DailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; All Assembly Candidates should abide by rules during election, Otherwise, penalties can be imposed while taking legal action

ڈڈیال ;ریٹر ننگ آفیسر ڈڈیال راجہ شمریز تحصیل انتظامیہ سمیت امیدوارون اسمبلی حلقہ ڈڈیال کی موجودگی میں الیکشن 2021کاضابطہ اخلاق جارہی کر دیاتمام امیدواران اسمبلی اس پر من وعن عملدرآمد کریں

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—ریٹر ننگ آفیسر ڈڈیال راجہ شمریز تحصیل انتظامیہ سمیت امیدوارون اسمبلی حلقہ ڈڈیال کی موجودگی میں الیکشن 2021کاضابطہ اخلاق جارہی کر دیاتمام امیدواران اسمبلی اس پر من وعن عملدرآمد کریں ورنہ قانونی کاروائی عمل لاتے ہو ئے سزائیں بھی سنائی جاسکتی لاڈو سپیکر سمیت اسلحہ اور آتش بازی پر مکمل پابندی عائد انہوں کہا کہ لاڈوسپیکر کی اجازت بھی نہیں ہو گی البتہ ساونڈسسٹم چاردیواری کے اندر استعمال کر سکتے ہیں کارنر میٹنگزمیں قافلے کی شکل میں یا پھر ریلی شکل میں بھی نہیں جاسکتے پینافلیکس سمیت اسٹیکرز وغیر پر افواج پاکستان کے فوٹو وغیر لگانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ریٹر ننگ آفیسر ڈڈیال راجہ شمریز نے تمام امیدواروں کہا کہ آپ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں اس موقع ڈی ایس پی،ایس ایچ او ودیگر میں امیدواران اسمبلی میں پی پی پی چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی چوہدری اظہر صادق،مسلم کانفر نس کے تحصیل صدر چوہدری اورنگز یب لکھیا دیگر امیدواران اسمبلی بھی موجود تھے

Dadya, AJK; Returning Officer Dadyal Raja Shamriz Tehsil Administration Candidates in the presence of Assembly constituency Dadyal have been issued code of conduct for Election 2021. All Assembly candidates should abide by the rules. Otherwise legal action may be taken. He said that loudspeakers would not be allowed but the sound system could be used inside the walls. Corner meetings could not be held in the form of caravans or even in the form of rallies. Action will be taken. Returning Officer Dadyal Raja Shamriz asked all the candidates to strictly adhere to the code of conduct. Tehsil President of Muslim Conference Chaudhry Aurangzeb Lakhia and other Assembly candidates were also present.

حوالدار چوہدری افضل کی قیادت میں درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان

Dozens of people led by Hawaldar Chaudhry Afzal joined PTI and announced their support for Chaudhry Azhar Sadiq

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—پی ٹی آئی ڈڈیال کا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ڈگار سے لالہ ملک محبت اور انکر سے حوالدار چوہدری افضل کی قیادت میں درجنوں افراد کا پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان مسعود خالد سرکاری وسائل استعمال کر رہا ہے ڈڈیال میں پہلے سے محفوظ کیے گئے ٹرانسفارمرز، پول اور بیک ڈیٹ کے بھرتیوں کے نوٹفکیشن لوگوں کو دیے جا رہے ہیں جو سر اسر الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن اس پر نوٹس لے پچھلے 5سال لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے والے آج عوام کے پاس جانے سے شرمندہ ہو رہے ہیں آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی واضع اکثریت سے الیکشن جیتے گی صحت کارڈ اور احساس پروگرام سے لاکھوں کشمیریوں کو فائدہ پہنچا عمران خان پر ان کے بدترین سیاسی دشمن بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے نئے شامل ہونے والے میرے قابل احترام ہیں عوام کو اگلے 5سال اپنے کام کیلئے ایم ایل اے کے گھر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے مسائل کا خاتمہ کریں گے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کا مختلف تقاریب سے خطاب ڈگار ملکاں میں ہونے والی تقریب میں پی ٹی آئی ضلع میرپور کے نائب صدر چوہدری محمد تاج چیف، چوہدری زیارب، چوہدری شاہد، سید قیصر شاہ،ملک اظہر اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر لالہ ملک محبت نے اپنے درجنوں ساتھیوں اور اہل محلہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جبکہ انکر کے مقام پر ہونے والی تقریب میں چیئرمین چوہدری اکبر، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری ارشد محمود، ٹھیکدار محمود،چوہدری مسعود بھلوٹ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر حوالدار محمد افضل، حاجی محمدصفدر، چوہدری عبدالعزیز، محمد عابد، آصف حسین، قیصر فاروق، عثمان خالق، عبدالخالق، محمد علی، ریحان صفدر، ماسٹر اعظم، محمد شبیر، محمد خورشید، محمد بشارت، منشی وحید، محمد یاسر، محمد بابر، محمد فیضان، ٹھیکدار ابرار، ہارون ارشد اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا چوہدری اظہر صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اتفاق میں برکت ہے جو لوگوں کو تقسیم کرنے کی باتیں کریں وہ کبھی بھی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا میرے لیے ایک ووٹ والا اور سو ووٹ والا برابر ہیں میں اس علاقے کی خدمت علاقے کی بہتری کی نیت سے کروں گا یہ کبھی بھی نہیں ہو سکتا کہ کسی خاص طبقے کو نوازتا رہوں میرے ساتھ بہترین ٹیم موجود ہے انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کے مضافات کی سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں سکولوں اور ہسپتالوں کے حالات خراب تر ہو گئے ہیں ڈڈیال میں یونیورسٹی کیمپس نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچیوں کی تعلیم تباہ ہو رہی ہے سینکڑوں بے روزگار نوجوان در بدر ہو رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت میں میرٹ کے مطابق اسامیوں پر صرف مقامی افراد بھرتی ہوں گے ڈڈیال کے مسائل حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا مگر ایک وقت آئے گا کہ مسائل کا خاتمہ ہو جائے۔

آزادکشمیر کے عظیم لوک فنکار نامور طبلہ نواز استادعبدالرشیدخان کی 14ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی گئی۔

The 14th anniversary of the great folk artist of Azad Kashmir, renowned drummer Ustad Abdul Rashid Khan, was celebrated with devotion and respect in the new population of Boa Kallan.

آزادکشمیر کے عظیم لوک فنکار نامور طبلہ نواز استادعبدالرشیدخان کی 14ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی گئی۔ مرحوم کے نامور فنکار شاگردوں اورمرحوم کے فنکار بیٹوں اورپوتوں نے اپنے مرحوم استاد کوخراج عقیدت پیش کیااوراپنے اس عزم کااظہار کیاکہ مرحوم کے فن کوفروغ دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اوراپنے استا د کامشن جاری رکھیں گے – جہانگیر خان اورصغیر علی خان
چکسواری(اللہ دتہ بسمل سے) آؒزادکشمیر کے نامورولوک فنکار استاد عبدالرشیدخان کوان کی 14 ویں برسی کے موقع پران کے شاگرد جہانگرخان صغیر علی خان اورتنظیم تحفظ حقو ق شیخ برادری آزادکشمیر کے مرکزی صدر محمدگل نواز نے استاد عبدالرشیدخان مرحوم ومغفور کوان کی عظیم اورشاندارفنکارانہ خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدکی وفات سے پیدا ہونے والاخلا مدتوں پرنہیں ہوگا۔ مرحوم نے 9سال کی عمرمیں موسیقی کی تعلیم وتربیت حاصل کرناشروع کی تھی۔ انہوں نے پرائمری تک تعلیم حاصل کی اوراس کے بعدموسیقی کاشوق پیداہوااوراستاد محمداقبا ل کی شاگردی اختیار کرلی پاکستا ن اورآزادکشمیر کے درباروں پرحاضری شروع کردی۔ریڈیو پاکستا ن راولپنڈی میں اپنی خدمات انجام دیں۔ مرحوم چک بوعہ میں پیداہوئے جواب منگلاڈیم کے زیرآب ہے۔ انہوں نے موسیقی کی باقاعدگی تعلیم نامور استاد لالہ منظور حسین فیصل آباد سے حاصل کی اوردس سال تک اپنے گھر سے باہر رہے اورموسیقی کافن سیکھتے رہے۔مشہور لوگ فنکار عالم لوہار کے تھیٹر میں بھی کام کیا۔ انہوں نے ڈھول موسیقی کوایک نیارنگ دیااورفن میں خوب جوہردکھائے۔ نام روشن کیاشہرت پائی مرحوم آج سے `14سال قبل طویل علالت کے بعدبوعہ کلاں کے مقام پروفات پاگئے۔ مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اوران کے پوتے عبدالشکوراورعلی شان مرحوم کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہرسال ان کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاجاتاہے۔مرحوم کوان شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاجاتاہے۔ فن موسیقی کے فروغ کے لئے ان کے شاگردجہانگیرعلی خان صغیر علی خان تنویر علی خان اوردیگرشاگردگراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرحوم کی 14 ویں برسی نئی آبادی بوعہ کلاں میں منائی گئی جس میں مرحوم کے عزیزواقار ب دوست واحباب اورسیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کی ان کی شاندارخدمات پر خراج عقیدت پیش کیا استاد عبدالرشیدخان کے نامور شاگرد فنکاروں جہانگیر علی خان تنویر علی خان صغیر علی خان نے اپنے مرحوم استاد عبدالرشیدخان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ استادعبدالرشیدموجودہ صدی کے فن موسیقی کے بڑ ے استاد تھے ہمیں انکاشاگرد ہونے پرفخرہے استاد عبدالرشیدخان مرحوم کاخلا ء پورانہیں ہوسکتا استادعبدالرشیدخان مرحوم فن موسیقی میں زبردست مہارت رکھتے تھے اسی لیے آج بھی ان کی شدیدکمی محسوس ہورہی ہے مرحوم کے بیٹو ں ظہورحسین عبدالغفور نے اپنے والدمحترم اورپوتو ں عبدالشکور اورعلی شان اپنے دادا استاد عبدالرشیدخان کامشن جاری رکھاہواہے اورہرسال ان کی برسی کی تقریب عقیدت واحترام منانے کااہتمام کرتے ہیں اورہمیں بھی دعوت دیتے ہیں استاد عبدالرشیدخان مرحوم کے فرزندظہور حسین عبدالغفور اورمرحوم کے پوتے عبدالشکور اورعلی شان نے مرحوم کی14 ویں برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیا گیابرسی کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاحافظ محمدوسیم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی محمداکرام قادری محمداحتشام فاروق قادری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیامحمداحتشام فاروق قادری نے دعاکرائی برسی کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات راجہ بشارت حیات حاجی محمدیاسین بوعہ کلاں مرحوم کے شاگردوں تنویرعلی خان محمدحسین عرف ضمیر محمدیاسین خالدمحمود محمدشہزاد خالدمحمود محمدجہانگیر برکت علی سمیت علاقہ کی ممتاز شخصیات اورمرحوم کے عزیز واقارب اوردوست واحباب نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button