Kahuta; Chairman Zakat Committee, Inayatullah Satti handed over cheques for scholarships to students at Government Boys and Girls Colleges.
چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی کا گورنمنٹ بوائز اورگرلزکالجزکا دروہ سکالر شپ طلباء اور طالبات کے لیےچیک دیے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی کا گورنمنٹ بوائز اورگرلزکالجزکا دروہ سکالر شپ طلباء اور طالبات کے لیے 2لاکھ70ہزار کے دو چیک دیے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی نے ہمراہ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ تظرف حسین ستی کے ڈگری کالج کہوٹہ اورگرلز کالج کہوٹہ کادورہ کیا انہوں نے ڈگری کالج کہوٹہ کے پرنسپل پروفیسر شبیرراجہ کو سکالر شپ طلباء کے لیے 1لاکھ 20ہزار کا چیک دیا جبکہ گرلز کالج کہوٹہ کی پرنسپل رضوانہ ایوب کو سکالر شپ طالبات کے لیے1لاکھ50ہزارکا چیک دیا اس موقع پر پروفیسر حبیب گوہر،پروفیسر حافظ عبدالصبور،پروفیسر آصف کھٹڑ،پروفیسر عابدقریشی بھی موجود تھے۔
Kahuta; Chairman Zakat Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Satti handed over two cheques of Rs. 270,000 to the Government Boys and Girls Colleges for Scholarships to male and female students. Secretary Information PTI Tehsil Kahuta Tazarf Hussain Satti visited Degree College Kahuta and Girls College Kahuta. He handed over a checkds to Prof. Habib Gohar, Prof. Hafiz Abdul Sabur, Prof. Asif Khattar and Prof. Abid Qureshi were also present on the occasion.
امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر و آزادامیدوار حلقہ6ایل اے23سدھنوتی 1 مولانا سعید یوسف نے کہوٹہ آمد
Ameer Jammat Ulmah Islam, AJK, Maulana Saeed Yousuf arrives in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر و آزادامیدوار حلقہ6ایل اے23سدھنوتی 1 مولانا سعید یوسف نے کہوٹہ آمد۔ ممتاز عالم دین ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قار ی عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کی زیر نگرانی منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب۔ جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر راوپنڈی ڈویژن کے امیر قاری محمد آمین،مولانا عبدالشکور حمادی، سردار محمد شفیق، قاری تنویر عباسی کے علاوہ حلقہ ایل اے 23کے کہوٹہ میں مقیم ووٹرز اور سپوٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت۔موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر میں نچلی سطح پر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا حلقہ6ایل اے23سدھنوتی 1میں جس شخص کو عوام نے وؤٹ دیکر نمائندہ بنایا دس سال کے بعد بھی یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کر سکا وہاں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کر کے کہوٹہ راولپنڈی کا رُک اختیار کر رہے ہیں وزیر صحت اور وزیر خزانہ ہونے کے باوجود اس علاقے کے لوگ چھوٹے موٹے آپریشن کے لیے بھی راولپنڈی جاتے ہیں میرٹ کو پامال کیا گیا الیکشن کے اخری ایام میں خرید و فروخت کر کے الیکشن چرایا جاتا ہے عوام اپنی پرچی کی طاقت سے ایسے شخص کا نتحاب کرے جو اس علاقے کا درد رکھتا ہو مسائل حل کرنا جانتا ہو ان خیالات کا اظہا رامیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر و آزادامیدوار حلقہ6ایل اے23سدھنوتی 1 مولانا سعید یوسف نے کہوٹہ میں الیکشن مہم کے حوالے سے جامع مسجد مکی کہوٹہ میں ممتاز عالم دین ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قار ی عثمان عثمانی کی زیر نگرانی منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا عبدالشکور حمادی، جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر راوپنڈی ڈویژن کے امیر قاری محمد آمین، سردار محمد شفیق، قاری تنویر عباسی کے علاوہ حلقہ ایل اے 23کے کہوٹہ میں مقیم ووٹرز اور سپوٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور آئندہ ہونے والے آزد کشمیر کے الیکشن میں مولانا سعید یوسف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا مولانا سعید یوسف نے کہا کہ اللہ نے مجھے سب کچھ دیا میرا الیکشن میں آنے کا مقصد صرف اور صرف آنے والی نسلوں کے لیے کچھ ایسے کام کرنا ہے جس سے و مستفید ہوں۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کافورسز کیڈٹ سکول سکوٹ کا دورہ
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visits Skot village
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کافورسز کیڈٹ سکول سکوٹ کا دورہ۔ سکول کے “آنر” میجرمحمد فیاض اور دیگر سٹاف کے ساتھ ملاقات سکول ہذا کے حوالے سے تفصیل حاصل کی شاندار انتظامی امور پر خراج تحسین پیش کی۔گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں میں گئے انہوں نے یوسی دوبیرن کلاں کے علاقہ سکوٹ کے مقام پر میجرمحمد فیاض کے سکول فورسز کیڈٹ سکول سکوٹ کادورہ کیا اور ان سے ملاقات کی اس موقع پر میجرمحمد فیاض نے کرنل محمد شبیر اعوان کو اپنے سکول کے بارے میں تفصیل بتائی کہ ہمارے اس سکول میں چھٹی کلاس تک کلاسیں ہیں اور یہ سکول ٹرسٹ کے انڈر چل رہا جس میں مناسب فیسیں لی جاتی ہیں جبکہ یتیم طلبا اور جس کسی کے والد معزور ہیں ان کی فیس مکمل معاف ہے جبکہ اس ساتھ ہی ایک ڈسپنری کا بھی بنیاد رکھ رہے ہیں جس میں بہت سی سہولیات ہونگی عوام علاقہ کو اعلیٰ بنیادوں پر زبردست تعلیمی اور صحت کی سہولتیں ملیں گئی۔کرنل محمد شبیر اعوان نے سکول ہذا کے معیار،انتظامی امور اور بلڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے میجرمحمد فیاض اور دیگر سٹاف کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔کرنل محمد شبیر اعوان نے ہیڈماسٹر شبیر کے ہمراہ نلہ مسلماناں ڈھوک چوہدریاں میں راجہ حنیف کی اہلیہ محترمہ اور راجہ سلیم بھابھی جان کی وفات پر،محمد امتیاز کی بہو کی وفات پر اورڈھوک چوہدریاں میں راجہ الطاف کے والد کی وفات پر،سکوٹ کے مقام پر سید ابرار شاہ کی رہائش گاہ پر اور وہاں پر ہونے والی فوتگیوں پر،دھمالی کے مقام پر راجہ افتخار احمد المعروف بھٹو کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت۔
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کا ہتک آمیز اورغیر اخلاقی رویہ جمہوریت کے منافی ہے, راجہ ناصر علی کیانی
Raja Nasir Ali Kayani: Defamatory and immoral attitude of government members in National Assembly
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کا ہتک آمیز اورغیر اخلاقی رویہ جمہوریت کے منافی ہے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو تقریر نہ کرنے دینا اور ان پر غیر اخلاقی آوازیں کسنا اور بجٹ کی کاپیاں پھینکنا بچگانہ ذہن کی عکاسی کرتا ہیپی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے ہلڑ بازی کرنا اور غیر اخلاقی باتیں کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں۔اپوزیشن کا تو حکومت کے خلاف باتیں کرنا یا ان کی پالیسیوں پر تنقید کرنا انکا جمہوری حق ہے۔پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ حکمران جماعت کے وزیر ہلڑ بازی کر رہے ہیں جس کی سمجھ نہیں آتی۔