Kallar Syedan; Unidentified assailants, tortured the guard of the mobile tower in Morra Dhayal in failed attempt to steal batteries
موہڑہ دھیال میں واقع موبائل ٹاور پر نصب بیٹریاں چوری کرنے کی واردات کامیاب نہ ہو سکی۔نامعلوم ملزمان نے مزاحمت کرنے پر موبائل ٹاور کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رسیوں کیساتھ باندھ کر فرار ہو گئے۔
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں واقع موبائل ٹاور پر نصب بیٹریاں چوری کرنے کی واردات کامیاب نہ ہو سکی۔نامعلوم ملزمان نے مزاحمت کرنے پر موبائل ٹاور کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رسیوں کیساتھ باندھ کر فرار ہو گئے۔کلر سیداں کے نواحی موہڑہ دھیال میں گرلز ہائی سکول نمبر 1 کے قریب واقع موبائل ٹاور میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب چار مسلح ملزمان ویلڈنگ پاور پلانٹ کے ہمراہ داخل ہو گئے اور الماری میں فکس کی گئی چار عدد بیٹریاں چوری کرنے کی کوشش کی جس پر وہاں سوئے ہوئے مطلوب نامی چوکیدار کی آنکھ کھل گئی اور جب اس نے دیکھا تو نا معلوم ملزمان الماری میں فکس کی گئی چار عدد ہیوی بیٹریاں چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر چوکیدار نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور مزاحمت بھی کی جس پر ملزمان نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور چارپائی کیساتھ رسیوں سے باندھ دیا اور بیٹریاں چوری کئے بغیر وہاں سے فرار ہو گئے۔چوکیدار نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ اے ایس آئی نبیل بیگ مصروف تفتیش ہیں۔
Kallar Syedan; The incident of stealing batteries installed on a mobile tower in the vicinity of Morra Dhayal was not successful. Unidentified assailants tortured the guard of the mobile tower when he resisted and tied him up with ropes and fled. Between Friday and Saturday night, four armed suspects entered the mobile tower near Girls High School No. 1 in Morra Dhayal with a welding power plant and tried to steal four batteries, The watchman’s woke up and when he saw the unidentified suspects trying to steal four heavy batteries fixed in the closet, the watchman forbade him to do so and resisted. They started torturing him and tied him to the bed with ropes and fled without stealing the batteries. The watchman has submitted the application to Kallar Syedan police station.
محکمہ تعلیم پنجاب نے انصاف آفٹر نون پروگرام کے تحت تحصیل کلر سیداں کے9 گرلز پرائمری مدارس کو ایلمینٹری کا درجہ دے دیا
Punjab Education Department has given elementary status to 9 girls primary madrassas of Tehsil Kallar Syedan under Insaf After Noon Program.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ تعلیم پنجاب نے انصاف آفٹر نون پروگرام کے تحت تحصیل کلر سیداں کے9 گرلز پرائمری مدارس کو ایلمینٹری کا درجہ دے دیا ہے، جن میں بلدیہ کلرسیداں کے دو گرلز پرائمری مدارس ڈریال اور درکالی معموری شامل ہیں۔یوسی غزن آباد میں غزن آباد اور پیر گراٹہ سیداں،یوسی بشندوٹ میں آراضی واہنڈی،یوسی دوبیرن کلاں میں پرائمری مدارس بائیں شیر علی اور پلالہ سیداں،یوسی چوآخالصہ میں گرلز پرائمری سکول میرگالہ خالصہ اور یوسی منیاندہ میں پرائمری سکول انچوھا شامل ہیں۔یہ تمام مدارس بعد دوپہر کی شفٹ میں چلیں گے جس کے لیئے مقامی طور پر سٹاف کی بھرتی کی جائے گی اور انہیں تنخواہ بھی لائے گئے بچوں کی انرولمنٹ کے مطابق ہو گی۔
کلرسیداں سٹی فیڈر میں آئے روز کی خرابی اورگھنٹوں بجلی بند رکھنے کا ایس ڈی او آئیسکو کلرسیداں بابر ضیانے فوری نوٹس لیتے ہوئے فیڈر کے انچارج لائن سپریٹنڈنٹ سردار خان کو تبدیل کردیا
Taking immediate notice of the daily disturbance in Kallar Syedan City Feeder and power outage for hours, SDO IESCO Kallar Syedan Babar Zia changed the line in charge of the feeder and replaced Sardar Khan.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سٹی فیڈر میں آئے روز کی خرابی اورگھنٹوں بجلی بند رکھنے کا ایس ڈی او آئیسکو کلرسیداں بابر ضیانے فوری نوٹس لیتے ہوئے فیڈر کے انچارج لائن سپریٹنڈنٹ سردار خان کو تبدیل کردیا اور جاوید ظفر مغل کو چارج دے دیا ہے۔فیڈر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے بجلی بند ہونے کی صورت میں مرکز شکایات کے سٹاف کو اس بات کا پابند کردیا گیا کہ فیڈر کی بندش کی صورت میں یہ سٹاف بھی دیگر سٹاف کے ہمراہ لائن کی پٹرولنگ کرے گا۔اس کے علاوہ بھی سب ڈویژن کے اس مرکزی اور شہر کے کلر سٹی فیڈر کی کارکردگی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیئے بھی متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی مشکلات اور شکایات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔یاد رہے کہ کلرسٹی فیڈر مسلسل خرابیوں کا شکار تھا جس پر شہری سراپا احتجاج تھے۔
اکیس سالہ نوجوان نے گندم کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
A 21-year-old man ended his life by eating wheat pellets
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اکیس سالہ نوجوان نے گندم کی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، نوجوان بابر محنت کش تھا اور محنت مزدوری کر کے گھر کے معاملات میں معاونت کر رہا تھا کہ وہ کسی جگہ دل ہار بیٹھا اور وہ کسی اور کی ہو گئی اور اس نے گندم کی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ اسے گاؤں پھری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ہفتہ قبل ہونے والے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا
Kallar Syedan Police arrested the accused involved in the theft a week ago and recovered the stolen goods from their possession.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ہفتہ قبل ہونے والے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ملزم عمر فاروق سکنہ محلہ شیخان نے ایاز مختار سکنہ محلہ علم دین کے گھر سے چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا تھا جس پر مدعی کی نیپالین اہلیہ نے سفارتخانے سے رابطہ کر کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے واردات کا اعتراف کر لیا۔