Rawat; Security arrangements by Rawalpindi Police for the protection of the Christian community
مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)— مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات،سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے میں موجود گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک اورڈیوٹی پر تعینات افسران وملازمان کوڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں،موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ گرجاگھروں کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی باڈی سرچنگ کو یقینی بنایاجائے اور موثر سیکورٹی کے لیے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے،ڈیوٹی کے دوران ماسک،ہینڈ سینیٹائزراستعمال کیاجائے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھاجائے۔
Rawat; Security arrangements by Rawalpindi Police for the protection of the Christian community, senior police officers checked the security of churches in their respective areas and briefed the officers and employees on duty. According to details, the Rawalpindi police is continuing to provide protection to the Christian community. The Rawalpindi police on Sunday made effective security arrangements for the members of the Christian community visiting the churches. Divisional SPs, SDP and SHOs reviewed the security arrangements of churches in their respective areas and gave instructions to the police officers on security duty. In view of the current situation in the country, the Divisional SPs and SDPOs issued instructions to the SHOs. Issue that in collaboration with the management of the churches, body search of the people coming to the churches should be ensured and roof top duty should be imposed for effective security, masks, hand sanitizers should be used during the duty and social distance should be maintained.
آر پی اوراولپنڈی کا تھانہ ویسٹریج اور تھانہ نصیر آباد کا اچانک دورہ
A surprise visit to Westridge police station and Naseerabad police station of RP and Rawalpindi
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)— آر پی اوراولپنڈی کا تھانہ ویسٹریج اور تھانہ نصیر آباد کا اچانک دورہ،دورے کے دوران تھانوں کی بلڈنگ، ریکارڈ، حوالات،مالخانہ و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ،تھانہ جات کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،آر پی او راولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر راولپنڈی ریجن کے تھانوں کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ تھانوں میں پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ تھانوں میں چیک اینڈ بیلنس بھی رکھا جاسکے،اسی سلسلے میں آر پی او راولپنڈی نے راولپنڈی کے تھانہ ویسڑیج اور تھانہ نصیر آباد کا اچانک دورہ کیا،آر پی او نے تھانوں کے دورے کے دوران بلڈنگ تھانہ سمیت ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا،تھانہ ویسٹریج کی موبائل 2 میں وائرلیس سیٹ نہ ہونے پر ایس ایچ او کو اور مالخانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر محرر مالخانہ کو چارج شیٹ جاری کی گئی،آر پی او نے تھانہ جات کے وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، آر پی او نے تھانوں کے دورے کے دوران عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیااور ہدایت جاری کیں کہ تھانوں میں عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے اورموقعہ پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں سرپرائز وزٹ کرکے تھانوں کے تمام امور میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کا اجلاس۔
Meeting of Peace Committee chaired by CPO Rawalpindi at Police Lines Headquarters.
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کا اجلاس۔اجلاس میں سی پی اوسمیت ایس ایس پی آپریشنز،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،تمام مسالک کے جید علماء کرام اور انجمن تاجران کے عہدیداران کی شرکت۔موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورت حال کے پیش نظرامن وامان کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔علماء کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا جس پران کے شکر گزار ہیں۔عید الااضحی اورمحرم الحرام میں سب ملکر مثالی امن وامان کو یقینی بنائیں گے۔سی پی او،شرکاء میٹنگ کی جانب سے قیام امن، بین ا لمسالک ہم آہنگی کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی۔راولپنڈی پولیس کو کارکردگی کی بناء پر سرفہرست آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ضلع کی پولیس کی کمانڈ بہترین ہاتھوں میں ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سی پی اومحمد احسن یونس سمیت ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،تمام مسالک کے جید علماء کرام اور انجمن تاجران کے عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، سی پی او محمد احسن یونس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورت حال کے پیش نظر امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،علماء کرام اور انجمن تاجران کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا جس پران کے شکر گزار ہیں، عید الااضحی اورمحرم الحرام میں سب ملکر مثالی امن وامان کو یقینی بنائیں گے،حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے جس میں آپکا تعاون اہم ہے،سی پی او نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے گزشتہ سال محرم الحرام کے دوران مسالک کی قید سے بالاتر ہو کر امن و رواداری کا پیغام دیا،ضلع راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے رواداری اور فہم و فراست کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے محبت و یگانگت کو فروغ دیا،جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا شکریہ ادا کرتاہوں اورامید کرتا ہوں کہ اس سال بھی امن کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں گے،شرکاء اجلاس نے قیام امن، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے راولپنڈی پولیس کو کارکردگی کی بناء پر سرفہرست آنے پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ضلع کی پولیس کی کمانڈ بہترین ہاتھوں میں ہے،عید الاضحی اورمحرم الحرام کے موقع پر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی،رابری کی واردات میں ملوث02ملزمان گرفتار
Newtown police operation, 02 accused involved in robbery incident arrested
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)— تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی،رابری کی واردات میں ملوث02ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے رابری کی واردات میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں جہانزیب اورعمران خان شامل ہیں،ملزمان سے درست شناخت پریڈکے بعد تفتیش جاری ہے،تفتیش کے دوران ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمد گی کا تحرک کیاجائے گا،ایس پی راول نے ایس ایچ اونیوٹاؤن اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
راولپنڈی پولیس کی کاروائی،مختلف مقدما ت میں مطلوب 06اشتہاری مجرمان گرفتار۔
Rawalpindi police operation, 06 wanted criminals arrested in various cases.
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی کاروائی،مختلف مقدما ت میں مطلوب 06اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب03اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم مطاہر علی نقب زنی کی واردات میں رواں سال سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری مجرم کے 06ساتھی قبل ازیں گرفتارہوکر چالان ہوچکے ہیں،جبکہ اشتہاری مجرم نورحبیب اورعنایت اللہ ضرر کے مقدمہ میں رواں سال سے رتہ امرال پولیس کومطلوب تھے،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نوسربازی اوردھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مشتاق کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2017سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب02اشتہاری مجرمان محمد بابراورنظام دین کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم سال 2020سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھے،ڈوپژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔