Kahuta; Punjab Chief Minister Usman Bazdar has approved “Tehsil Sports Complex Kahuta” for the youth of Tehsil Kahuta and released funds of Rs. 100 million.
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحصیل کہوٹہ کے نوجوانوں کے لیئے ”تحصیل سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ“ کی منظوری دیکر دس کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا رڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحصیل کہوٹہ کے نوجوانوں کے لیئے ”تحصیل سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ“ کی منظوری دیکر دس کروڑ کے فنڈز جاری کردیئے۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد ایم پی اے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کی محنت رنگ لائی۔ (22) کنال سے زائدر قبے پر کہوٹہ پنڈی روڈ علیوٹ کے مقام پر برلب سڑک ”پروٹوٹا ئپ جمنازیم، کھلاڑیوں کی رہائش، میل فی میل جم، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹ،والی بال، باؤنڈری وال، فٹ سال (فٹ بال)،(SIX-Aسائید) کراٹے، واٹر سپلائی، واش رومز کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اہلیان کہوٹہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی دن رات کاوشوں کو زبردست سراہا۔ جبکہ مذکورہ منصوبے کا ڈائریکٹو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کرا یا تھا۔ جس پر نوجوان کھلاڑیوں نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، راجہ صغیر احمد، شمس توحید عباسی کو نوجوانوں کے لیئے سپورٹس کمپلیکس کی منظوری کو ایک انقلابی اور تاریخ ساز اقدام قرار دیا اور کہا کہ تحصیل کہو ٹہ میں نوجوانوں کے لیئے کھیلوں کا کوئی میدان نہ ہو نے کے باعث نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہے۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور راجہ صغیر احمد ایم پی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہلیان کہوٹہ کے لیے ہماری خدمات دن رات حاضر ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ منصوبے کا آغاز صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر اراکین پریس کلب کہوٹہ کے ہمراہ کئی ماہ قبل شروع کیا گیا۔ اور اس کی متعدد میٹنگز، اجلاس اور پروگرام پریس کلب کہوٹہ نے منعقد کیئے۔ اس حوالے سے اہلیان کہوٹہ نے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، شمس توحید عباسی انتظامیہ کہو ٹہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے احسن اقدام قرار دیا۔
Kahuta; Punjab Chief Minister Usman Bazdar has approved “Tehsil Sports Complex Kahuta” for the youth of Kahuta Tehsil and released funds of Rs. 100 million.
President Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua, Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed MPA, District Sports Officer Rawalpindi Shams Tauheed Abbasi’s hard work paid off.
Expressing happiness, the people of Kahuta appreciated the efforts of Col (retd) Wasim Janjua. The project was directed by Raja Saghir Ahmed, Member Provincial Assembly. On which the young players termed the approval of Col (retd) Wasim Janjua, Raja Saghir Ahmed, Shams Tauheed Abbasi as a revolutionary and historic step for the approval of sports complex for the youth and said that there is no sports ground for the youth in Tehsil Kahuta.
It may be recalled that the project was launched several months ago by President Press Club Kahuta Imran Zameer along with members of Press Club Kahuta. And its many meetings and programs were organized by Press Club Kahuta. In this regard, the residents of Kahuta appreciated the efforts of Member Provincial Assembly Raja Saghir Ahmed, President Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua, Shams Tauheed Abbasi administration and termed it as a good step for the young athletes.