AJKDailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Chaudhry Zafar Anwar address at an induction program in Dhangri Bhala

چودھری ظفر انور نے ڈھانگری بالا میں ایک شمولیتی پروگرام میں اظہار خیال

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف و امیدوار اسمبلی چودھری ظفر انور نے کہا ہے کہ میرا قائد وہ ہے جو کشمیریوں کو سفیر ہے جو آئیڈیا پیش کرتا ہے ریاست مدینہ کا،جو شخص دنیا کے بڑے فورمز پر تحفظ ناموس رسالت پر بات کرتا ہے۔جس نے مودی ازم ہندو توا کونازی ازم کے ساتھ ملایا اور ان کی آئیڈیالوجی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔جس نے میاں محمد نواز شریف اور زرداری کو جیلوں میں ڈالا،ساڑھے بارہ لاکھ کشمیریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہلوت دی۔ جو کشمیر میں پہلا کینسر اسپتال بنا نے جا رہے۔جو نوجوانوں کو بلا سود قرضے دے رہا ہے۔وہ ایک سچا عاشق رسول ہے جو روضہء رسول پر ننگے پاؤں حاضری دیتا ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس عمران خان کی شکل میں سفیر کشمیر موجود ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایل او سی پر پاک فوج کی صورت میں بہترین محافظ موجود ہیں ان کشمیری بھائیوں سے پوچھیں جو آٹھ سے دس لاکھ فوج کی سنگینوں کے سائے تلے بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جو دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔میں پہلے کہتا تھا کہ عمران خان عالم اسلام کا لیڈر ہے اب میں کہتا ہوں کہ عمران ن دنیا بھر کاواحدلیڈر جس کے آگے ٹرمپ بھی ٹانگیں جوڑ کے بیٹھا ہوتا ہے۔کہتے ہیں بھٹو آج بھی زندہ ہے لیکن زرداری کو دیکھیں جس نے کیسے لوگوں کو بیو قوف بنایا ہوا ہے بلاول بھٹو زرداری،زرداری کا کہنا ہے کہ وہ بھٹو کا بھی باپ ہے،دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی،جیالوں کو بے وقوف بنایا ہوا ہے۔بھٹو واقعی برا لیڈر تھا وہ شہید ہو گیا بی بی شہید ہو گئی اب تو اس پارٹی پر عالمی لٹیروں کا قبضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چودھری ظفر انور نے ڈھانگری بالا میں ایک شمولیتی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس حلقہ میں دو اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بنائینگے۔حلقہ کے اندر ایک ٹیکنیکل کالج بنائیں گے تا کہ ہنر مند نوجوان پیدا کریں جو اپنے کاروبار کر سکیں۔ ہم آپ کو ٹوٹی کھمبے کی سیاست سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔یہ لوگ جن مسائل پر آپ سے وٹ لیتے ہیں وہ تو ایک سال میں حل ہو جانے چاہئیے تھے۔ میں جانتا ہوں کہ کیسے ان مسائل کو حل کرنا ہے۔ ہم ایک سال تک کوئی نئی سڑک نہیں بنائیں گے۔پرانی سڑکوں کو مرمت کریں گے۔ٹرانسفارم اور کھمبے آپ کو گھر میں ملیں گے۔ تام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہئے میزبا ھاجی غالب حسین نے کہا کہ نعرہ لگاتا تھے کہ سیاست کو کسی گھر کی لونڈی نہیں ہونا چاہیئے لیکن اب ان لوگوں نے سیاست کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔ان کو اپنے بیٹے کے علاوہ کوئی قابل نہیں ملا جسے الیکشن لڑا سکیں۔چودھری عابد علی عابد نے کہا کہ یہ لوگ مجھے خریدنا چاہتے تھے،تیس لاکھ تک آ فر کی لیکن میں جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں ان کی آفر کو۔ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ چلیں گے اور اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک ہمارے مسائل حل ہوتے رہے۔کبھی ذاتی مفاد نہیں رکھا۔ تقریب س ے آفتاب حسین، محسن بابو،ابرار نیاز ایڈووکیٹ،چودھری لیاقت علی،چودھری بلال غالب اور دیگر نے خطاب کیا۔شمولیتی پروگرام میں درجنوں لوگوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑکر حاجی غالب حسین،ٹھیکیدار کامران زیب،عابد علی عابد،چودھری لیاقت حسیب،حاجی علی شان،چودھری بشارت حسین،چودھری عدنان بشارت،محمد بلال،بابو غالب،چودھری وسیم،چودھری زین،خضر خرائیت،چودھری رزاق،چودھری شبیر،محمدضمیر،چودھری یونس،چودھری قاسم،راجہ ناظم،راجہ یاسر،راجہ محمود،چودھر ی ساجد چودھری واجد،چودھری عدیل،ملک عاصم،حافظ راشد،چودھری اظہر اقبال،چودھری وقار یونس نے اپنے کنبے قبیلے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔چودھری ظفر انور نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو خوش اامدید کہا اور ان کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

مسلم کانفرنس ریاستی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال

The Muslim Conference will not compromise on state identity. President of the Muslim Conference Mirza Shafiq Jarral

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سوداد اعظم جماعت ہے اور ریاستی تشخص کی ترجمان ہے۔مسلم کانفرنس ریاستی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔مسلم کانفرنس ریاست کے اندر آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کر کے حکومت میں حصہ دار ہو گی۔مسلم لیگ ن آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔اس حلقہ سے ہمیشہ پیپلز پارٹی یا مسلم کانفرنس ہی کامیابی حاصل کرتی رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق چئیرمین راجہ خالد محمود کے فرزند سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد کی مسلم کانفرنس میں دوبارہ شمولیت کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے پروگرام میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماراامیدوار سائیں ذوالفقار علی چکسواری کا بیٹا ہے اور فیلڈ کا کارکن ہے۔بھر پور مقابلہ کر کے حلقہ کی سیٹ جیتے گا۔صدر تقریب سابق لارڈ مئیر راجہ زراعت نے کہا کہ مسلم کانفرنس ہماری آبائی جماعت ہے۔ راجہ خالد محمود نے جو جو شمع روشن کی تھی اسے بجھنے نہیں دیں گے۔ سائیں ذوالفقار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔چئیرمین یوتھ سردار عثمان عتیق نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا۔مسلم کانفرنس آئندہ حکومت سازی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اقتدار کا حسہ ہوگی۔مسلم کانفرنس کے بغیر آزاد کشمیر میں کوئی حکومت سازی نہیں کر سکتا۔ مسلم لیگ ن اپنی طبعی عمر پوری کر چکی جبکہ کیپٹن محمد سرفراز خان نے 1975میں واحد اسمبلی ممبر تھے جو اپوزیشن لیڈر تھے۔ان کے خاندان اور ان کے بیٹوں سے مسلم لیگ ن نے جو سلوک کیا وہ قابل مذمت ہے۔انھوں نے سابق امیدوار اسمبلی وسیم خالد کی شمولیت کو نیک شگون قرار دیا۔ حلقہ نمبر دو سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار سائیں ذوالفقار علی خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس حلقہ کی سیٹ جیت چکی ہے 25 جولائی کو رسمی کارروائی باقی ہے۔جبکہ عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی پر حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وسیم خالدکی شمولیت سے ہماری جیت یقینی ہو چکی ہے۔سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد نے کہا کہ مسلم کانفرنس میرا گھر ہے میرے والد مرحوم چئیرمین خالد محمود ساری زندگی مسلم کانفرنس میں رہے میں دوبارہ اپنے گھر میں واپس آیا ہوں۔حلقہ سے نامزد امیدوار سائیں ذوالفقار علی کی جیت یقینی ہے۔ شمولیتی پروگرام سے مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ،حاجی ذوالفقار علی،باوا محمد شریف،راجہ ندیم حسین،راجہ ظہور احمد، محمد سلیمان کنیلوی،راجہ ساجد محمود،گل شیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ قاری محمد حفیظ نے تلاوت کلام پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button