London; Haji Ch Muhammad Rasib, a well known personality of Maidenhead, passed away
میڈن ہیڈ کی ممتاز جانی پہچانی شخصیت حاجی چوہدری محمد راسب انتقال کر گئے مرحوم کا آبائی تعلق میرپور آزاد کشیمر کے گاؤں مہتہ جاگیر سے تھا
سلاو۔ ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)— رائل بارو میڈن ہیڈ کی ممتاز جانی پہچانی شخصیت حاجی چوہدری محمد راسب انتقال کر گئے مرحوم کا آبائی تعلق میرپور آزاد کشیمر کے گاؤں مہتہ جاگیر سے تھا مرحوم حاجی چوہدری محمد راسب میڈن ہیڈ میں گزشتہ قریب ترین پچاس سالوں سے اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پزیر تھے مرحوم نیک سیرت اور اعلی حسن اخلاق کی وجہ سے کیمونٹی میں انتہائی عزت اور منفرد مقام رکھتے تھے وہ گزشتہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کی وجہ سے کافی بیمار تھے۔ مرحوم حاجی چوہدری محمد راسب کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین میڈن ہیڈ کے مسلم قبرستان میں کی گئی۔ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بڑی شحصیات نے حاجی چوہدری محمد راسب کی وفات پر انتہائی دگھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کی شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ مرحوم حاجی چوہدری راسب کی نماز جنازہ میڈن ہیڈ کی مقامی مسجد میں بعد ازاں تدفین مقامی مسلم قبرستان میں ادا کی گئی۔
London; Haji Chaudhry Muhammad Rasib, a prominent personality of Royal Borough Maidenhead, has passed away. He was a native of Mehta Jagir village, Mirpur, Azad Kashmir. The late was highly respected and unique in the community due to his high moral character. He had been very ill for some time. After the funeral prayers of the late Haji Chaudhry Muhammad Rasib, burial took place in the Muslim Cemetery at Maidenhead. Expressing deep sorrow and grief over the demise of Haji Chaudhry Muhammad Rasib, eminent personalities from all walks of life paid homage to him and prayed for his high ranks. Funeral prayers of late Haji Chaudhry Rasib had taken place at the local mosque of Maidenhead.