DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; British Kashmiris protest at G7 summit in Cornwall over Indian and Israel brutality in Kashmir and Palestine

برٹش کشمیریوں کا جی سیون سربراہ کانفرنس کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ برٹش کشمیریوں کا جی سیون سربراہ کانفرنس کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ۔ برطانیہ میں کورنیوال کے ساحلی قصبے میں کاربِس بے میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس کے دوسرے روز برٹش کشمیریوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں جبکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری طویل ترین لاک ڈاؤن اور کرفیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کشمیریوں کی مختلف تنظیموں نے شرکت کی۔ کشمیریوں نے بھارت سرکار کے ظلم و جبر کے خلاف جبکہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ انہوں نے بینر اور جھنڈے بھی تھام رکھے تھے۔ جن پر کشمیری کیا چاہتے؟ آزادی، کشمیر میں ظلم و ستم بند کرو۔ بھارت اور اسرائیل کی جانب سے کشمیر اور فلسطین میں ظلم کو جنگی جرائم کا ارتکاب قرار دینے کا مطالبہ شامل تھا۔ کشمیریوں نے ساحلی ٹاؤن کورنیوال میں احتجاجی مظاہرے کے مقام پر ایک تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا تھا۔ نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں اقوام عالم کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے روح فرسا مظالم کی عکاسی کی گئی تھی۔ احتجاجی مظاہرے میں حاجی راجہ محمد عارف کیانی اور لیاقت لون کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

London; British Kashmiris protest on the occasion of G7 summit. On the second day of the G7 summit in Carbis Bay, a coastal town in Cornwall, British Kashmiris protested in favor of Kashmir’s independence and against the longest lockdown and curfew in Indian-occupied Kashmir. Various Kashmiri organizations participated in the protest. Kashmiris chanted slogans against the oppression of the Indian government and in favor of Kashmir’s independence. They also held banners and flags. What do Kashmiris want? Freedom, stop oppression in Kashmir. This included demands from India and Israel to declare atrocities in Kashmir and Palestine as war crimes. Kashmiris also organized a photo exhibition at the protest site in the coastal town of Cornwall. The photographs in the exhibition depict the heart-breaking atrocities perpetrated by the Indian Army on the oppressed Kashmiri people of Occupied Kashmir to shake the conscience of the United Nations. Haji Raja Muhammad Arif Kayani and Liaquat Lone, others took part in the protest.

Show More

Related Articles

Back to top button