DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; We are becoming part of the caravan of Ch Abdul Majeed, Master Khawaja Muhammad Farooq, Boa Gujran

ہم آج چودھری عبدالمجید کے قافلہ کاحصہ بن رہے ہیں, ماسٹرخواجہ محمدفاروق (ر) معلم د ,بوعہ گجراں ڈھوک لوہی خواجگان میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطا ب

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ماسٹرخواجہ محمدفاروق (ر) معلم نے کہاہے کہ ہم آج چودھری عبدالمجید کے قافلہ کاحصہ بن رہے ہیں تمہید کی ضرورت نہیں اختلافات ختم ہوگئے ہیں ماضی میں ایک یادگار دورگزارا اب نئے دور کاآغاز کریں گے ان شاء اللہ یہ بھی یادگارہوگا سسٹم اورچندلوگوں کے غلط رویوں کی وجہ اختلافات پیداہوئے جب تک کارکن کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی کام چلتارہے گا راجہ محمدنیاز خان اورچودھری خوشنود سے معاملات گفت وشنید جاری رہی آخرکاران کی محنت اورکاوش رنگ لائی اوراختلافات ختم ہوگئے حاجی چودھری مقبول احمدخان کا خلوص بھی اسمیں شامل ہے ان کامخلصانہ کردار بھی ہے ماضی میں جس شدت کے ساتھ مخالفت کی اس شدت کے ساتھ حمایت بھی کریں گے ہم کارکن ہیں لیڈر نہیں کارکن کی حوصلہ افزائی چاہتے ہیں آج حمایت کااعلان کررہے ہیں کسی بڑے پروگرام میں شمولیت کااعلان کریں گے اوربھی لوگ شامل ہوں گے انہوں نے ان خیالات کااظہار بوعہ گجراں ڈھوک لوہی خواجگان میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیاہے۔

Chakswari, AJK; Master Khawaja Muhammad Farooq (R) Moallem said that today we are becoming a part of the caravan of Chaudhry Abdul Majeed. No preamble is needed. Disagreements are over. Talks with Raja Muhammad Niaz Khan and Chaudhry Khushnood continued. We are the workers, not the leaders. We want to encourage the workers. Today we are announcing our support. We will announce our participation in a big program and people will join. They have expressed these views while addressing election meeting in Boa Gujran, Dhok Lohi Khawajagan.

ہم چودھری عبدالمجیدکی سپاہی ہیں اور رہیں گے,خواجہ محمدادریس المعروف ڈی سی

We are and will remain the soldiers of Chaudhry Abdul Majeed, Khawaja Muhammad Idrees alias DC

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —معروف سیاسی وسماجی راہنماخواجہ محمدادریس المعروف ڈی سی نے کہاہے کہ ہم چودھری عبدالمجیدکی سپاہی ہیں اور رہیں گے ہمارے درمیان ماضی جواختلافات پیداہوئے وہ اب ختم ہوگئے ہیں ہم نے ڈنکے کی چوٹ پرمخالفت کی اورڈٹ گئے آپ وزیر اعظم رہے ایم ایل اے بنے صلح کی کوشش کی مگر ہم نہ مانے ہم جنگلوں میں بھٹکتے رہے کوئی ٹھکانہ نہ ملاٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍمقابلہ کرناتھا کیااب راجہ محمدنیاز خان چودھری خوشنود کی کاوش سے اختلافات ختم ہوگئے ہیں ہم ورکر ہیں ہمیں بڑی گاڑیوں اورہاروں کاشوق نہیں موٹرسائیکل پرآجائیں گے مگروقار اورعزت کے ساتھ آئیں گی ہم کمزور اورغریب کے حقوق کاتحفظ چاہتے ہیں ہم وڈیر ے جاگیردار سرمایہ دار کااجارہ داری کے خلاف ہیں ورکر کی قدر ہونی چاہیے کسی غریب کی عزت نفس مجروح نہ ہو ہمیں مال وزر کالالچ نہیں دنیا کامال دنیا میں رہ جائے گاآخرت میں یہ کام نہیں آئیگا غریب کواس کاحق ملناچاہیے چودھری ندیم حسین روپیال مرحوم کے احسانات آج بھی یاد ہیں ہم چودھری فضل حسین روپیال کے مرتے دم تک شکرگزار ہیں ہمار ے ساتھ بڑے مخلص ہیں حاجی چودھری مقبول احمدخان کابھی شکریہ اداکرتاہوں انہوں نے بھی اس صلح میں اہم رول اداکیاہے انہوں نے ان خیالات کااظیاربوعہ گجراں لوہی خواجگان میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — سابق مشیر حکومت آزادکشمیر راجہ محمدنیاز خان نے کہاہے کہ میں خواجہ محمدادریس عرف ڈی سی ماسٹرخواجہ محمدفاروق کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں ہماری بات مانی اورقاسم مجید کی حمایت کااعلان کیاہمارے ان کے ساتھ بہت پرانے تعلقات ہیں ہمارے اسلاف کے ان کے اسلاف کے ساتھ تعلقات تھے قاسم مجیدڈنکے کی چوٹ پرالیکشن جیتیں گے حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام ان کی بھرپورحمایت کررہے ہیں انہو ں نے ان خیالات کااظہارلوہی خواجگان بوعہ گجراں میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیاہے۔

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —آزادکشمیر کے حالات سے معلوم ہورہاہے کہ پاکستان میں جعلی وزیر اعظم عمران خان کوکشمیر کاسوداکرنے کے لئے لایاگیاہے ان کامقصدکشمیر کاسوداہے مگرکشمیر ی غیرت مند قوم ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ہم انہیں جوکشمیر کاسوداکرناچاہتے ہیں بتادیناچاہتے ہیں ہم انہیں ایسانہیں کرنے دیں گے آزادکشمیر کے عام الیکشن پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی اورحکومت بنائے گی قاسم مجیدامیدوار حلقہ نمبردوچکسواری کی بھرپور حمایت کااعلان کرنے پر خواجہ محمدادریس المعروف ڈی سی ماسٹرخواجہ محمدفاروق اوران کی پوری ٹیم کاشکریہ اداکرتاہو ں قاسم مجید بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہارلوہی خواجگان بوعہ گجراں میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔

عوام تعمیر وترقی کے ہیرو سیاستدان چودھری عبدالمجید کے فرزند چودھری قاسم مجیدکی بھرپور حمایت کررہے ہیں,حاجی میاں محمدمسعود

The people are fully supporting Chaudhry Qasim Majeed, son of Chaudhry Abdul Majeed, the hero of construction and development, Haji Mian Muhammad Masood.

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر یونین کونسل فیض پورشریف کے صدر حاجی میاں محمدمسعود نے کہاہے کہ خواجہ محمدادریس المعروف ڈی سی خواجہ ماسٹرمحمدفاروق اوران کے عزیز واقارب اوردوست واحباب نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کے فرزندچودھری قاسم مجیدپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار حلقہ نمبردو چکسواری کی حمایت کااعلان کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ انہو ں نے موجودہ حالات کے مطابق ایک بہترین اوردانش مندانہ فیصلہ کیاہے قاسم مجید بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے قاسم مجید ہردل عزیز نوجوان راہنماہیں باصلاحیت سیاستدان ہیں وہ آزادکشمیر کے سینئرین ترین سیاستدان چودھری عبدالمجید سابق وزیر اعظم آزادکشمیر کے فرزند ہیں کہنہ مشق سیاستدان کے تربیت یافتہ لیڈر ہیں جوحلقہ نمبردو چکسواری کے عوام کی خدمت کاجذبہ رکھتے ہیں انہوں نے عوام کی خدمت کی ہے حلقہ نمبردو چکسواری کی تعمیر وترقی اورعوام کی فلاح بہبود کے لئے اپنے والدمحترم کے مشن کاجاری رکھے ہیں حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام تعمیر وترقی کے ہیرو سیاستدان چودھری عبدالمجید کے فرزند چودھری قاسم مجیدکی بھرپور حمایت کررہے ہیں ان شاء اللہ شاندار کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے لوہی خواجگان بوعہ گجراں میں کامیابی انتخابی میٹنگ کے انعقاد اورقاسم مجید کی بھرپور حمایت کے اعلان پرمیٹنگ کے منتظمین کوخراج تحسین پیش کیاہے ان کاشکریہ اداکیاہے انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک اظہارتشکرکے حوالے سے بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button