AJKDailyNewsPothwar.com

Dadyal,AJK; Ch Azhar Sadiq addressed the inauguration program held at Raja Asif’s residence in Thala Rajola and the inauguration ceremony of the election office in Kathar.

چوہدری اظہر صادق نے تھلہ راجولہ میں راجہ آصف کی رہائشگاہ میں منعقد ہ شمولیتی پروگرام اور کٹھاڑ میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)
عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دونوں لیڈرز پر کرپشن کا ایک روپے کا الزام نہیں ہے دونوں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہیں اور عالمی طور پر کشمیر کے سفیر ہیں کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے آزاد کشمیر میں صحت کارڈ، احساس پروگرام کے تحت لوگوں کی مدد کرنا عمران خان کے کشمیریوں کے ساتھ محبت کا بہت بڑا ثبوت ہے ہم نے ڈڈیال میں 10 ہزار صحت کارڈ تقسیم کیے جس سے اب تک لوگوں نے کروڑوں روپے کا اعلاج کروایالوگ عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں مسعود خالد اپنا علاج زکوٰۃ کے پیسوں سے انگلینڈ سے کرواتے ہیں انکو کیا پتہ کہ غریب پر جب کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ کتنا مجبور ہوتا ہے راجہ آصف اور انکے دوستوں کی شمولیت سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق نے تھلہ راجولہ میں راجہ آصف کی رہائشگاہ میں منعقد ہ شمولیتی پروگرام اور کٹھاڑ میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھلہ راجولی کی تقریب سے چو ہدری کامران، پی ٹی آئی یوکے کے رہنما راجہ غضنفر خان، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر راجہ وقاص، راجہ عمران، راجہ پرویز اور دیگر نے تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عنصر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ کٹھاڑ کے مقام پر الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے لالہ عاکف، چوہدری جنید محبوب لانڈہ، حافظ چوہدری شکیل، ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سید قیصر شاہ ایڈووکیٹ، ملک سرفراز، سومان مجید، چوہدری کامران، چوہدری مسعود بھلوٹ، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین، ضلعی سینیئر نائب صدر لائیر ونگ شفیق رٹوی ایڈووکیٹ، ضلعی سینیئر نائب صدر ندیم کیانی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا چوہدری اظہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چوہدری یوسف مرحوم نے جب علاقہ کی تعمیر و ترقی شروع کی تو اس وقت ڈڈیال اجڑا ہوا تھا انہوں نے بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے آج زبانی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ہم نے سڑکوں کے جال بچھا دیے ہیں زمین پر یہ جال تو کہیں بھی نظر نہیں آتے البتہ تباہ حال سڑکیں ضرور نظر آرہی ہیں ڈڈیال کے لوگ 25 جولائی تک میرے الیکشن کی ڈیوٹی دیں اسکے بعد 5 سال میں آپ کی ڈہوٹی دیتا رہوں گا سابقہ وزیروں سے مایوسی کے بعد چوہدری محمد یوسف مرحوم نے مجھے حکم دیا اور میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے 25 جولائی کا دن اصل امتحان کا دن ہے 25 جولائی کو ووٹوں کا پہرا کرنا پڑے گا ڈڈیال کے تمام مسائل سے میں آگاہ ہوں مسائل کا حل بھی میرٹ کے مطابق کروں گا ڈڈیال کے لوگوں نے مسعود خالد کے پاس جانے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت کام کروائے ڈڈیال کے لوگ بہترین انصاف کرنے والے ہیں جن لوگوں نے عوام کو 5 سال پیچھے لگائے رکھا آج عوام نے انکو اپنے پیچھے لگایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کی آسامیوں پر باہر سے لوگ تعینات ہوتے رہے اور وزیر موصوف سوئے رہے پی ٹی آئی کی حکومت میں یہ سب نہیں چلے گا یہ نہیں کو سکتا کہ ڈڈیال کے پڑھے لکھے بچے بے روزگار در بدر پھریں اور باہر سے لوگ ڈڈیال میں تعینات ہوتے رہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میں 5 سالوں میں ایک سرجن ڈاکٹر تعینات نہیں ہو سکا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جج سابق چیئرمین احتساب بیورو یونس طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ
چوہدری محمد یوسف مرحوم نے اس علاقہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا ان کے بعد جو لوگ اقتدار میں آئے ان کی باتوں میں تو بہت منصوبے ڈڈیال آئے مگر حقیقت میں گراؤنڈ پر کچھ بھی نہیں ہے میں نے مسعود خالد کی سپورٹ کرنے پر ڈڈیال کی عوام سے معافی مانگ لی ہے سڑکوں کے حالات قابل رحم ہے مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ڈڈیال سے ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر بھر میں جماعت کو منظم کیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی تباہ شدہ صورتحال کو ٹھیک کر دیا ہے میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار کسی جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے جس پر مجھے فخر ہے۔

Dadyal, AJK; Imran Khan and Barrister Sultan Mehmood Chaudhry are not accused of a single rupee of corruption on both the leaders. Both are sincere with Kashmir and Kashmiris and are ambassadors of Kashmir to the world. Helping people is a great proof of Imran Khan’s love for Kashmiris. We have distributed 10,000 health cards in Dadyal from which people have raised crores of rupees so far. People are praying for Imran Khan. These views were expressed by PTI Central Deputy Chief of Kashmir President Chaudhry Azhar Sadiq while addressing the inaugural function held at Raja Asif’s residence in Thala Rajola and the inauguration ceremony of the election office in Kathar.

Show More

Related Articles

Back to top button