DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; All the people of Bhagor village declared their support for Azeem Bakhsh

بھگور گاؤں کے تمام لوگوں نے عظیم بخش کی حمایت کا اعلان

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —حلقہ نمبر دو چکسواری کے آ زاد امید وار اسمبلی عظیم بخش چودھری نے کہا کہ پلاک سے خالق آباد تک لوگ میرے ساتھ ہیں چالیس سال سے جو آپ پر مسلط ہیں ان سے جان چھڑاؤنگا ایک مرتبہ مجھے آزمائیں میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ایم ایل اے نہ ہونے کے باوجود آ پ کے مسائل حل کئے ہیں کامیابی کے بعد جو بھی آپ کا مسئلہ ہوا آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں میں خود کام کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود آباد کے درجنوں شخصیات کی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چودھری محمد یعقوب چودھری کبیر حسین چودھری بشارت چودھری حبیب چودھری واجد چودھری اسلم چودھری عمران چودھری عباس چودھری جنید چودھری عارف اور دیگر نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت شمولیت کا اعلان کیا اس سے قبل بھگور گاؤں کے تمام لوگوں نے عظیم بخش کی حمایت کا اعلان کیا۔

Chakswari, AJK; Azeem Bakhsh Chaudhry, an independent candidate from Constituency No. 2, Chakswari, said that people from Plak to Khaliqabad are with him. While doing this, did Chaudhry Muhammad Yaqub Chaudhry Kabir Hussain Chaudhry Basharat Chaudhry Habib Chaudhry Wajid Chaudhry Aslam Chaudhry Imran Chaudhry Abbas Chaudhry Junaid Chaudhry Arif and others announce their participation including his family and tribe? Announced support for Bakhsh.

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — پاکستان پیپلز پارٹی برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر ساجد علی قریشی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر حملہ بزدلانہ فعل ہے مخالفین اپنی واضع شکست دیکھ کر اُ چھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں چودھری لطیف اکبر نے جس صبر و تحمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کارکنوں کو صبر کی تلقین کی ہے لوگ تعریف کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے پچیس جولائی کو لوگ پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو چکسواری میں چودھری قاسم مجید کو کوئی شکست نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں نہ صرف قاسم مجید جیتے گا بلکہ پیپلز پارٹی حکومت بھی بنائے گی۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —مسلم لیگ ن یونین کو نسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چودھری عظیم بخش جس خا ندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کی علاقے میں بہت خدمات ہیں چودھری محمد اعظم مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے انہوں نے سیاست میں بھی اہم کارنامے سر انجام دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام امید ور وں کے مقابلے میں چودھری عظیم بخش کی پوزیشن بہتر ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو چکسواری سے امید وار قانون ساز اسمبلی کیلئے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پچیس جولائی کو چودھری عظیم بخش بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اس لئے کہ خالق آباد سے پلاک تک کے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — چودھری عظیم بخش آزادامیدوار حلقہ نمبر2 چکسواری نے کہاہے کہ چالیس سال تک جو اقتدار میں رہے انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ایک بار مجھے بھی آزما لیں میں آپکا اپنا بھائی اور بیٹا ہوں میں آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا کیونکہ میر جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے یہ فصلی بیٹرے الیکشن کے موسم میں آتے ہیں ووٹ لے کر چلے جاتے ہیں پھر پانچ سال نظر نہیں آتے کیونکہ ان کا یہاں کوئی گھر نہیں وہ میرپور سے آ کر آپ کو بے وقوف بنا تے ہیں میں ہر وقت آپ کے دکھ سکھ میں شریک رہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چودھری ذوالفقار احمد متیالوی اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں کے شمولیتی پروگرام کے موقع پر کیا اس سے قبل چودھری عظیم بخش سینکڑ وں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جب ایسر کے مقام پر پہنچے تو ذوالفقار متیالوی اور ان کے ساتھوں نے پھول کی پتیا ں نچھاور کی اور ہار پہنا کر شاندار ستقبال کیا کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے کارکنوں نے چودھری عظیم بخش کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی پنڈال میں پہنچے کے بعد چودھری عظیم بخش چودھری جمیل اعظم چودھری صغیر احمد اور ذوالفقار ا حمد متیالوی کو پگڑیا ں بھی پہنا ئی گئیں۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکز ی راہنماحاجی چودھر ی لیاقت سابق کونسلر نے کہاہے کہ میں اورمیرے بیٹے چودھری نزاکت لیاقت چودھری شفاقت لیاقت اور چودھری ثاقب لیاقت سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداورچودھری قاسم مجیدامیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری کے تاحیات سپورٹر ہیں اور رہیں گے میں نے اپنے بیٹوں کووصیت کی ہے کہ وہ مرتے دم تک چودھر ی عبدالمجیداورچودھری قاسم مجید کے ساتھ چٹان کے طرح کھڑے رہیں گے وہ میری وصیت کے مطابق چودھری عبدالمجید اورقاسم مجید کی غیر مشروط حمایت کے پابند ہیں میں اورمیرے بیٹے اپنے اس عہدوپیمان پرقائم رہیں گے انہوں نے کہاکہ چودھری عبدالمجیداور چودھر ی قاسم مجید ہمارے لیڈر ہیں اورہم ان کے سپاہی ہیں اوراپنی جماعتی وفاداری نبھاناجانتے ہیں چودھری قاسم مجید بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button