Kahuta; Assistant Director CDA Hamad Khalid Satti of Kahuta briefed PM Imran Khan Korang Cricket Ground Bani Gala
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورنگ کرکٹ گراؤنڈ بنی گالہ کا دورہ۔کہوٹہ کے رہائشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے حماد خالد ستّی نے وزیر اعظم کو گراؤنڈ کے کام کے بارے میں بریف کیا۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورنگ کرکٹ گراؤنڈ بنی گالہ کا دورہ۔کہوٹہ کے رہائشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے حماد خالد ستّی نے وزیر اعظم کو گراؤنڈ کے کام کے بارے میں بریف کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورنگ کرکٹ گراؤنڈ بنی گالہ کا دورہ کیااس موقع پر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال کے رہائشی حماد خالد ستی نے وزیر اعظم کو گراؤنڈ کے کام کے بارے میں بریف کیا۔ حماد خالد ستی حماد خالد ستی یونین کونسل ہوتھلہ کے وائس چیئرمین اسد محمود ستی کے بھتیجے اور محکمہ ہائی کے ایس ڈی اوخالد ستی کے بیٹے ہیں اور وہ سی ڈی اے اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات ہیں۔
Kahuta; Prime Minister Imran Khan’s visited Korang Cricket Ground Bani Gala. Kahuta Resident Assistant Director CDA Hamad Khalid Satti briefed the Prime Minister about the work of the ground. According to details, Prime Minister Imran Khan visited Korang Cricket Ground yesterday. On his visit to Bani Gala, Hamad Khalid Satti, a resident of Kalol village of Union Council Hothala in Kahuta Tehsil, briefed the Prime Minister about the ground work. Hamad Khalid Satti is the nephew of Asad Mehmood Satti, Vice Chairman, Union Council Hothala and son of SDK Khalid Satti of the High Department and is posted as Assistant Director at CDA Islamabad.
بھون اعوان کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عاصم حبیب معصومی کی صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے ملاقات
Bhoon Awan’s Young Political and Social Personality Malik Asim Habib Masoomi Meets Provincial Law Minister Basharat Raja
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بھون اعوان کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عاصم حبیب معصومی کی صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے ملاقات۔علاقے کے بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔گذشتہ روز یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ بھون اعوان کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی مذہبی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی کے صاحبزادے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عاصم حبیب معصومی نے دھمیال ہاؤس راولپنڈی میں صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سے ملاقات کی اور ان کو اپنے علاقے کے بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے دیگر دوست بھی موجود تھے۔
تحریک انصاف ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے مرکزی آفس گلبرگ گرین اسلام آباد میں تحصیل کہوٹہ کی مدر باڈی تنظیم کا اجلاس
PTI District Rawalpindi Central Office Gulberg Green Islamabad Kahuta Tehsil Mother Body Organization Meeting
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحریک انصاف ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے مرکزی آفس گلبرگ گرین اسلام آباد میں تحصیل کہوٹہ کی مدر باڈی تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ شہریارریاض اور جنرل سیکرٹری و چیرمین آر،ڈبلیو، ایم،سی کرنل (ر) اجمل صابرراجہ صاحب نے صدارت کی تحصیل کہوٹہ کے تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی تحصیل کہوٹہ تنظیمی عہدیدارن میں تحصیل پریزیڈنٹ راجہ خورشیدستی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ ارشد،سیکرٹری گڈ گورنس کرنل(ر) ظفرعباسی،چیرپرسن کمپلین سیل وزیراعلیٰ پنجاب تحصیل کہوٹہ راجہ سعیداحمد جنرل سیکرٹری ویلفیئر ونگ کیپٹن(ر) کامران عباسی،جوائنٹ سیکرٹری ویلفیئر ونگ ضلع راولپنڈی راجہ غلام نبی، ایڈیشنل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ عبدالسلام عباسی جوائنٹ سیکرٹری ضلع راولپنڈی،یونین کونسل پنجاڑ کے صدراعجازاحمدعباسی اورسیکرٹری اطلاعات تحصیل کہوٹہ تضرف حسین ستی نے شرکت کی۔
کرونا ء سے پرشان اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو بجلی اورگیس کے بھاری بلوں نے ہوش اُڑا دیے
Heavy electricity and gas bills have knocked out the people who have been crushed by inflation and crushed by inflation Carona pandemic.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرونا ء سے پرشان اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو بجلی اورگیس کے بھاری بلوں نے ہوش اُڑا دیے کئی بزرگ بل دیکھ کر چکرا گے جہاں 2000بل آتا تھا وہاں 6سے7ہزار آیا ہے اسی طرح کئی گھروں میں جہاں صرف بلب اور ایک عد پنکھا چلتا ہے 7سے10ہزار بل آیا تحقیق کی گئی تو واپڈا والوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سابق ایس ڈی او نے ہر بل پر دو سو سے 4سو یونٹ اضافی ڈالی ہے عوام سراپا احتجاج ہیں اور موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ایک شخص 6ہزار والے کرائے کے مکان میں رہتا ہے اسکا بل 15ہزار سے زاہد آتا ہے یہ ظلم کی انتہا ہے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجلی گیس ڈیزل پٹرول مہنگا غریبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زاہد یونٹس ڈالی گئی ہیں انھوں نے عوام سے کہا کہ اسکا حل نکالیں گے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے شہریوں عوام علاقہ نے حکومت اور منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ زاہد یونٹ واپس لیکر بل درست کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کا پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی خالد محمود کی عیادت۔
Chairman Zakat Ushr Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Satti visits Khalid Mahmood, brother of Patwari Raja Muhammad Faisal.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کا پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی خالد محمود کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا دی۔گذشتہ ہفتے کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کا چھوٹا بھائی پٹواری خالد محمود پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پٹواری خالد محمود کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا جہاں کئی دن ان کے کا علاج معالجہ رہا اور پھر گھر شفٹ کر دیا گیا گذشتہ روز چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، پٹواری خالد اسلم ستی، ٹھکیدار توصیف خالد ستی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہا ئش گاہ جا کر پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی خالد محمود کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔پٹواری راجہ محمد فیصل نے چیئرمین راجہ فیاض احمدکا شکر یہ ادا کیا۔
سفید پوش لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے۔معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی
The needs of white-clad people should be taken care of. Well known social figure Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈی ایم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔حقوق العباد کی عدم ادائیگی پر کوئی معافی نہیں ہے ہمیں اپنے معاشرے میں بسنے والے مستحقین اور سفید پوش لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے۔اگر ہمارے معاشرے میں انسانیت سے ہمدردی کے جذبات فروغ پا جائیں تو یقیناہمارا معاشرہ جنت نظیر بن سکتا ہے لیکن اس کیلئے ملت کے ہر فرد کو ذاتی طور پر ذمہ داری قبول کرنے اورانسانیت کیلئے درد دل رکھنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں سے ملکر سمندر بنتا ہے اور جیسے بکھرے ہوئے موتیوں سے تسبیح پروئی جاتی ہے اسی طرح جب ہم ذاتی حیثیت میں کسی بھی نیک کام میں قدم رکھیں گے کسی بھی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے تو یقیناآہستہ آہستہ پورا معاشرہ بہتری اور اچھائی کی جانب گامزن ہوتا دکھا ئی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی رضا کی خاطر کام کرنے والوں کو ہر قدم پر کامیابی ملتی ہے۔ دکھی بے سہارلوگوں کی مدد میں جو دلی تسکین و سکون قلب حاصل ہوتا ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔