجی شخصیات حاضر سروس وریٹائرڈ علمی شخصیات نے شرکت کی الوداعی پارٹی وتقریب کے کامیاب انعقاد پرراجہ شہباز خان کا شکریہ اداکیاورانہیں مبار کبادا ورخراج تحسین پیش کیا

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —چودھری عظیم بخش آزادامیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری نے کہاہے کہ میں ان مخلصین کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے میری حمایت کااعلان کیاہے میرے قافلے میں شمولیت اختیارکرنے کااعلان کیاہے سب سے بڑاظلم کھنڈہ موڑ سے لے کربوعہ گجراں تک خراب روڈ ہے جوکہ عوام کی پسلیاں ہلادیتی ہے اسی طرح کی صورت حال تنگ دیو کی ہے بڑے باپ کابڑابیٹابننے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں میراکسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں دل میں جو زنگ ہے اس کونکال دیناچاہیے کھمبوں پرجھنڈے لگانے سے ووٹ نہیں ملتے جومیر ے حق میں ووٹ نہیں ڈال سکتے وہ کسی اورکیابنیں گے میں یونین کونسل فیض پورشریف میں جھاڑو پھیردیاہے یہ 25جولائی کوثابت ہوجائے گاجونئے امیدوار ہیں ان پراعتبار ہی کوئی نہیں کرتاباقی جن کوجگہ نہیں مل رہی وہ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں لوگوں کے ساتھ دھمکی کی سیاست نہ کریں پیار چاہت اورخلوص اوررواداری کی سیاست کریں ہمیں بھی دھمکی کاجواب دیناآتاہے میراسیاسی دعوی ہے کہ عمران خان کشمیر کاسوداکرچکاہے لیکن ہماراالحاق ہے متحدہ کشمیر کی بناء پرہوگااس مرتبہ عوام ووٹ اپنا ضمیر کافیصلہ سن کردیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار لوہی بوعہ گجراں میں شمولیتی پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔تقریب سے صدر بشارت حسین ذیشان ضمیر چودھری احتشام اقبا ل خواجہ ارسلان صدام حسین خواجہ خالد چودھری معروف چودھری غالب سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں سٹیج سیکرٹر ی کے فرائض چودھری ندیم سیرت نے انجام دیے چودھری علی بہادر آسی نے تلاوت کلام پاک اورہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی اس موقع پرمتعددافراد نے شمولیت کااعلان کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button