Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed praised for allocating Rs. 30 million for Arjam Road and solving the problem of over 50 years old road in village Rajam.
رجام روڈ کے لیئے تین کروڑ کی رقم مختص کرنے پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے گاوں رجام کا 50 سال پرانا روڈ کا مسئلہ حل کر دیا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گاوں رجام کے چوہددی محبوب حسین گروپ نے رجام روڈ کے لیئے تین کروڑ کی رقم مختص کرنے پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے گاوں رجام کا 50 سال پرانا روڈ کا مسئلہ حل کر دیا یے ہمیں قیام پاکستان کے بعد پہلی بار تین کروڑ کا ترقیاتی منصوبہ ملا ہے جس پر گاوں رجام کے چوہدری صہیب محمد د چوہدری ارشد محمود چوہدری نعیم صوبیدار میجر ظہور صاحب صوبیدار رفیق صوبیدار صفدر ھاجی ظفر ھاجی صغیر چوہدری مہربان چوہدری نمبردار شاہین چوہدری ریاض چوہدری فیصل چوہدری قیصر چوہدری حوالدار محمدد چوہدری ساجد چوہدری مناطر چوہدری فاضل چوہدری بشارت پہلوان چوہدری شوکت چوہدری دوست چوہدری فیاض چوہدری سقلین چوہدری عرفان چوہدری وقار صابر چوہدری عدیل اخلاق چوہدری طیب چوہدری افراسیاب چوہدری طفر چوہدری عنصر چوہدری رضوان محبوب چوہدری افتخار اور خرم لیاقت نے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پہلے سے بڑھ کر راجہ صغیر احمد کا ساتھ دیں گے
Kallar Syedan; Chaudhry Mehboob Hussain Group of Arjam village are very grateful to Raja Saghir Ahmed, Provincial Parliamentary Secretary for allocating Rs. 30 million for Arjam Road, which has solved the problem of 50 years old road in the village. A development plan of Rs. 30 million has been received on which Chaudhry Sohaib Muhammad, Chaudhry Arshad Mahmood, Chaudhry Naeem, Subedar Major Zahoor Sahib, Subedar Rafiq, Subedar Safdar, Haji Zafar, Haji Saghir, Chaudhry Mehraban, Chaudhry Shaheen, Chaudhry Riaz, Chaudhry Faisal, Chaudhry Qaiser, Chaudhry Hawaldar Muhammad, Chaudhry Sajid, Chaudhry Manatir, Chaudhry Fazil, Chaudhry Basharat Pehlwan, Chaudhry Shaukat, Chaudhry Dost, Chaudhry Fayyaz, Chaudhry Saqlain, Chaudhry Irfan, Chaudhry Waqar Sabir, Chaudhry Adeel Akhlaq, Chaudhry Tayyab, Chaudhry Afrasiab, Chaudhry Tafar, Chaudhry Ansar, Chaudhry Rizwan Mehboob, Chaudhry Iftikhar and Khurram Liaqat thanked Raja Saghir Ahmed and said that they will support Raja Saghir Ahmed more than ever in the next elections.
حالیہ وفاقی بجٹ میں لوئر ٹوپہ(مری)سے چوکپنڈوری(کلرسیداں) کوہسار ٹورازم ہائی وے کے لیئے ایک ارب پچہتر کروڑ کی خطیر رقم مختص کر دی گئی
The federal budget has allocated a whopping Rs 1.75 billion for the Lower Topa (Murree) to Chauk Pindori (Kallar Syedan) Kohsar Tourism Highway.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں لوئر ٹوپہ(مری)سے چوکپنڈوری(کلرسیداں) کوہسار ٹورازم ہائی وے کے لیئے ایک ارب پچہتر کروڑ کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے یہ منصوبہ ضلع راولپندی کی پانچ تحصیلوں کو باہم ملائے گا۔یہ علاقے میں سیاحت انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت ثابت ہوگا اور خطہ کوہسار کے لیے گیم چینجر منصوبہ بنے گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 4 ارب کی لاگت سے بننے والے اس منصوبے میں 26 فٹ چوڑی 123 کلومیٹر روڈ یہ خطہ کوہسار اور خطہ پوٹھوار کو آپس میں ملائے گی اس کی تکمیل پر نہ صرف سیاحتی سرگرمی میں بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ مری گلیات کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں جانے والے سیاحوں کو راولپنڈی اسلام آباد میں داخل ہونے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔یہ شاہراہ جی روڈ روات سے چوکپنڈوری،مٹور،نارہ،بیور،پنجاڑ،نررھ پنج پیر سے گزر کرگھنے جنگلوں میں واقع درنوئی بنگلے کے راستے کوٹلی ستیاں اور نیومری پتریاٹہ کے راستے لوئر ٹوپہ میں واقع مری مال روڈ ٹو کو لنک کریگی۔انہوں نے کہا کہ میری اور میری ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ اس نئے سیاحتی اثاثے کو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیئے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی معیار کی ماسٹر پلاننگ کی جائے تاکہ علاقے کے قدرتی حسن اور سیاحتی پوٹینشل کو ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھا جائے۔جبکہ ماضی میں اس علاقے سے منتخب ہوکر ایم این اے،ایم پی اے وزیر اور وزیر اعظم تک بننے والے لوگوں نے اس بہت بڑے سیاحتی اثاثے کو نظر انداز کیا بلکہ اس بات کو ثابت کیا کہ ان میں اہلیت اور نیت کے علاوہ ویژن کی بھی بہت کمی تھی جس کے منفی اثرات کا سایہ تین دہائیوں تک یہاں پڑا رہا۔
میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا دوسرا غیر رسمی اجلاس وائس چیئرمین چوہدری ضیارب حسین منہاس کی رھائشگاہ طوطا میں منعقد ہوا
The second informal meeting of the Municipal Committee was held at the residence of Vice Chairman Chaudhry Ziarab Hussain Minhas in Tota village.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا دوسرا غیر رسمی اجلاس وائس چیئرمین چوہدری ضیارب حسین منہاس کی رھائشگاہ طوطا میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین شیخ عبدالقدوس سمیت اٹھارہ ارکان بلدیہ نے شرکت کی۔ جن میں راجہ ظفر محمود،راجہ پرویز اختر منہاس،چوہدری مشتاق حسین، چوھدری محمد حنیف،شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاھدی،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار ظفر اقبال،راجہ کامران عابد،محمد اصف منہاس،جنید بھٹی،ملک زبیر احمد،صوفی ضابر حسین،ٹھیکیدار لطیف بھٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے اس فیصلے کی ایک بار پھر توثیق کی گئی کہ وہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے اور مکمل اختیار کے بغیر بلدیہ کے دفتر جا کر نہیں بیٹھیں گے ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ہمیں بے اختیار کرنے کا مقصد عوامی فیصلے اور رائے کو بلڈوز کرنے کے مترادف ہے ہم سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری ضیارب منہاس نے ارکان بلدیہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا اور ان کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے لغو زبان کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے
The use of foul language by members of the government during the speech of the Leader of the Opposition is highly reprehensible
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر کے موقع پر حکومتی ارکان کی ہلڑ بازی ان کی غیر شائستہ تربیت کی عکاس ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے لغو زبان کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے یہ لوگ ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے۔یہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں وزیراعظم خود کابینہ کو اپوزیشن کے خلاف دشنام طرازی کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کا یہ رویہ غیر جمہوری سوچ کا عکاس ہے یہ پہلی حکومت پے جو خود ہی اپنی اپوزیشن بنی ہوئی ہے۔
گزشتہ انتخابات میں راجہ صغیر احمد کی حمایت کی تھی ہمیں اپنے اس فیصلے پر آج بھی فخر ہے, نمبردار اسد عزیز
We supported Raja Saghir Ahmed in the last elections. We are still proud of our decision, Nambardar Asad Aziz
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ انتخابات میں راجہ صغیر احمد کی حمایت کی تھی ہمیں اپنے اس فیصلے پر آج بھی فخر ہے راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے پنجاب کے حالیہ بجٹ میں مرکز چوآخالصہ کے لیئے بتیس کروڑ سے زائد کے منصوبے رکھے گئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ منصوبوں میں چوآخالصہ سے براستہ ماہلی دھمالی ستھوانی بنک چوک کی کارپٹ روڈ کے علاوہ پیر حالی روڈ،سہوٹ رجام روڈ،چوآخالصہ سے دوبیرن اور سکرانہ سے نمبل سڑکوں کے لیے بھی کروڑوں روپے رکھے گئے ہیں جس سے تعمیروترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں سے منتخب ہونے والوں کی کارکردگی اگر مناسب ہوتی تو عوام انہیں دوسری بار بھی منتخب کرلیتے مگر یہ گفتار کے غازی تھے جس سے عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوتا رھا۔انہوں نے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیراعوان کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آج ترقیاتی فنڈز لے رہے ہیں تو ہم نے راجہ صغیر احمد کو کامیابی بھی دلائی تھی اپنے ووٹروں کو ترقیاتی فنڈز دینا آج جرم کیوں سمجھا جا رھا ہے۔