DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police operation: Two drug dealers arrested, liquor export case registered

پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار شراب بر آمد مقدمات در ج

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر…
پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار شراب بر آمد مقدمات در ج۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دو مختلف کاروائیاں عثمان ساکن نئی آبادی سے 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے علی حیدر ساکن باولی سے 12لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر کے دونوں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Kahuta police station operation: Two drug dealers arrested, liquor export case registered. According to the details, two separate operations were carried out against drug dealers of Kahuta police station. Both the accused Usman of Nae Abbadi and Ali Haider of Bawli were arrested.

واٹر سپلائی کہوٹہ کی نئی پائپ لائن بچھنانے کا منصوبہ ناقص، غیر معیاری کام کے ساتھ ساتھ سست روی کا شکار ہوگیا

Kahuta’s new water supply pipeline project delays due to poor, substandard work

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر…
واٹر سپلائی کہوٹہ کی نئی پائپ لائن بچھنانے کا منصوبہ ناقص، غیر معیاری کام کے ساتھ ساتھ سست روی کا شکار ہوگیا۔پنجاڑ چوک کہوٹہ شہر میں پانی کی سپلائی شہریوں کو بند ہو گئی۔ شہری شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند ترسنے لگے۔ کہوٹہ شہر میں انتظامیہ ستو پی کر سو گئی۔ نئی پائپ لائن کی بچھائی کا کام 20دنوں سے سست روی کا شکار ہے۔ پنجاڑ چوک، جی پی او روڈ، مچھلی چوک بچھائی گئی واٹر سپلائی کی نئی مین پائپ لائن کے لیئے تین فٹ کھدائی کی بجائے صرف 6انچ کھدائی کر کے بغیر ریت کے بیڈ کے پانی کی پائپ لائن بچھا کر اس کے اوپر بیڈ ڈالنے کی بجائے مٹی ڈال دی گئی۔ اور نہ ہی منصوبہ کو کنکریٹ کیا گیا ہے۔ مزکورہ لائن پر جگہ جگہ گہرے گڑھے کئی ہفتوں سے کھودے گئے ہیں جن میں آئے روز مسافر گاڑیاں، طلبا و طالبات، بزرگ،شہری، خواتین،بچے اور دکاندار حاد ثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو کئی دنوں سے پانی ک سپلائی بند ہونے سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ جبکہ انتظامیہ سب اچھا ہے اور فوٹو سیشن کر کے بر ی الزمہ ہے۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button