Kallar Syedan; On the recommendation of MPA Raja Saghir Ahmed, more than Rs. 400 million projects were allocated for Choa Khalsa in Punjab budget.
کلرسیداں,صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی سفارش پر پنجاب کے حالیہ بجٹ میں چوآخالصہ کے لیے چالیس کروڑ سے زائد کے منصوبے مختص کیے گئے
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی سفارش پر پنجاب کے حالیہ بجٹ میں تحصیل کلر سیداں کے مرکز چوآخالصہ کے لیے چالیس کروڑ سے زائد کے منصوبے مختص کیے گئے ہیں۔جن میں چوآخالصہ پیر حالی کے لیے آٹھ کروڑ بیس لاکھ،چوآخالصہ سے بینک چوک براستہ ماہلی دھمالی ستھوانی کارپٹ روڈ کے لیے سات کروڑ ساٹھ لاکھ،چوآخالصہ سے دوبیرن کلاں سڑک کے لیے تین کروڑ، سہوٹ بگیال اور رجام کنکریٹ سڑک کے لیے تین کروڑ،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے نئے بلاک کی تعمیر کے لیے چار کروڑ،سکرانہ سے پنڈ بینسو براستہ نمبل سڑک کے لیے تین کروڑ، ممیام سے گنگوئی سڑک کے لیے تین کروڑ کی رقم شامل ہے جبکہ تحصیل کلر سیداں کی سب سے بڑی اور مصروف شاہراہ کلر سیداں دھانگلی روڈ کے لیے بجٹ میں کوئی رقم مختص ہی نہیں کی گئی۔
Kallar Syedan; On the recommendation of Raja Saghir Ahmed, Provincial Parliamentary Secretary, in the recent budget of Punjab, more than Rs. 400 million has been allocated for Choa Khalsa, the center of Tehsil Kallar Syedan, of which Rs. 82 million has been allocated for Choa Khalsa. 76 million for Mahli Dhamali Sathwani Carpet Road, 30 million for Doberan Kallan Road from Choa Khalsa, 30 million for Sahot Baghial and Arjam Concrete Road, 40 million for construction of new block of Government Girls Higher Secondary School Choa Khalsa 30 million for Pind Bainso via Nambal Road, 30 million for Mamyam to Gangui Road, while no amount has been allocated in the budget for the largest and busiest highway of Tehsil Kallar Syedan, Kallar Syedan Dhangli Road.
سرکاری ادارے اپنے معاملات میں خودمختار ہیں یہ اپنے عمل سے ثابت کریں کہ ان پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں۔راجہ ساجد جاوید
Government institutions are independent in their affairs and should Prove there is no political pressure on them. Raja Sajid Javed
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے اپنے معاملات میں خودمختار ہیں یہ اپنے عمل سے ثابت کریں کہ ان پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں۔ انہوں نے اپنی رھائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے وعدوں کے مطابق سرکاری اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر آزاد کر رکھا ہے تاکہ بلاتاخیر ملک کے ہر شہری کو انصاف مل سکے۔ کسی رکن اسمبلی اور پارٹی عہدیدار کو یہ حق نہیں دیا گیا کہ وہ ان اداروں کے کاموں میں مداخلت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنی کارکردگی خود بہتر بنانا ہوگی یہ کسی کے دباو کو خاطر میں لائے بغیر لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ اس وقت انتظامیہ کو بلاجواز سیاسی دباو اور مداخلت سے پاک کرنا اشد ضروری ہے اداروں کو کام بھی کسی سفارش اور دباو میں نہیں بلکہ میرٹ پر کرنے چائیں تاکہ مخلوق خدا کو ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے لوگ ان اداروں کی پشت پر ہیں اوریہ کرپٹ مافیہ کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے مسائل حل کرنا چنداں مشکل نہیں تحصیل انتظامیہ ایس ایچ او اور چیف آفیسر بلدیہ آج بھی کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کی فراہمی کے لیئے کمر بستہ ہو جائیں تو حالات دنوں میں درست ہو جائیں گے اور تبدیلی کے خواب کی عملی تعبیر بھی سامنے آنا شروع ہو جائے گی۔
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے سینئر استاد محمد یوسف بھٹی کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں کا ہیڈ ماسٹر تعنیات کردیا گیا۔
Muhammad Yousuf Bhatti, Senior Teacher, Government Boys Higher Secondary School, Choa Khalsa, has been appointed as Head Master, Government Boys High School, Kallar Syedan.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے سینئر استاد محمد یوسف بھٹی کو ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں کا ہیڈ ماسٹر تعنیات کردیا گیا۔ان کا شمار علاقہ کے بہترین تجربہ کار معلمین میں ہوتاہے مقامی حلقوں نے ان کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔
مقامی صحافی یاسر ملک کی پھوپھی کو گاؤں میرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا
Local journalist Yasir Malik’s aunty was buried in the village of Mira Sangal
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مقامی صحافی یاسر ملک کی پھوپھی کو گاؤں میرہ سنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں راجہ ظفر محمود، نعیم بنارس، انجینئر راجہ نزاکت حسین، سید جنید عباس،راجہ نوید،مرزا سہیل اشرف،ماسٹر ظہیر الحق، محمد شفیق بھٹی، پرویز اقبال وکی،عبدالعزیز پاشا،حبیب الرحمن قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔