DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Humanitarian initiative of Kahuta police, head constable Omar Farooq, who reunited mentally handicapped boy with his parents

تھانہ کہوٹہ کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق کا انسانیت دوست اقدام۔ ذہنی معذور لڑکے کے ورثاء کو ٹریس کر کے والدین سے ملوا دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق کا انسانیت دوست اقدام۔ ذہنی معذور لڑکے کے ورثاء کو ٹریس کر کے والدین سے ملوا دیا۔یاسین ولد محمد یاسین جسکا دماغی توازن درست نہ تھا اور نہ ہی کوئی شناختی کارڈ نہ موبائل فون نہ کوئی رابط نمبر اور نہ ہی اپنا مکمل اڈریس بتا سکتا تھا صرف میانی تھانہ اور ملکوال گاؤں یاد تھا اور والدین کے نام بتا سکتا تھا جس کے متعلق ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق جو کہوٹہ پنجاڑ پیکٹ پر تعینات ہیں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے میانی تھانہ اور دوست احباب کے ساتھ رابطے کر کے معلومات حاصل کر کے ورثاء تک رسائی حاصل کی گئی اور لڑکا ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، لواحقین نے پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی اور تھانہ کہوٹہ کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; Humanitarian initiative of Kahuta police station head constable Omar Farooq. He traced the heirs of the mentally handicapped boy and reunited him with his parents. Malikwal village was the only thing he could remembered and could not tell the names of the parents about which Chief Constable Omar Farooq who is posted on Kahuta Panjar took personal interest and by contacting Miani police station and friends got information and reached the heirs of the boy and handed over to his heirs. The family members praised the move of the police and thanked Chief Constable Omar Farooq of Kahuta police station.

خالد محمود کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا

Chairman Raja Fayyaz Ahmad Janjua visits Patwari Raja Muhammad Faisal’s brother Khalid Mahmood and prays for speedy recovery

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین راجہ فیاض احمدجنجوعہ کا پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی خالد محمود کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا دی۔گذشتہ دنوں کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کا چھوٹا بھائی پٹواری خالد محمود پر خنجر سے قاتلانہ حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پٹواری خالد محمود کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمدنے راولپنڈی ہسپتال جا کر پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی خالد محمود کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔پٹواری راجہ محمد فیصل نے چیئرمین راجہ فیاض احمدکا شکر یہ ادا کیا۔

بینظیر بھٹو شہید کی68ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت

Tribute to Benazir Bhutto on the occasion of her 68th birthday

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی پی پی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے حترمہ بینظیر بھٹو شہید کی68ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنی عظیم قائد کو نہیں بھولے گئی محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ہم ان کے مشن پر عمل کرتے ہوئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے کو آگے بڑھاہیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے عظیم نانا شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طرح ہر قدم پر عوام کے ساتھ رہیں گے اور عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے بے نظیر بھٹو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی حقیقی سیاسی وارث تھیں جنہوں نے اپنی ذاتی قربانیوں کی بدولت پارٹی کارکنوں کے دل میں اپنی جگہ بنائی، یہی وجہ ہے کہ بھٹو کا عشق بے نظیر کے بعد بلاول بھٹو تک آپہنچا ہے۔راجہ محمد شکیل کیانی نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارا عشق ہے کیوں کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہماری پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھٹو خاندان کا اہم کردار ہے، اسی ایٹمی طاقت کی بنا پر آج کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا عوا م کی نظریں پی پی پی کی قیادت پر لگی ہوئی انشاء اللہ آنے والی حکومت پی پی پی کی ہوگئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button