Kahuta; Police case registered after firing on a police party of drug dealers in UC Hothala area

یوسی ہوتھلہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پہ فائرنگ ایک جوان زخمی ملزمان فرار مقدمہ درج
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی ہوتھلہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی پولیس پارٹی پہ فائرنگ ایک جوان زخمی ملزمان فرار مقدمہ درج اے ایس آئی ندیم شہزاد اور ان کی ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پہ ہوتھلہ کے علاقہ ٹٹھی سیداں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی۔منشیات فروش عبید اور وقار ہمراہ دو نامعلوم افراد کے دو موٹر سائیکلوں پہ بند دکانوں کے پس موجود تھے کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے اے ایس آئی ندیم شہزاد کو کولہے اور ران پہ دو گولیاں لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاؤں ہوتھلہ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جبکہ زخمی پولیس آفیسر کو ہمراہی کانسٹیبلان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے۔واضع رہے کہ چند دن پہلے بھی پولیس پارٹی پہ فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے اس طرح کے واقعات ان منشیات فروشوں کی دیدہ دلیری کا مظہر ہیں جن کے خلاف پولیس اور دیگر اداروں کو سخت کاروائیاں کرتے ہوئے ان کی سرکوبی کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے چاہیے تاکہ یہ عناصر قانون کو ہاتھ میں لینے کی دوبارہ جرات نہ کر سکیں۔
Kahuta; ASI Nadeem Shehzad and his team took action against drug dealers in Tathi Syedan area of Hothla on the information of a special informant. Drug dealer Obaid Waqar was accompanied by two unidentified persons on two motorcycles behind closed shops when they started firing at police, as a result of which ASI Nadeem Shehzad was shot in the hip. While the injured police officer was rushed to Tehsil Headquarters Hospital by the constables. It should be noted that a few days ago a firing incident took place at a police party also.
ایل اے 39 – جموں 6کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق کی کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے علاقہ موضع جنجور میں انتخابات کے حوالے سے پہلی میٹنگ
LA-39 – PML-N nominee Raja Muhammad Siddique’s first meeting regarding election in Mouza Janjoor area of Union Council Mowara of Kahuta in connection with Jammu 6 election campaign.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایل اے 39 – جموں 6کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق کی کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ کے علاقہ موضع جنجور میں انتخابات کے حوالے سے پہلی میٹنگ منعقد کی گئی، جس کے میزبان محمد زبیر آف جنجور تھے۔ میٹنگ میں معروف قانون دان و ن لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ، قاضی عبدالقیوم،راجہ ظہور اکبر کہوٹہ، ٹھیکیدار حسن محمد مواڑہ، خان نثار خان، راجہ اکابر آف مواڑہ، اور راجہ ہارون آف ماکڑہ نے خصوصی شرکت کی، اور موضع جنجور سے بھی خاصی تعداد میں معززین علاقہ بھی شریک تھے۔ آخر میں تمام شرکاء نے راجہ محمد صدیق کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور دعا خیر کی۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی کا سنیئر صحافی حاجی اصغر حسین کیانی کی عیادت
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan and President PTI Kahuta Tehsil Khurshid Ahmed Satti visit senior journalist Haji Asghar Hussain Kiyani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی کا سنیئر صحافی حاجی اصغر حسین کیانی کی عیادت۔جلد صحت یابی کے لیے دعا دی۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی، نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل،سنیئر صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، مجیب اللہ ستی، تظرف ستی اور تنویر احمد ستی نے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی کی رہائش گا ہ جاکر ان سے ملاقات کی صحت یابی دریافت کی اور جلد مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا دی۔
راجہ صغیر احمد ایک ہمددر،مخلص سیاسی رہنماء ہے,راجہ محمد جلیل آف لونہ
Raja Saghir Ahmed is a sympathetic, sincere political leader, Raja Muhammad Jalil of Loona
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد جلیل آف لونہ جنرل کونسلر یوسی دکھالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے ساتھ پچھلے12سال سے ایک سفر پر رواں دواں ہیں اس طویل سفر میں ہم نے اس بھائی سے بہت کچھ سیکھا اور بہت نزدیک سے دیکھا ہے اتنا مخلص اتنا نفیس انسان میں نے نہیں دیکھا جو اپنے ہر کارکن،ورکر کی ہر کال پر لبیک کہنے والا شخص میں نے عرصہ 33سالوں میں نہیں دیکھا انہوں نے کہا کہ رہی بات پی ٹی آئی والوں کی تو جو لوگ کہتے تھے ہم پارٹی کامنہ ماتھا ہیں اور ہم سے اجاز ت لے کر صغیر احمد اپنے پرانے ورکروں سے ملیں ان کے کام کر یں تو ان کے لیے گذارش ہے کہ اوقات کے مطابق بات کر یں اوقات یہ ہے کہ الیکشن سے پہلے اپنا ایم پی اے تو بنا نہیں سکے یہ منہ ماتھا اسی وقت ٹوٹ گیا تھا اور الیکشن کے بعد پی ٹی آئی پی پی سات کو سات گروپوں میں تقسیم کر نے مسلم لیگ کو دو گروپوں کا طعنہ دیتے ہواور جو ایم پی اے تمہاری ووٹ کے بغیر بن گیا اس کے ساتھ تم اتنے مخلص ہو کہ تم چاہتے ہو اس کے پرانے وفادار ساتھی ان کو چھوڑ دیں اورتمہارے پانچ گروپ بھی اس کے خلاف روز بیان بازی کر یں انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھوتم اتنے غیرت مند ہو تو پہلے اپنی ووٹ سے اپنا ایم پی اے بناواور پھر اصول کی سیاست کی بات کر وراجہ صغیر احمد کو ووٹ، سپورٹ کر نے والے تمام لوگ کسی ناں کسی سیاسی جماعت سے منسلک تھے اور ہیں لیکن ان پر فنڈزکے حوالے سے زبان درازی کر کے راجہ صغیر احمد سے ہر گز ہمدردی نہیں بلکہ سیاسی انتقامی بات ہے راجہ صغیر احمد ایک ہمددر،مخلص سیاسی رہنماء ہے اور کارکنان پر جان نچھاور کر نے والی شخصیت اپنے اندر محفوظ رکھتے ہیں اور مخالفین جان راجہ صغیر احمد وہ لیڈر ہے جس پر ووٹ کے ساتھ سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔