DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; More than 400 new pass out constables were deployed in the police stations.

ئے پاس آوٹ ہوکر آنے والے400سے زائد کانسٹیبلان کو تھانوں میں تعینات کر دیا گیا،

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—نئے پاس آوٹ ہوکر آنے والے400سے زائد کانسٹیبلان کو تھانوں میں تعینات کر دیا گیا، سی پی او کی ہدایات کے مطابق ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے نئے تعینات ہونے والے کانسٹیبلان کو خوش آمدید کہا، ان کے ساتھ کھانا کھایا اورلاء اینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے متعلق بریفنگ دی،نئے تربیت یافتہ کانسٹیبلان کو شہریوں کی خدمت کے لیے تھانوں میں تعینات کرتے ہوئے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں،تھانوں میں کانسٹیبلان کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں، نئے تربیت یافتہ کانسٹیبلز محکمہ کی اُمید ہیں،اُمید کرتے ہیکہ ان کا کنڈکٹ مثالی ہو گا، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق نئے پاس آوٹ ہوکر آنے والے 400سے زائد کانسٹیبلان کو تھانوں میں تعینات کر دیا گیا، سی پی او محمدا حسن یونس کی ہدایات کے مطابق ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے نئے تعینات ہونے والے کانسٹیبلان کو خوش آمدید کہا، ان کے ساتھ کھانا کھایا اورلاء اینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے متعلق بریف کیا،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز نے تھانوں میں نئے تعینات ہونے والے کانسٹیبلان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تربیت یافتہ کانسٹیبلان شہریوں کی خدمت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،آپ پر نئی ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں جنہیں باطریق احسن سرانجام دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں،سی پی او محمدا حسن یونس نے نئے پاس آوٹ ہوکر آنے والے کانسٹیبلان سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کیا تھا، کانسٹیبلان سے تھانوں میں تعیناتی کے لیے ان کے انتخاب کے متعلق پوچھا گیا، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مختلف تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے، اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کا کہنا تھا کہ نئے تربیت یافتہ کانسٹیبلان کو شہریوں کی خدمت کے لیے تھانوں میں تعینات کرتے ہوئے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں،نوجوان کانسٹیبلان اس فورس کا مستقبل ہیں، سینئر افسران ان کی مزید تربیت کرکے ان کے استعداد میں مزید اضافہ کریں تاکہ نوجوان اپنے آپ کو بہتر طور پر عوام کی خدمت کے لیے پیش کر سکیں،سی پی او نے کہا کہ تھانوں میں کانسٹیبلان کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں، نئے تربیت یافتہ کانسٹیبلز محکمہ کی اُمید ہیں،اُمید کرتے ہیکہ ان کا کنڈکٹ مثالی ہو گا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ بہتر سروس ڈلیوری، شہریوں کے مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے۔

Rawat; More than 400 newly passed constables have been posted in the police stations. As per the instructions of the CPO, the SDPOs and SHOs welcomed the newly posted constables, shared food with them. Briefed about end-of-order duties, newly trained constables are being deployed in police stations to serve the citizens and efforts are being made to change the culture of the police station. Hopefully, their conduct will be exemplary. According to CPO details, more than 400 newly passed out constables have been posted in police stations.

تھانہ سول لائن پولیس کی اہم کاروائی، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والے ملزم ساتھی سمیت گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

Police arrested the accused along with his accomplice who made a video of aerial firing and advertised it on social media. Weapons and ammunition were recovered.

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ سول لائن پولیس کی اہم کاروائی، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والے ملزم ساتھی سمیت گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ہوائی فائرنگ اور اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والے ملزم فرحان اور اس کے ساتھی نعمان کو گرفتارکرلیا، فرحان کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن جبکہ نعمان کے قبضہ سے پسٹل30بور کے روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او سول لائن اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

ریس کورس پولیس کی کاروائی، خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—, ریس کورس پولیس کی کاروائی، خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار، ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے سی پی او نے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے,گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ پولیس
ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمدکر لیا گیا،ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے، پولیس ملزم کی گرفتاری پر سی پی او کی ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سر گرمِ عمل ہےشہریوں خصوصاً خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے،جس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button