DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Heavy winds, torrential rains and hailstorms in and around Kallar Syedan also the electricity power system effected.

کلر سیداں اور گردونواح میں شدید آندھی،موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں اور گردونواح میں شدید آندھی،موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ اتوار کی شام اچانک آسمان پر گہرے بادل نمودار ہوئے شدید آندھی اور طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،فسیلیں گر گئیں،ژالہ باری اور موسلا دھار بارش سے گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔چوکپنڈوری کے قریب بجلی کی تار گرنے سے روات کلر سیداں روڈ پر آمدروفت بھی متاثر ہوئی۔آئیسکو سب ڈویژن روات اور کلر سیداں سے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔کئی علاقوں میں درخت اور شاخیں گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

Kallar Syedan; Heavy winds, torrential rains and hailstorms in and around Kallar Syedan also affected the power system. On Sunday evening, a sudden black cloud appeared in the sky, Strong winds and storms disrupted the daily life. Trees were uprooted, fossils fell, hailstorms and torrential rains caused heat-stricken people to breathe a sigh of relief. The power outage on Rawat Kallar Syedan Road also affected. The power system was affected in several areas from IESCO sub-division Rawat and Kallar Syedan. Falling trees and branches in many areas affected the movement of vehicles.

نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی خالد محمود مرزا کا حکومت کے خلاف پرامن احتجاج مظاہرے سے خطاب

Deputy Amir of Jamaat-e-Islami Rawalpindi District Khalid Mahmood Mirza addresses a peaceful protest against the government

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی خالد محمود مرزا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر سکی،تبدیلی نے ملک و قوم کاحلیہ ہی بگاڑ دیاہے بجلی کی قیمتوں میں دوسو فیصد تک اضافہ ہو،ا مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی میں مشکلات آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کے خلاف پرامن احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنماء حاجی مشکور حسین،امیر کلرسیداں زون جاوید اقبال،مو لا نا قا سم ا لحق، عبدالوادود عامر، نقاش جاوید نے بھی خطاب کیا۔خالد محمود مرزا نے کہا کہ معیشیت تباہ حال عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پر عملدرآمد نہیں کیاجبکہ عمران خان کی حکومت سارے اقدامات محض ڈنگ ٹپاو کے سوا کچھ نہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔حاجی مشکور حسین نے کہا کہ حکومت کے اپنے افراد مہنگائی کا اعتراف کر رہے ہیں اور عمران خان کے اردگرد آٹا چینی چوربیٹھے ہیں۔جاوید اقبال نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی نظام کو چلانے میں بوری طرح ناکا م ہو چکی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی پنڈی روڑ سے شروع ہوکر مین چوک اختتام پذیر ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button