Kallar Syedan; Power supply was cut off due to a fault in the power line in Kallar Syedan
کلرسیداں میں بجلی کی مین لائن میں چورفالٹ سے جہاں دن کے چھ گھنٹے بجلی بند رہی وہیں ہزاروں شہری اور آئیسکو اہلکار بھی نڈھال رہا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں بجلی کی مین لائن میں چورفالٹ سے جہاں دن کے چھ گھنٹے بجلی بند رہی وہیں ہزاروں شہری اور آئیسکو اہلکار بھی نڈھال رہا، منگل کے روز صبح دس بجے کلرسیداں فیڈر حسب معمول بند ہوا اور پھر بحال نہ ہوسکا سارے سٹاف نے لائن کو چھان مارا مگر خرابی تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ایس ڈی او کلرسیداں بابر ضیا کی نگرانی میں اہلکاروں کی دوڑیں لگی رہیں صورتحال ذیادہ خراب ہونے پر ایکسیئن روات میاں محمد اصغر بھی کلرسیداں پہنچ گئے پھر ایک ایک کھمبے کو چیک کیا گیا تو گھنٹوں بعد شہر کی مین سڑک پر چور فالٹ کو تلاش کرلیا گیا۔جس کے عین نیچے تین نجی بنکوں کے گارڈز بھی موجود تھے مگر یہاں لائن دھماکہ کرتی نہ ہی سپارکنگ کرتی جس کی وجہ سے اسے تلاش کرنے میں گھنٹوں لگے۔جس کے بعد اس کی فوری مرمت کرکے چھ گھنٹوں بعد کلرسیداں فیڈر کو بحال کرکے بجلی چلا دی گئی،اس طرح صبح دس سے شام چار بجے تک کلرسیداں شہر میں مسلسل بجلی بند رہی۔جس سے آبنوشی اسکیمں بھی نہ چل سکیں شدید گرمی اور حبس سے ہزاروں صارفین پریشان رہے وہیں اس چور فالٹ نے آئیسکو اہلکاروں کو تگنی کا ناچ نچایا۔تقریباً دن بھر بجلی کی بندش سے جہاں معمر افراد مریضوں اور بچوں کو شدید تکلیف کا سامناکرناپڑا۔مقامی سب ڈویژن کے ایس ڈی او بابر ضیا نے بھی گھنٹوں بجلی کی بندش پر صارفین سے معذرت کی ہے۔
Kallar Syedan; Thousands of citizens and IESCO personnel were also exhausted due to a four-hour power outage in the main power line in Kallar Syedan. At 10 am on Tuesday, the Kallar Syedan feeder was shut down as usual and could not be restored. SDO Kallar Syedan Babar Zia supervised the running of the personnel, As the situation worsened, Mian Muhammad Asghar also reached Kallar Syedan. A fault was found After which it was immediately repaired. Six hours later, the Kallar Syedan feeder was restored and the power was switched on. Thus, the power supply in Kallar Syedan city was continuously cut off from 10 am to 4 pm. As a result, thousands of consumers were disturbed by the extreme heat and confinement. The fault caused IESCO officials to dance to the tune of a power outage. Babar Zia, SDO of the local sub-division, also apologized to the consumers for hours of power outage.
تعزیت
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے منگل کے روز مسلم لیگ ض کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق سے ملاقات کی اور ان کے چچا اور سابق آرمی چیف جنرل محمد ضیاالحق کے بھائی محمد اظہارالحق کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔