DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; City Police arrested a man for selling SIMs to citizens with fake fingerprint molds

تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،جعلی فنگر پرنٹس مولڈ تیار کرکے شہریوں کو سمیں فروخت کرنے والانوسر باز گرفتار، لیپ ٹاپ، سمیں اوردیگر متعلقہ سامان برآمد

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—)تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،جعلی فنگر پرنٹس مولڈ تیار کرکے شہریوں کو سمیں فروخت کرنے والانوسر باز گرفتار، لیپ ٹاپ، سمیں اوردیگر متعلقہ سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی فنگر پرنٹس مولڈ تیار کرکے شہریوں کو سمیں فروخت کرنے والے نوسر باز جمشید اظہر کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، سمیں اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم شہریوں کے بائیو میٹرکTHUMB مولڈاستعمال کرکے سمیں فروخت کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوسر بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Rawat; According to details, Rawalpindi police is continuing operations against the peddlers. The city along with its team arrested Jamshed Azhar, who was selling fake SIMs to the citizens by making fake fingerprint molds. Laptops, SIMs and other related items were recovered from the possession of the accused, SHO said. The accused used to sell SIMs using the biometric THUMB mold of the citizens. Further investigation is underway against the accused. SP Rawal applauded the SHO City and the police team and said that operations should be continued against the culprits.

تھانہ وارث خان پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ انٹر نیٹ گھوڑوں کی ریس پر جواء کھیلنے والے 02قمار باز گرفتار، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور داؤ پر لگی رقم برآمد۔

Waris Khan police operation against gamblers, 02 gamblers arrested for gambling on horse races through internet, laptop, mobile phone and money at stake recovered.

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ وارث خان پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ انٹر نیٹ گھوڑوں کی ریس پر جواء کھیلنے والے 02قمار باز گرفتار، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور داؤ پر لگی رقم برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ انٹر نیٹ گھوڑوں کی ریس پر جواء کھیلنے والے 02قمار باز عمران اور محمد ریاض کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد لیپ ٹاپ،کیلکولیٹر،03 موبائل اور داؤ پر لگی رقم 7700 روپے برآمد ہوئے،ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

سی پی اوکی کھلی کچہری میں بیوہ خاتون کی درخواست پر فوری کاروائی،بیوہ خاتون کو ہراساں کرنے،اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دے کر دوستی کے لیے مجبور کرنے والا ناعاقبت اندیش درندہ گرفتار

Sher Khan arrested for harassing a widow, threatening her at gunpoint

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—سی پی اوکی کھلی کچہری میں بیوہ خاتون کی درخواست پر فوری کاروائی،بیوہ خاتون کو ہراساں کرنے،اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دے کر دوستی کے لیے مجبور کرنے والا ناعاقبت اندیش درندہ گرفتار، بیوہ خواتین اوریتیم بچوں کو ایسے درندوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،سی پی اوراولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی کھلی کچہر ی میں بیوہ خاتون نے درخواست دی کہ شیر خان اس کا راستہ روک کرہراساں کرنے،فون پر تنگ کرنے کے ساتھ اسلحہ کے زور پردوستی کے لیے ڈراتا دھمکاتاہے،سی پی او محمد احسن یونس نے بیوہ خاتون کی درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیا،ایس ایچ اوٹیکسلا غضنفر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے نا عاقبت اندیش درندے شیر خان کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ بیوہ خواتین اوریتیم بچوں کو ایسے ملزمان کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،خواتین اوربچوں کو ہراساں کرنے،تشدد یا زیادتی کے معاملہ پر راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button