DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Post Office Savings Account Holders are Refused to cash their Deposits

چکسواری پوسٹ آفس کے سیونگ اکاونٹ ہولڈر ز کی جمع شدہ رقوم کی ادائیگی کرنے سے انکار اکاونٹ ہولڈرز پوسٹ آفس کے خلاف سراپا احتجاج

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — چکسواری پوسٹ آفس کے سیونگ اکاونٹ ہولڈر ز کی جمع شدہ رقوم کی ادائیگی کرنے سے انکار اکاونٹ ہولڈرز پوسٹ آفس کے خلاف سراپا احتجاج فرزند بیگم نے ڈاکخانہ کے عملہ کو کھری کھری سنا دی میرا خاوند بیمار ہے گھر کا خرچہ نہیں چل رہا ڈاکخانہ میری ہی رقم مجھے نہیں دے رہا اگر مجھے میری جمع شدہ رقم جلد ادا نہ کی گئی تو میں ڈاکخانے کو اور اپنے آپ کو آگ لگا دونگی فرزند بیگم نے کہا کہ تین ماہ سے ہر روز پیسے لینے آتی ہوں مجھے پوسٹ آفس کا عملہ ادائیگی نہیں کر رہا میں کدھر جاوں کہا ں فریاد کروں اعلیٰ حکام نوٹس لیں فرزند بیگم کا بیان اس موقع پر اسسٹنٹ سپریٹینڈنٹ پوسٹ آفس میر پور حفیظ احمد نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ صرف چکسواری کا ہی ایشونہیں پورے پاکستان کا ہے ڈاکخانے کو سیونگ اکاونٹ ہولڈر کو حکومت نے ادائیگی کرنے پر پابندی لگا دی ہے یہاں سے تقریباً 34سو سیونگ اکاونٹ ہیں جن میرپور میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے آئندہ ادائیگی میرپور قومی بچت سے ہوگی عوام علاقہ نے کہا کہ ہم لوگوں نے چکسواری پوسٹ آفس میں رقم جع کرائی تھی کسی دوسری جگہ دھکے نہیں کھا ئیں گے چکسواری سے ہی لینگے اگر حکومت نے لوگوں کی سہولت کیلئے یہ پابندی نہ اٹھائی تو یہ بہت بڑا ایشو بن کر اُبھرے گا

Chakswari Post Office Savings Account Holders are Refused to cash their deposit. Farzand Begum said that I have been coming every day for three months to collect money, The post office staff is not paying me, Where should I go? Where should I complain? Top officials are asked to take notice of Farzand Begum’s statement. There are about 3400 savings accounts which are being transferred to Mirpur from Chakswari. The next payment will be made from Mirpur National Savings, but the customers said we will take it from Chakswari only.

Rest of the day news from Chakswari…

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — چکسواری اور گردونوح میں بجلی کی غیر اعلانہ لوڈ شیڈنگ جاری لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے تو ایک گھنٹہ غائب تاجر برادری کاروبار ٹھپ ہو گیا نہ دن کو چین نہ رات کو آرام شہری مشکلات میں مبتلا ہوگئے تفصیلات کے مطابق چکسواری اور اس کے گردونواح میں بجلی کی بندش میں اضافہ ہوگیا محکمہ واپڈا کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف واجد محمود سہگل چودھری بشارت حسین اور فریاد حسین نے کہاکہ واپڈا چکسواری اور اس کی ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے جو اس گرمی اور حبس میں ناقابل برداشت ہوچکا ہے اپنا قبلہ درست کر لے اگر بجلی کو لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے انتظامیہ نوٹس لے۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —مسلم لیگ ن برطا نیہ کے مرکزی رہنما چودھری سرفراز علی یونین کونسل پنڈ خورد یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر اور نائب صدر چودھری شاہنواز علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سہیل سرفراز ایڈووکیٹ کی جانی مالی ہر طرح کی سپورٹ کرتے ہیں سہیل سرفرز ایک ذہین اور قابل لیڈر ہیں ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کیپٹن محمد سرفراز خا ن مرحوم جب بھی ہم پر مشکل وقت آیا ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے تھے ان کے ہم پر بہت احسانات ہیں آج ان کا بیٹا سہیل سرفراز مشکل وقت میں ہے اور جیتنے کی پوزیشن میں ہے انہوں نے کہا کہ کیپٹن سرفراز خا ن مرحوم کا ہر پولنگ سٹیشن پر ووٹ موجود ہے جو سہیل سرفراز کو ہی ملے گا۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —سہیل سرفراز ایڈووکیٹ آزادامیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری نے چک چکسواری میں اپنے الیکشن آفس کاافتتاح کیااس حوالے سے انتخابی تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدار ت کیپٹن (ر) محمدسرفراز خان مرحوم کے دیرینہ ساتھی چودھری محمداسلم شہزاد مرحوم کے فرزند چودھری عمراسلم نے کی تقریب سے سہیل سرفراز ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے والدمحترم نے حلقہ نمبر دوچکسواری کے عوام کی پینتالیس سال تک بے لوث خدمت کی میں بھی اپنے والدمحترم کی نقش قدم پرچل کرحلقہ انتخاب کے عوام کی خمدت کاجذبہ لے کرمیدان سیاست میں آیاہوں میرامشن عوام کی خدمت ہے عوام اس امیدوار کوووٹ دیں جومخلص ہے مجھ سے بڑھ کرکوئی اورمخلص نہیں ہے اچھائی کبھی نہیں مرتی میرے والدصاحب نے اچھے کام کیے میں بھی مرتے دم تک عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا تقریب سے حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر ظفرمغل عظیم رحمت سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیاتلاوت کلام پاک کی سعادت حاجی چودھری عبدالروف نے حاصل کی

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — چودھر ی عظیم بخش آزادامیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری نے کہاہے کہ میں سب سے پہلے اہلیان نیوٹاؤن چکسوار ی کاشکریہ اداکرتاہوں جن نوجوانوں نے نیوٹاؤن گیٹ پرمیرا والہانہ استقبال کیاہے ان کابھی شکریہ اداکرتاہوں ان بزرگوں نوجوانوں اوردوستوں کاشکریہ ادا کرتاہوں جوہمارے قافلے میں شامل ہوئے ہیں جولوگ اس تقریب میں شریک ہوئے ہیں ان کاشکریہ اداکرتاہوں پریس نمائندگان کاشکریہ اداکرتاہوں جو ہرروز میرے پروگرام کی بھرپور کوریج کرتے ہیں جوپینتالیس سال تک خدمت کرنے کادعوی کرتے ہیں وہ کھڑپینچ تھے ہم کھڑپینج نہیں ہیں ہم خادم ہیں سب خادم ہیں عوامی خدمت کادعوی کرنے والوں سے پوچھیں جوان کوووٹ دیتے ہیں کہ نیوٹاؤن کی سرکاری عمارتوں میں گھاس کیوں اگی ہوئی ہے وہ ٹھیکیدار تھے اورکمیشن کھانے کے لئے عمارتیں بنوائی تھیں وہ بڑجن سہار کے لوگوں کوپینتالیس سال تک سڑک نہ دے سکے وہاں کے لوگ اب بھی پانی کی سہولت سے محروم ہیں میں لوگوں کی محرومیوں کاازالہ کروں گا اورمرتے دم تک عوام کے ساتھ رہوں گا میری گنتی پجیس جولائی کوہوگی مخالفین کی گنتی ہرروز کرتاہوں انہوں نے ان خیالات کااظہار نیوٹاؤن چکسواری میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے چکسواری پریس کلب کے سابق صدر افراز محمود راجہ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاپریس کلب چکسواری کے ممبرعابدحسین چودھری نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی تقریب سے چودھری بشارت حسین صدرراجہ شمیر اور ذیشان ضمیر کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پرمتعدد افراد نے چودھری عظیم بخش کی حمایت کااعلان کیااوران کے قافلے میں شمولیت کااعلان کیا

Show More

Related Articles

Back to top button