Kahuta; The body of Ehtesham Kiyani, secretary of MLA Saghir Chughtai, found in river Jhelum
آزاد پتن دریائے جہلم میں گر نے ایم ایل اے صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کا ڈیڈ باڈی ڈوڈیال دھان گلی سے مل گئی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آزاد پتن دریائے جہلم میں گر نے ایم ایل اے صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کا ڈیڈ باڈی ڈوڈیال دھان گلی سے مل گئی۔ سیکرٹری احتشام کیانی کی نعش جائے سے تقریبا94کلومیٹر دور ی پر ملی نعش ورثا کے حوالے۔رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی ان کی گاڑی اور ان کے ڈرائیور کا تاحال کوئی سراغ ناں مل سکا۔تفصیل کے مطابق11جون کو آزاد پتن کے مقام پر ایک افسوس ناک ٹریفک ایکسیڈینٹ واقع پیش آیا جس میں پی ٹی آئی رہنماء رکن اسمبلی آزاد کشمیر سردار صغیر چغتائی سمیت4افراد دریائے جہلم میں گاڑیو ں جو آپس میں ٹکرانے بعد دریائے جہلم میں ڈوب گیں تھی ان میں ایک ڈیڈھ باڈی اسی وقت مل گئی تھی جبکہ ایک گاڑی دو قبل ملی ہے جبکہ گذشتہ روز ایم ایل اے صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کا ڈیڈ باڈی ڈوڈیال دھان گلی سے مل گئی جس کو اچھی طرع کنفرم کر نے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی ان کی گاڑی اور ان کے ڈرائیور کا تاحال کوئی سراغ ناں مل سکا۔
Kahuta; The dead body of MLA Saghir Chughtai’s secretary Ehtesham Kiyani was found in Dhuangalli banks of river Jhelum. The body of Secretary Ehtesham Kayani was found at a distance of about 94 km from the place he drowned. Member Assembly Sardar Saghir Chughtai body has not been found and his vehicle and its driver so far. The accident took place in which four persons, including PTI leader and Azad Kashmir Assembly member Sardar Saghir Chughtai, drowned in the Jhelum River after colliding with each other.
معروف سماجی شخصیت پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کا چھوٹا بھائی پٹواری خالد محمود قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
Patwari Raja Muhammad Faisal of Hansar Rajgan, was seriously injured in a assassination attempt
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سماجی شخصیت پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کا چھوٹا بھائی پٹواری خالد محمود قاتلانہ حملے میں شدید زخمی۔ حملہ آور نے تیز دھار خنجر سے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے دفعہ 324کے تحت مقدمہ در ج کر لیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز احمد شکیل ولد محمد شکیل ساکن ہنیسر نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں در خواست دیتے ہوئے بتایاکہ میں نے مال مویشی رکھے ہیں اور دودھ کا کاروبار کر تا ہوں ہم نے اس دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے ہم گھر سے الگ ڈیرہ بنایا ہوا ہے میں اور میرے حقیقی چچاخالد محمود ہمراہ نوید ولد بشیر جو ہمارے ڈیرے پر کام کر تا ہے ٹریکٹرچلا رہے تھے کہ اچانک ثاقب بشیر ولد بشیر ساکن دیہہ مسلح خنجر کانٹے دار چار دیواری پھلانگ کر ہمارے صحن میں آ گیا اور ہمیں گالم گلوچ کر نے لگا میرے چچا خالد محمود نے اس کو گالی دینے سے منع کیا تو اس نے قتل کی نیت سے میر ے چچا خالد محمود پر کنر سے حملہ کر دیاجو ان کے باہیں بازوں پر لگا اس نے دوسرا وار کیا جو ان کے باہیں ہاتھ کی پشت پر لگا اس نے تیسر ا وار کیا جو ان کی ٹانگ کے ٹخنے پر لگا اور وہ زخمی ہو کر گر پڑھے میں اور نوید نے ثاقب بشیر ولد بشیر کی منت سماجت کر کے خالد محمود کی جان چھڑائی ورنہ وہ اس کو جان سے مار دیتا وجہ عناد یہ تھی کہ نوید ولد بشیر کو ثاقب نے لڑائی کر کے زخمی کیا تھا جس پر ثاقب کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی ہوئی تھی زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیاجبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ324کے تحت مقدمہ در ج کر لیا۔