DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Farmers of UC Choa Khalsa win the first three positions in the annual wheat production competition of Rawalpindi district.

گندم کے سالانہ پیداواری مقابلے میں ضلع راولپنڈی کی پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والے کلرسیداں کی یوسی چوآخالصہ کے کاشتکاروں کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق نے لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیئے

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گندم کے سالانہ پیداواری مقابلے میں ضلع راولپنڈی کی پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرنے والے کلرسیداں کی یوسی چوآخالصہ کے کاشتکاروں کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق نے لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیئے۔ اول دوئم سوئم آنے والوں کو باالترتیب تین لاکھ دو لاکھ اور ایک لاکھ کے کیش انعامات دئیے گئے۔ تقریب کا اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی نے کیا تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کلرسیداں ڈاکٹر بشارت محمود اعوان کے علاوہ پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما شہزاد اکبر بٹ اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سال20-21 کے گندم پیداواری مقابلے میں ضلع راولپنڈی میں پہلی تینوں پوزیشنیں کلرسیداں کی یوسی چوآخالصہ کے کاشتکاروں نے حاصل کیں جن میں شاھد محمود نے اول،چوہدری ابرار احمد نے دوئم اور چوہدری امتیاز حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے باالترتیب تین لاکھ دو لاکھ اور ایک لاکھ روپے بطور انعام حاصل کر لیئے جبکہ گزشتہ سال کے ونرز چوہدری ابرار احمد اول ماسٹر رشید احمد دوئم اور نیابت حسین سوئم رہے تھے۔ان کا تعلق بھی کلرسیداں کی یوسی چوآخالصہ سے تھا انہیں بھی باالترتیب تین دو اور ایک لاکھ بطور انعام دیئے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمکہ زراعت کلرسیداں ڈاکٹر بشارت محمود اعوان کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ انعام دی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق نے کلرسیداں کے کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیداواری مقابلے کی پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کرکے نہ صرف کاشتکاروں نے کلرسیداں کا نام روشن کیا بلکہ انہوں نے کلرسیداں کو ضلع راولپنڈی کی بہترین زرعی تحصیل بھی ثابت کیا ہے بڑی زرعی تحصیلوں کی موجودگی میں پہلی تینوں پوزیشنیں کلرسیداں کو ملنا ان کا یقینا بڑا اعزاز ہے جس پر ان کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کلرسیداں کے افسران اور اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Kallar Syedan; Deputy Commissioner Rawalpindi Capt (R) Anwar-ul-Haq gave cash prizes of lakhs of rupees to the farmers of UC Choa Khalsa of Kallar Syedan who won the first three positions in the annual wheat production competition of Rawalpindi district. The first, second and third place winners were awarded cash prizes of Rs 300,000 and Rs 100,000 respectively. The event was organized by Deputy Director Agriculture Extension Rawalpindi. Assistant Director Agriculture Department Dr. Basharat Mehmood Awan besides PTI Kallar Syedan ​​leader Shehzad Akbar Butt and a large number of farmers participated in the event. In the competition, the first three positions in Rawalpindi district was won by the farmers of UC Choa Khalsa in which Shahid Mehmood won first, Chaudhry Abrar Ahmed second and Chaudhry Imtiaz Hussain third position. Last year’s winners were Chaudhry Abrar Ahmed I, Master Rashid Ahmed II and Niyabat Hussain III. They also belonged to UC Choa Khalsa. They were also given Rs 3 lakh and Rs 1 lakh respectively. On this occasion, Dr. Basharat Mehmood Awan, Assistant Director, Department of Agriculture, Kalrasidan, was awarded the Shield Award for the best performance. Congratulating the farmers , Deputy Commissioner Rawalpindi By doing so, the farmers not only made the name of Kallar Syedan bright but also proved that Kallar Syedan is the best agricultural tehsil of Rawalpindi district.

سینئر سول جج کلر سیداں محمد آصف کی عدالت نے کلر سیداں نے چوہدری محمد ذواالفقار بنام سہیل اطلس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی ساڑھے تین سال بعد خارج کر دیا

Senior Civil Judge Kallar Syedan Mohammad Asif’s court ruled in the case of Chaudhry Mohammad Zulfiqar v. Sohail Atlas and dismissed the claim of Rs 200 million damages after three and a half years.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سینئر سول جج کلر سیداں محمد آصف کی عدالت نے کلر سیداں نے چوہدری محمد ذواالفقار بنام سہیل اطلس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی ساڑھے تین سال بعد خارج کر دیا۔چوہدری محمد ذوالفقار نے اپنے دعوے میں موقف اختیار کیا تھا کہ میں میرا تعلق سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہے اور سابق پی پی 5 کا صدر ہوں اور پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کا ایگزیکٹو ممبر ہوں۔ سہیل اطلس،شمس تبریز،ناصر اقبال بیگ،قیصر اقبال بیگ،فیصل اقبال بیگ،کوثر اقبال بیگ اور وسیم اطلس نے میرے خلاف جھوٹا دعوی دائر کر کے میری شہرت کو نقصان پہنچایا تھا جس پر شہری نے 2017 میں ملزمان کیخلاف 20 کروڑ روپے ہر جانے کا دعوی دائر کیاتھا جس کا معزز جج نے فیصلہ سناتے ہوئے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی خارج کر دیا۔مدعا علیہم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

پولیس چوکی جبر کی حدود میں واقع میرہ شمس میں ڈکیتی کی واردات کے بعد کلر سیداں کی جانب فرار ہونے والے چار ڈاکو ؤں کو مقامی افراد نے تعاقب کر کے کلر سیداں شہر میں قابو کر لیا

Locals chased down four dacoits who fled to Kallar Syedan after a robbery at Maira Shamas

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پولیس چوکی جبر کی حدود میں واقع میرہ شمس میں ڈکیتی کی واردات کے بعد کلر سیداں کی جانب فرار ہونے والے چار ڈاکو ؤں کو مقامی افراد نے تعاقب کر کے کلر سیداں شہر میں قابو کر لیا تا ہم اس دوران دو ڈاکو رش کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے،ملزمان کا تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے۔ بدھ کی صبح دس بجے کے قریب میرہ شمس میں سیٹھ عابد کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے بعد چار نامعلوم مسلح ڈاکو کلر سیداں کی جانب فرار ہو گئے جس پر مقامی افراد نے بھی اپنی گاڑیاں ملزمان کے تعاقب میں لگا دیں اور انہیں کلر سیداں شہر میں قابو کر لیا اور کلر سیداں کے شہریوں کیساتھ مل کر ملزمان کی خوب پھینٹی لگائی اور بعد ازاں ملزمان کو گاڑی سمیت پولیس چوکی جبر کے حوالے کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button