DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Residents protest over water supply cut in Kahuta city for past 12 days

بارہ روز سے کہوٹہ شہر میں پانی کی بندش پر کہوٹہ کے شہری سراپاء احتجاج

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
بارہ روز سے کہوٹہ شہر میں پانی کی بندش پر کہوٹہ کے شہری سراپاء احتجاج۔ شہری واٹر سپلائی، سٹریٹ لائٹس اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں ناقص اور غیر معیاری ترقیاتی کاموں کے خلاف پھٹ پڑے۔ مساجد میں وضو کے لیئے پا نی ملنا بند جبکہ واٹر ٹینکروں اور ریڑھی والوں نے پانی کے نرخ ڈبل کر دیئے۔ احتجاجی شہریوں کا پریس کلب کہوٹہ اور معززین علاقہ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،سی او میونسپل کمیٹی کہوٹہ ندیم ریاض،سب انجینیئرجواد اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ خورشید ستی، صدر کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد سے رابطہ جس پر چیئرمین رولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ دن رات ایک کر کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پانی کی سپلائی شہریوں کو بحال کی جائے۔ جس پر سب انجینیئر میونسپل کمیٹی کہوٹہ محمد جواد، عامر اشتیاق اور دیگر افسران پنجاڑ چوک کہوٹہ احتجاجی لوگو ں کے پاس پہنچ گئے۔ اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد 24گھنٹو ں کے اندر اندر پانی کی سپلائی شہریوں کو بحال کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کا عملہ نیا ہے جس پر مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جلد شہریوں کو پانی کی سہولت دوبارہ حاصل ہو گی۔

Kahuta residents protest over water cut in Kahuta city for 12 days. Urban water supply, street lights and municipal committee erupted against poor and substandard development works in Kahuta. Mosques stopped getting water for ablution while water tankers and wheelbarrows doubled the price of water. The protesting citizens along with Press Club Kahuta and esteemed area contacted Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan, CO Municipal Committee Kahuta Nadeem Riaz, Sub Engineer Jawad and President PTI Kahuta Tehsil Khurshid Satti, President Kahuta City Raja Waheed Ahmed on which Chairman Rawalpindi Development Authority Taking immediate action, Tariq Murtaza directed the administration to restore water supply to the citizens within 24 hours day and night. On which Sub Engineer Municipal Committee Kahuta Muhammad Jawad, Amir Ishtiaq and other officers reached Panjar Chowk Kahuta protesters. He assured them that water supply would be restored to the citizens within 24 hours very soon. He said that the staff of water supply is new and there are difficulties in it. Citizens will soon have access to water again.

Show More

Related Articles

Back to top button