Kahuta; PTU Kahuta Delegation Meets Principal Government Girls High School Kahuta Madam Iffat Shaheen and Congratulates her on Appointment as Principal
پی ٹی یو کہوٹہ کے وفد کی پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میڈم عفت شاہین سے ملاقات پرنسپل تعینات ہونے پر مبارکباد
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ تیمور اختر کی قیادت میں پی ٹی یو کہوٹہ کے وفد کی پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میڈم عفت شاہین سے ملاقات پرنسپل تعینات ہونے پر مبارکبادتفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ جنوبی کے صدر راجہ اشراق، جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد اور راجہ طارق سنئیر نائب صدر نے راجہ تیمور اختر نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کی قیادت میں آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں میڈم عفت شاہین کو پرنسپل تعینات ہونے پر خوش آمدید کہا اور انھیں ادراے کی بہتری کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر راجہ تیمور اختر نے کہا کہ میڈم عفت شاہین ایک تجربہ کار، محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں اور ادارے میں ان کی تعیناتی ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔
Kahuta; A delegation of PTU Kahuta led by Vice President Punjab Teachers Union Rawalpindi District Raja Taimur Akhtar called on Principal Government Girls High School Kahuta Madam Iffat Shaheen and congratulated her on her appointment. According to details, President Punjab Teachers Union Kahuta South Raja Ishraq, General Secretary Ishtiaq Ahmed and Raja Tariq Senior Vice President welcomed the appointment of Madam Iffat Shaheen as Principal at Government Girls High School Kahuta today under the leadership of Raja Taimur Akhtar Vice President Punjab Teachers Union Rawalpindi and extended full cooperation for the betterment of the institution. On this occasion, Raja Taimur Akhtar said that Madam Iffat Shaheen is an experienced, hardworking and highly educated woman and her appointment in the institution is no less than a blessing.
واٹر سپلائی کہوٹہ کی نئی پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑھ گیا غیر معیاری کام کے ساتھ ساتھ سست روی کا شکار
Kahuta’s new water supply pipeline work is substandard and slow
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
واٹر سپلائی کہوٹہ کی نئی پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑھ گیا غیر معیاری کام کے ساتھ ساتھ سست روی کا شکار۔آدھے شہر کو 10دن پانی کی سپلائی بند شہری شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند ترسنے لگے۔ بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت اشرف کیانی نے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس کی اپیل کی ہے۔نئی پائپ لائن کی بچھائی کا کام 25دنوں سے سست روی کا شکار ہے۔ پنجاڑ چوک، جی پی او روڈ، مچھلی چوک،میں بازار بچھائی گئی واٹر سپلائی کی نئی مین پائپ لائن کے لیئے تین فٹ کھدائی کی بجائے صرف 6انچ کھدائی کر کے بغیر ریت کے بیڈ کے پانی کی پائپ لائن بچھا کر اس کے اوپر بیڈ ڈالنے کی بجائے مٹی ڈال دی گئی۔ اور نہ ہی منصوبہ کو کنکریٹ کیا گیا ہے۔ مزکورہ لائن پر جگہ جگہ گہرے گڑھے کئی ہفتوں سے کھودے گئے ہیں جن میں آئے روز مسافر گاڑیاں، طلبا و طالبات، بزرگ،شہری، خواتین،بچے اور دکاندار حاد ثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو کئی دنوں سے پانی ک سپلائی بند ہونے سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ جبکہ انتظامیہ سب اچھا ہے اور فوٹو سیشن کر کے بر ی الزمہ ہے۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی طرف سے تحصیل کہوٹہ کے اسٹیک ہولڈرز،متعلقہ سرکاری اداروں اور ایم ایم پی کنسلٹنٹ کمپنی کے ساتھ میٹنگ۔
Meeting with Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan with stakeholders of Kahuta Tehsil, concerned government agencies and MMP Consultant Company.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی طرف سے تحصیل کہوٹہ کے اسٹیک ہولڈرز،متعلقہ سرکاری اداروں اور ایم ایم پی کنسلٹنٹ کمپنی کے ساتھ میٹنگ۔جس میں لاہور سے آئے ہوئے کنسلٹنٹ کمپنی کے نمائیندوں نے کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ کیلئے اگلے 20 سال کی ڈویلپمنٹ پلاننگ جن میں سیورج سسٹم،واٹر سپلائی اسکیمز, قبرستان،پبلک پارک،پلے گراونڈز،کالجز،سکولز اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی طرف سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی گئی جس پر اسٹیک ہولڈرز نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی،میٹنگ میں چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ نبیل ریاض، ایم اومیونسپل کمیٹی کہوٹہ میڈم شمائلہ،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، صدرپی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،برگیڈیئر (ر) جاوید،راجہ توقیراحمد مٹور،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود، سردر رضاء جیوڑہ بھنتی،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ تظرف ستی اور تمام سرکاری اداروں کے نمائیندے بھی موجود تھے۔
محکمہ واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام شدید گرمی میں چکرا گئے
Unannounced load shedding of WAPDA department made people suffer in extreme heat
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام شدید گرمی میں چکرا گئے ہر گھنٹے بعد بجلی گھنٹہ غائب جبکہ بلوں میں کئی گناہ زیادہ اضافہ شدید گرمی میں بچے بوڑھے خواتین بلبلا ااُٹھے اتنے بھاری بل ادا کرنے کے باوجود بھی کہوٹہ کے عوام بجلی سے محروم حکومت کے بلند بانگ دعوے محکمہ واپڈا کی نا اہلی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشان اسی طرح مہنگائی کا جن بے قابو کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار جگہ جگہ مضر صحت دودھ دیہی کی فروخت جاری محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے کئی میڈیکل سٹوروں سے نشہ آوور ٹیکے کی فروخت جاری جبکہ انتظامیہ کی نا اہلی کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے پیدل گزرنا بھی محال ہے۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے کزن کی وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنماء عبد المجید مغل کا اظہار تعزیت۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف کے تایا زاد بھائی حاجی طارق شفیع رضائے الہی سے وفات پا گے ان کی وفات پر مسلم لیگ ن یواے ای کے چیف کواڈینٹر عبد المجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کر تے ہوئے مر حوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔