DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PPP’s district and provincial organization unaware of Bilawal Bhutto Zardari rally from Dhuangli to Dadyal.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کلرسیداں کے راستے دورہ آزادکشمیر،پیپلز پارٹی کی ضلعی اور صوبائی تنظیم دورے سے لاعلم،دھانگلی سے ڈڈیال تک بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کی شکل میں لے جایا گیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کلرسیداں کے راستے دورہ آزادکشمیر،پیپلز پارٹی کی ضلعی اور صوبائی تنظیم دورے سے لاعلم،دھانگلی سے ڈڈیال تک بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کی شکل میں لے جایا گیا۔قمر زمان قائرہ اور آزادکشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے براستہ کلرسیداں آزادکشمیر کے پہلے انتخابی دورے کا پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے لیئے صوبائی ضلعی اور کلرسیداں کی تحصیل تنظیم کو اعتماد میں ہی نہیں لیا گیا۔بلاول بھٹو دوپہر تین بجے کلرسیداں کے راستے دریائے جہلم کے دھانگلی (کلرسیداں)پل پہنچے جہاں دریا جہلم کے شرقی کنارے پر موجود افسر شاہد اور دیگر کی قیادت میں ایک ریلی نے ان کا استقبال کیا۔انہیں ریلی کی شکل میں ڈڈیال لے جایا گیا جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا جس کے چند ہی منٹ بعد دریائے پونچھ کے کنارے سابق وزہراعظم آزادکشمیر عبدالمجید اور ان کے فرزند قاسم مجید نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور ان پر گلپاشی کی۔ ادہر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں اور ضلعی تنظیم نے رابطہ کرنے پر بتایا انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کلرسیداں کی کوئی اطلاع ہی نہیں دی گئی تھی ورنہ وہ انہیں ریلی کی شکل میں روات سے دھانگلی تک لے کر جاتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل میاں محمد نوزشریف بھی اسی راستے سے اسلام آباد آئے تھے مگر کلرسیداں چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نہ صرف ان پر گلپاشی کی تھی بلکہ زبردست نعرے بازی کرکے ان کی گاڑی بھی روک لی تھی۔

Kallar Syedan; PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari’s visit to Azad Kashmir via Kallar Syedan, PPP district and provincial organization were unaware of the visit, Bilawal Bhutto Zardari was taken from Dhuangli to Dadyal in the form of a rally. Qamar Zaman Qaira and Azad Kashmir PPP leader Chaudhry Muhammad Yasin were also with him. According to the details, the program of the first election tour of Azad Kashmir through Bilawal Bhutto Zardari was arranged for which the provincial district and tehsil organization of Kallar Syedan was not taken into confidence. Bilawal Bhutto at 3 pm He reached Dhuangli (Kallar Syedan) bridge of Jhelum river via Kallar Syedan where he was greeted by a rally led by Officer Shahid and others on the east bank of Jhelum river. He was taken to Dadyal in the form of rally where he gave short speech. Just a few minutes later, on the banks of the Poonch River, former Prime Minister of Azad Kashmir Abdul Majeed and his son Qasim Majeed greeted him warmly and laid a wreath. On the other hand, PPP Tehsil Kallar Syedan and District Organization told when contacted that they were not informed about the visit of Bilawal Bhutto Zardari to Kallar Syedan by the party leadership otherwise they would have taken him from Rawat to Dhuangli in the form of a rally.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے سادہ لوح شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑگئ

M Nawaz of Kanoha coned on his second marriage

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے سادہ لوح شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑگئی۔ نوسرباز گروہ نے تین لاکھ تیس ہزار روپے کے عوض 40 سالہ خاتون کا رشتہ کروا ڈالا۔نکاح کے وقت دلہن اپنا اور اپنے والدین کے شناختی کارڈ پیش کر سکی نہ ہی نکاح خواں نے نکاح نامے کی کاپی دلہا کے حوالے کی جبکہ نکاح کے وقت سینئر سکول ٹیچر گلفراز خان اور ان کے ایک ساتھی نے بطور گواہ نکاح نامے پردستخط کئے۔شادی کی رات دلہن نے حیرت انگیز قسم کی خوشبو لگا رکھی تھی جس کی وجہ سے دلہن کے قریب جاتے ہی دولہاکا دم گھٹنے لگا اور اس نے سہاگ رات کمرے کے باہر صحن میں بچھی چارپائی پر گزاری۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا کے رہائشی محمد نواز نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریری کیا کہ میں نے دوسری شادی کے سلسلے میں کلر سیداں میں قائم شادی دفتر سے رابطہ کیا تو وہاں موجود میڈم اور پرویز نامی شخص نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک پٹھان لڑکی کا رشتہ موجود ہے جس کے بعد انہوں نے مجھے دو لڑکیاں دکھائیں جن میں سے ایک کو میں نے پسند کر لیا جس کے بعد ہمارا نکاح لہتراڑ روڈ کھنہ پل کے قریب ایک گھر میں ہوا۔میں نے نکاح نامے کے پرت مانگے تو مسمیان نے کہا کہ یونین کونسل میں اندراج کے بعد پرت بھی مل جائیں گے۔نکاح کے بعد لڑکی کو گھر لے کر آ گیا۔دلہے کے مطابق لڑکی گھر سے بھاگنے کی کوشش کرتی ہے جس کی وجہ سے اسے سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی ہوں

No one kidnapped me, I left voluntarily, Alleged kidnaped girl statement in court

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی ہوں اور شریعت محمدی کے تحت فضل داد نامی نوجوان سے شادی کر لی۔میرے اغواء کے بارے میں درج مقدمے میں کوئی صداقت نہیں۔16 سالہ مغویہ نے مقامی عدالت میں پیش ہو کر 164 کے تحت بیان قلم بند کروا دیا جس کے بعد معزز عدالت نے بیانات کی روشنی میں اسے خاوند کے پاس جانے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ طالب حسین سکنہ محلہ مغل آباد نے تھانہ کلر سیداں میں اپنی بیٹی مسماۃ (ف) کے اغواء کا مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کی بیٹی کو فضل داد سکنہ مردان نے ورغلا کر اغواء کر لیا ہے جس کے بعد لڑکی نکاح نامہ لے کر عدالت پیش ہو گئی۔فضل داد کلر سیداں بائی پاس پر بلاک فیکٹری میں کام کرتا ہے اور ہونے والی بیوی کا پڑوسی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئیاں بھی درست ثابت نہ ہوئیں

The forecasts of the Meteorological Department also did not prove correct

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ موسمیات کی پیشنگوئیاں بھی درست ثابت نہ ہوئیں جمعہ کو ایک فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اس کے باوجود سہ پہر چار بجے اچانک افق پر گہرے بادل نمودار ہوئے وہ جی بھر کے برسے اور بارش کے ساتھ ساتھ اولے بھی پڑے جس سے شدید گرمی اور تیز دھوپ کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔شام گئے شدید آندھی طوفان اور گرج و چمک کے ساتھ ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔

سات سالہ کمسن بچی سانپ کے ڈس لینے سے جاں بحق ہو گئی

A seven-year-old girl has died after being bitten by a snake

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سات سالہ کمسن بچی سانپ کے ڈس لینے سے جاں بحق ہو گئی، گاوں بگلہ کے صغیر احمد کی کمسن بیٹی ایمان فاطمہ گھر میں کھیل رہی تھی کہ اسے ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔بچی کو کلرسیداں ہسپتال لایا جارھا تھاکہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،زین العابدین عباس،نمبردار اسد عزیز نے گاوں بھلاکھر جاکر چوہدری فیصل حفیظ سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی شوکت علی کی اہلیہ کی تقریب قل ڈھوک مک میں ہوئی جس میں قمر ایاز،محمد اعجاز بٹ،نصیراختر بھٹی،عابد ذاھدی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،راجہ نوید قیصر،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن فیاض، چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،مرزا اظہر حسین،چوہدری نعیم بنارس اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button