Kahuta; Verbal abuse and fight breaks out after the operation against encroachments by the administration
انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انتظامیہ اور تاجر آمنے سامنے ہاتھا پائی گالم گلوچ سیکڑوں افراد جمع ہو گے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انتظامیہ اور تاجر آمنے سامنے ہاتھا پائی گالم گلوچ سیکڑوں افراد جمع ہو گے چیف آفیسر کے موقف کے مطابق معمول کا آپریشن کر رہے تھے جس پر دوکاندا ر نے ہمارے اہلکار سے جھگڑا کیا اسکو زخمی کیا کار سرکار میں مداخلت کی جبکہ تاجروں کے موقف کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے بھتہ خوری کا الزام مون نامی تاجر کو زدوکوب کیا جو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تاجروں کا کہنا ہے کہ آئے روز انتظامیہ رہڑھی بانوں سے ہزاروں روپے بھتہ لیتی ہے اگر بھتہ نہ دیا جائے تو لڑائی جھگڑا اور سامان ضبط کر دیا جاتا ہے پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ چیف آفیسر نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور حملہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج ہو گا جبکہ دوسری جانب تاجر سراپا احتجاج ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے تشدد اور بے جا تنگ کرنے پر شدید احتجاج کیا اس موقع پر سٹی صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے موقع پر آکر احتجاج کرنے والوں کو پر امن منتشر کرنے کے لیے کردار ادا کیا اس موقع پر سی او نے کہا کہ شفاف انکوائری کرائیں گے آئندہ اگر ایسا واقعہ پیش آیا تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی انتظامیہ کی طرف سے زخمی تاجر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہوگا۔
Kahuta; Hundreds of people gathered as hand to hand fight broke out during the operation against encroachments by the administration. According to the chief officer, the shopkeeper got into a quarrel with our official and injured him. While intervening, according to the traders, the administration beat up a businessman named Moon who was accused of extortion. He was rushed to the hospital in a critical condition. The traders say that the administration collects thousands of rupees. Kahuta police station arrived while the chief officer said that a case would be registered against the traders for interfering and attacking while on the other hand traders are protesting against the administration , PTI Raja Waheed Ahmed Khan arrived to intervene and played a role in dispersing the protesters peacefully.
آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی ,ضلعی جنر ل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ
Incoming government will be PML-N, District General Secretary PML-N Shaukat Janjua
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ضلعی جنر ل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ان کے تمام بڑھے بڑھے دعوئے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں کارکن اپنی صحفوں میں اتحادرکھیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی سابقہ دور میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے صرف کہوٹہ میں اربوں روپے کے تر قیاتی کا م کر ائے ہیں ہم دعوئے نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں کل تک جو اپنے جلسوں میں بڑھی بڑھی باتیں کیا کر تے تھے وہ آج عوام کے معیار پورا نہیں اتر سکے آئندہ الیکشن میں عوام ان کو اپنی ووٹ سے مسترد کر دیں گئے ان خیالات کا اظہار ضلعی جنر ل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں مسلم لیگ ن چوکپنڈوری تا بیور 25کروڑ75لاکھ، آڑ ی سیداں تاپنجاڑ چوک 33کروڑ،کہوٹہ تاآزاد پتن98کروڑ، کہوٹہ تا کھلول بیور 27کروڑ، کہوٹہ تا مٹور 11کروڑ،کہوٹہ تاچوک پنڈوی 11کروڑ،کہوٹہ تا لہتڑا 25کروڑ،مٹور تا سدا کمال 15کروڑ،پیکاں سے تھوہا7کروڑ،مٹور تا دوبیرن کلاں براستہ لہڑی 19کروڑ،کیر ل روڈ 13کروڑ،جبر یاں تاسوڑ 19کروڑ،پنجاڑ تانڑھ26کروڈ،دوبیرن تا سلامبڑ ساڑھے4کروڑ،پنجاڑ تا بھہند22کروڑ،آڑی سیداں تا دکھالی 18کروڑ،تھوہا تا کلر 18کروڑکی روڈیں بنائی اس کے علاوہ لنک سڑ کیں اور گلیاں جو کروڑوں کی تعمیر کرائی ہیں،گرلز کالج خواتین کہوٹہ کی عمارت کے لیے5کروڑ،، تھانہ کہوٹہ کی نئی عمارت90لاکھ اس کے علادہ سکولوں کی اپ گریڈیشن،رسیکو1122،اربوں روپے کی خطیر گرانٹ سے یوسی ہوتھلہ، کہوٹہ شہر، یوسی کھڈیوٹ، یوسی مواڑہ، یوسی دوبیرن خورد، یوسی مٹور میں سوئی گیس لگوائی ہے جبکہ پانی کی ٹینکیاں بھی بنوائی تھیں اور ان کی لائنیں بھی ڈلوایں تھیں اس کے علاوہ تحصیل کلر سیداں، تحصیل کوٹلی ستیاں اور تحصیل مری میں اربوں روپے کے تر قیاتی کام کرائے ہیں جو عوام علاقہ کو اچھی طرع پتہ ہیں انشاء اللہ عوام آئندہ الیکشن میں اپنا ووٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں دے کر کامیاب کریں اور انشاء اللہ مر کز اور صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گئی۔
معروف علمی شخصیات “تاریخ جنجوعہ راجپوت”کے مصنفین راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کا باغانوالہ (قلعہ نندنا)کا دورہ
Famous Scholars Raja Mushtaq Ahmad Janjua and Raja Muhammad Sudhir Janjua, Authors of “History of Janjua Rajput” Visit Baghanwala (Fort Nandana)
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف علمی شخصیات “تاریخ جنجوعہ راجپوت”کے مصنفین راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کا باغانوالہ (قلعہ نندنا)کا دورہ۔ راجہ حسن علی طاہر بن راجہ ممتاز علی اور جنجوعہ راجپوت خاندان کی دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات جنجوعہ راجپوت خاندان کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور ان کے فلاح و بہبود کے لیے مزید کام کر نے پر بات چیت کی گئی۔تفصیل کے مطابق معروف علمی راجہ محمد سدھیر جنجوعہ جنجوعہ راجپوت برادری کے بارے میں تحقیق کرنا اور اسے صفحہ قرطاس پر لانے کے دن رات محنت کر رہے ہیں گذشتہ روز بھی اسی تحقیقی سفر کے سلسلے میں اک قافلہ جس میں معروف علمی شخصیات “تاریخ جنجوعہ راجپوت”کے مصنفین راجہ مشتاق احمد جنجوعہ،راجہ محمد سدھیر جنجوعہ، راجہ الطاف حسین جنجوعہ، راجہ اشتیاق جنجوعہ،راجہ مدثر جنجوعہ شامل تھیں باغانوالہ راجگان کی پرخلوص دعوت پر راولپنڈی سے باغانوالہ (قلعہ نندنا) کی جانب روانہ ہوا باغانوالہ پہنچنے پر راجہ حسن علی طاہر بن راجہ ممتاز علی نے ان کا پر تبا ک استقبال کیا اس موقع پر راجہ عبد الکریم بن راجہ بہادر خان، راجہ سجاد علی بن راجہ اکبر علی، راجہ غلام شبیر بن راجہ شمشیر علی، راجہ عقیل علی بن راجہ اکبر علی، راجہ محمد علی ثقلین بن راجہ سبطین علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر راجگان مکھیالہ و راجگان باغانوالہ کی اس بیٹھک میں جنجوعہ تاریخ پہ سیر حاصل گفتگو ہوئی راجگان باغانوالہ کے تاریخی ریکارڈ اور دستاویزات سے جنجوعہ تاریخ اور شجرہ جات کے باب میں بہت اہم پیش رفت ہوئی۔