Dadyal, AJK; Hundreds of people left PML-N and joined PTI and announced their support for ChAzhar Sadiq.
پی ٹی آئی کو ڈڈیال شہر سے بڑی کامیابی سینکڑوں افراد پر مشتمل ڈڈیال شہر کے بڑے ہم خیال گروپ کا سینکڑوں افراد کے ساتھ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان
ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)
پی ٹی آئی کو ڈڈیال شہر سے بڑی کامیابی سینکڑوں افراد پر مشتمل ڈڈیال شہر کے بڑے ہم خیال گروپ کا سینکڑوں افراد کے ساتھ مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان ہم خیال گروپ کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے ڈڈیال شہر میں پی ٹی آئی ناقبل شکست قوت بن چکی ہے جس شخص کو چوہدری محمد یوسف مرحوم نے میرپور سے لا کر ڈڈیال میں الیکشن لڑوا کر اسمبلی تک پہنچایا اسنے چوہدری یوسف مرحوم کے ساتھ وفا نہیں کی تو ڈڈیال کے لوگوں کے ساتھ کیا وفا کرے گا؟ ڈڈیال کی آسامیوں پر ڈڈیال کے کوگوں کا حق ہے ڈڈیال میں سینکڑوں بے گھر افراد موجود ہیں ان کیلئے نئی آبادیاں قائم کریں گے میں اپنے لوگوں کو اپنے ساتھ چلاؤں گا ڈڈیال شہر کو ووٹ نہ دینے کی وجہ سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ڈڈیال کے تعلیمی ادارے اور محکمہ صحت کے منسلک ادارے مکمل تباہ ہو چکے ہیں سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھینٹ چڑ رہے ہیں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر نامزد امیدوار چوہدری اظہر صادق کا شمولیتی پروگرام سے خطاب تقریب محلہ اماں جی مسجد میں منعقد ہوئی جہاں ڈڈیال شہر سے تعلق رکھنے والے ہم خیال گروپ کے سینکڑوں افراد نے ساجد چغتائی، ماجد قریشی، احمد چغتائی، اخلاق چغتائی، چوہدری جہانگیر، شبیر چغتائی کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں داؤد چغتائی، چوہدری زبیر، چیئرمین راجہ محمد شبیر، ماجد قریشی، ٹھیکدار شاہد اقبال، ٹھیکدار صحبت مغل، حاجی چوہدری مہربان، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین، سٹی صدر خواجہ جہانگیر، چوہدری ساجد صادق، محمد ارشد ساقی، عدنان فاضل ایڈووکیٹ، چوہدری پرویز اقبال، ڈاکٹر کامران خان اور دیگر موجود تھے جبکہ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے شبیر احمد چغتائی، داؤد چغتائی، چوہدری مسعود بھلوٹ، چوہدری ملازم حسین، بیرسٹر چوہدری قربان، محمد صادق بٹ نے خطاب کیا چوہدری اظہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی تو کچھ لوگوں نے اسکو فراڈ کہا اب جب لوگوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا تو اب خاموش ہو گئے ہیں عمران خان کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہیں اور کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق کشمیر کا فیصلہ کریں گے الیکشن میں محسن کشوں سے تاریخی بدلہ لیں گے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر آپ کے مسائل کا خاتمہ کروں گا۔
Dadyal, AJK; Big success for PTI from Dadyal city Hundreds of like-minded group of Dadyal city left PML-N and joined PTI and announced their support for Chaudhry Azhar Sadiq.
آزاد کشمیر میں موجود الیکشن میں ہر طرف پی ٹی آئی کا نام ہو گا ,الحاج امیر زمان چوہدری
In the current election in Azad Kashmir, the name of PTI will be everywhere, Alhaj Amir Zaman Chaudhry
ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—
وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیاکے عظیم لیڈر ہیں جن نے پاکستان سے کرپشن کو ختم کرنے کا و عدہ کیا ہو اہے آزاد کشمیر میں موجود الیکشن میں ہر طرف پی ٹی آئی کا نام ہو گا مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کادورہ ختم ہو گیا پاکستان کی طرح آزاد کشمیرمیں بھی تحریک انصاف کا راج ہو گا پاکستان میں عمران خان کانام ہے اور آزاد کشمیر میں قائد کشمیر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نام ہو گا ان خیالات کااظہار کاپاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماالحاج امیر زمان چوہدری حنفی رونامہ نامہ پاکستان کو ایک خصوصی ملاقات کے دوران کئے انہوں پاکستان وآزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کانام ہو گا پاکستان میں وزیراعظم عمران خان اور آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کانام ہو گا انہوں نے کہا کہ میں پوری سپورٹ حلقہ ایل اے ون پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اظہر صادق کے ساتھ ہے اس موقع پر الحاج امیر زمان حنفی نے کہا کہ آزاد کشمیر موجود الیکشن میں اکثریت سے اسمبلی میں پہنچے کر اپنی حکومت بنائی گئی جو لوگ سوچارہے ہیں کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ یاپی پی پی کی حکومت ہو یہ ہو نہیں سکتا ہے کیونکہ دونوں جماعتوں نے لوٹ مار کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جس آصف علی زداری شہباز شریف ودیگر نے پاکستان کو لو ٹ ہے اس میں دنیامیں مثال نہیں ملتی ہے انہوں کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم پاکستان ہیں جس نے کرپشن کی ہو گئی چاہے وہ ن لیگ کا ہے پی پی پی کا پی ٹی آئی ہے عمران خان صاحب نے سب کا احتساب کریں گے اور ملک لو ٹ قصوٹ کا دور ختم ہو گیا ہے اب انشاء اللہ وہ قت میں پاکستان میں سب کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب ہو گاپیچھے کچھ دنوں سے پی ٹی آئی کافی لوگ شامل ہوئے ہیں میں ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوں انہوں نے کہا کہ آئند حکومت آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہوگئی اور آئند ہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ہو ں گے