DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Spokesperson PP7 Sikandar Satti along with Chaudhry Naveed Gujjar called on Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi

ترجمان ایم این اے حلہ پی پی سیون سکندر ستی کی چوہدری نوید گجر کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترجمان ایم این اے حلہ پی پی سیون سکندر ستی کی راہنما پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی چوہدری نوید گجر کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات سکندر ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور حلقہ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشا ں ہے حلقہ کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گے میگا پراجیکٹ سے حلقہ کی تقدیر بدلے گی سکندر ستی نے مزید کہا عوامی نمائندے عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی۔

Kahuta; PTI Spokesperson of MNA constituency PPP7 Sikandar Satti along with Pakistan Tehreek-e-Insaf Youth Wing Rawalpindi District Chaudhry Naveed Gujjar met Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi about the constituency who said that Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) is striving for the solution of the problems of the people. Public representatives will fulfill all the promises they make to the people.

ن لیگی رہنما راجہ وقار ممتاز کی طرف سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

PML-N leader Raja Waqar Mumtaz hosts dinner in honor of PML-N central leadership

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ن لیگی رہنما راجہ وقار ممتاز کی طرف سے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ۔رانا ثناء اللہ، حافظ عثمان عباسی سمیت دیگر کی شر کت۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ وقار ممتاز نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے قائدین کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ کا اہتما م کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، نائب صدرپنجاب حافظ عثمان عباسی،سابق ڈپٹی سپیکر اسمبلی قومی اسمبلی جاوید عباسی، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، بریسٹر شاہ نواز ایم این اے سرگودھا، سابق ممبران اسمبلی محمد حنیف عباسی، ملک ابرار، راجہ حنیف سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر میزبان راجہ وقار ممتازنے اپنے معززمہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ راجہ رفاقت جنجوعہ

The current PTI government has broken all records of inflation. Raja Rafaqat Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام زندگی مشکل ہو گئی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر کے رکھ دیا عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں 2013سے لیکر 2018کے الیکشن تک راجہ محمد علی نے بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں جو کہ آن دی ریکارڈ ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی تھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا مسلم لیگ نے ایٹمی دھماکے کروائے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا مگر موجودہ حکومت نے سوائے ملک کو مقروض کرنے کے کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے انتقامی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے بغیر ثبوتوں کے مسلم لیگی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مگر عوام سب جان چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگاانہوں نے کہا کارکن الیکشن کی تیار یاں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی

Show More

Related Articles

Back to top button