DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; CPO Rawalpindi’s open court session, 52 citizens who came to the open court, orders to solve their problems

سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے 52شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے 52شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقادکر رہے ہیں، اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سی پی او نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی ا و راولپنڈی محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے 52شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے، سی پی او نے سینئر افسران اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر یقینی بنائی جائے، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ہر ممکن مدد کی جائے۔

Rawat; In the open court of CPO Rawalpindi, the CPO listened to the problems of 52 citizens who came to the open court and issued orders to solve the problems by talking to the concerned police officers on the phone. According to details, City Police Officer Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis is holding open court on daily basis. Maintaining the same continuity. CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis came to open court. After listening to the problems of 52 citizens and talking to the concerned police officers on the phone and issuing orders to them to resolve the issues, the CPO issued orders to the senior officers and SHOs saying that legal action was taken on the requests of the citizens. Ensure that cases are investigated on merit, the accused involved in the cases and the notorious criminals are arrested, the citizens who come to the police stations are treated with good manners and all possible help is given.

تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 04ملزمان گرفتار

City Police Station Arrests 04 Accused In Motorcycle Theft

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 04ملزمان گرفتار، چوری شدہ 03 موٹر سائیکلز برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد کامران، سہیل، محمد رمیض اور کامران حیدر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 03موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس پی راول نے ایس ایچ ا وسٹی اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گمشدہ بچے کو لواحقین سے ملوا دیا

Saddar Police reunited the missing child with his family

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گمشدہ بچے کو لواحقین سے ملوا دیا، بچے کے لواحقین نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گمشدہ بچیکو لواحقین سے ملوا دیا، صدربیرونی پولیس کو دوران گشت دھمیال روڈ سے 9 سالہ سپیشل چائلڈ ملا جو کہ گونگا بہرہ اور ذہنی معذور تھا،جس کا نام بعدمیں عبداللہ معلوم ہوا،جس پر صدر بیرونی پولیس نے بچے کو حفاظت میں لے کر تھانے منتقل کیا اوربچے کے والدین و لواحقین کی تلاش شروع کردی، اسی دوران بچے کے نانا محمدا فضل نے پولیس سے بچے کی گمشدگی کے سلسلہ میں رابطہ کیا،صدر بیرونی پولیس نے بچے کو محمدافضل سے ملوایا،جس نے بتلایا کہ یہی اس کے گمشدہ نواسا ہے جس پر صدر بیرونی پولیس نے بعد تصدیق گمشدہ بچہ اس کے نانا محمدا فضل کے حوالے کر دیا،گمشدہ بچے کے مل جانے پر بچے کے لواحقین نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا،راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی کاروائی، نوسر بازی کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم جعلی کاغذات تیار کرکے گاڑیوں کی فروخت کرتا تھا

New Town police operation, accused arrested for selling vehicles by preparing fake documents

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی کاروائی، نوسر بازی کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم جعلی کاغذات تیار کرکے گاڑیوں کی فروخت کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ طارق محمود نے جعلی کاغذات اور جعلی شناختی کارڈتیار کرکے اسے گاڑی فروخت کی، جس پر نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے نوسر بازی کرنے والے ملزم طارق محمود کو ٹریس کرکے گرفتا ر کرلیا،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ میں بھی دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ اونیوٹاؤن اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے نوسر بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار،مقدمات درج

Rawalpindi police operation against illegal arms holders, 03 accused arrested, cases registered

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حیات اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاویز علی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر قدوس کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو کاروائی پر شاباش دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button