DailyNewsPothwar.com

Dadyal, AJK; A large number of people from Kathar Bihari, Dadyal, Raipur and other areas declared their support for Shahid Afsar

کٹھاڑ بہاری ڈڈیال رائے پور اور دیگر علاوں علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے کنبے قبیلے سمیت افسر شاہد کی حمایت کا اعلا ن

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—افسر شاہد نے ھلقے میں ڈیرے جما لیے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلوں سے لوگ افسر شاہد کا قافلے کاحصہ بننے لگے گزشتہ روز کٹھاڑ بہاری ڈڈیال رائے پور اور دیگر علاوں علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے کنبے قبیلے سمیت افسر شاہد کی حمایت کا اعلا ن کر دیا۔مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اوقاف عشر وزکوٰۃ چوہدری محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ نے کہاکہ نشیب و فراز سیاست کا حصہ ہے مشکل حالات میں کندھا ملانے والے چہرے کسی صورت نہیں بھول سکتا پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں یہ مسلط شدہ ٹولہ ہے جس کی اصلیت سے بچہ بچہ واقف ہے۔جاریہ منصوبوں کے علاوہ چوہدری مسعود خالد نے ایک پائی کا کام نہیں کروایا ڈڈیال کے اندر کوئی قابل ذکر منصوبہ نہیں لایا جاسکا پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کو ختم کرنے والے ہمیشہ نامراد رہے ہیں ہمیں میدان سے آوٹ کرنے کی باتیں کرنے والوں کو وہ سبق یاد کرواوں گا کہ مدتوں یاد رکھیں گے نوجوان تیاری پکڑیں ان کھوکھلے لیڈروں کا قلع قمع کرکہ دم لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جن چہروں پر مان تھا وہ چہرے مجھ کو چھوڑ گے۔لیکن وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے مخالفین کو الیکشن میں چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے

Dadyal, AJK; Shahid Afsar camped in the constituency and started a door-to-door campaign. People from all the seven union councils of Dadyal became part of Shahid Afsar’s caravan. Addressing various gatherings, former Minister for Endowments Usher Chaudhry Muhammad Afsar Shahid Advocate said that ups and downs are a part of politics. Ch Masood khalid has no political future, it is an imposed gang whose identity is known to every child. Apart from ongoing projects, Chaudhry Masood Khalid has not done a single penny of work.

چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ نیڈڈیال کی مقامی میرج ہال میں خواتین کی ایک کانفرنس منعقد کی جس میں تحصیل بھر سے خواتین سمیت دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی

Chaudhry Liaquat Advocate Neddial held a women’s conference at the local marriage hall in which women and other workers from across the tehsil participated.

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ نیڈڈیال کی مقامی میرج ہال میں خواتین کی ایک کانفرنس منعقد کی جس میں تحصیل بھر سے خواتین سمیت دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔خواتین کے بیٹھنے کے لیے آٹھ سو سے زائد کرسیاں لگائی گئی تھی خواتین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث کرسیاں کم پڑ گئی۔خواتین کا جوش دیدنی تھا۔چوہدری لیاقت کے ولولہ انگیز خطاب نے کانفرنس کو چار چاند لگا دئیے۔۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا تعلیمی و انتظامی نظام بلکل تباہ وبرباد ہے اگر میں کامیاب ہو گیا تو یہ کسی صورت برداشت نہیں کروں۔۔۔ میں عوام کے درمیان رہنا پسند کرتا ہوں میں نے قانون پڑھا ہوا ہے اور میں جانتا ہوں کہ قانون کیسے بنایا جاتا ہے اسلامی نقطہ نظر سے ایڈمنسٹریشن کو دلیر اور دیانتدار ہونا چاہیے ایم ایل اے میں کرشماتی شخصیت ہونی چاہیے وہ شخصیت عوام میں رہنے والی ہو میرپور اور اسلام آباد میں نہ رہے عوام میرا منشور پڑھیں غور و فکر کریں ووٹ دینا شہادت دینا ایک برابرا ہے دین کہتا ہے کہ جھوٹی شہادت دینے والا گنہگار ہے امیدوار کو پرکھیں غور و فکر کریں مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والوں کا ساتھ دیں تینوں امیدوار اپنی یونین کونسل ہاریں گے اگر آپ لوگوں نے ساتھ نہ دیا تو میں کورٹ میں رٹ دائر کروں گا اور عدالت عالیہ کے زریعہ ان کرپٹ لوگوں کو نااہل کرواوں گا میں مسئلہ کشمیر سے بے خبر نہیں کسی صورت کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گاہر تحصیل میں احتساب عدالتیں بنواوں گا پٹواری اور کلرک مافیا کو جڑ سے اُکھاڑیں گے میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف اس ملک سے اس کرپٹ نظام کا خاتمہ ھے۔میں جیتنے کے بعد بحریہ ٹاون اسلام میں نہیں رھوں گا بلکہ حلقہ میں اپنے لوگوں کے درمیان رھوں گا۔حلقہ کے نمائیندہ اور ایڈمنسٹریشن دلیر اور ایماندار ھونی چاہیئے لیکن چاھے نمائیندہ ھو یا ایڈمنسٹریشن دونوں بزدل اور بددیانت ھیں۔غوثیہ فاطمہ دختر چوہدری لیاقت ایڈووکیٹ نے خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈڈیال میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ میں اسلام آباد میں تعلیم حاصل کر رہی ہوں کیونکہ ڈڈیال میں یونیورسٹی نہیں ہے علاج کے لیے اچھا ہسپتال ڈڈیال میں نہیں لیاقت علی ایڈووکیٹ باصلاحیت ہیں وہ یہاں ڈڈیال کے رہنے والے ہیں ان کو لوگوں کے دکھ درد کا احساس ہے لہذا لیاقت علی ایڈووکیٹ کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں اور لیاقت علی ایڈووکیٹ کو مضبوط کریں تاکہ وہ اسمبلی میں پہنچ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر سکیں۔اس موقع پر چوہدری سلیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ چوہدری لیاقت ایک ایماندار دیانتدار اور اعلی اوصاف کے مالک ہیں اللہ پاک نے ان کے اندر بے شمار خوبیاں ڈال رکھی ہیں تعلیم کے حوالے سے ان کا ویژن اوٹ کلاس ہے لوگ الیکشن میں ان کو سپورٹ کریں میں بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔یاد رہے کہ خواتین کانفرنس میں آٹھ سو سے زائد خواتین نے شرکت کی امیدوار اسمبلی چوہدری لیاقت کا خطاب خواتین نے خاصی دلچسپی سے سنا دوسری طرف مردوں نے بھی اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی سابق پبلک ریلیشن آفیسر ٹو وزیر اوقاف چوہدری محمد شبیر نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا

Ch Muhammad Shabbir, along with dozens of his colleagues, said goodbye to PPP and joined PTI and announced his support for Chaudhry Azhar Sadiq.

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی سابق پبلک ریلیشن آفیسر ٹو وزیر اوقاف چوہدری محمد شبیر نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا شمولیتی پروگرام ممتاز سماجی شخصیت حاجی چوہدری عبدالستار کی رہائشگاہ میں منعقد ہوا جہاں بڑی تعداد میں مقامی افراد موجود تھے افسر شاہد اور مسعود خالد کو الیکشن جتوانے کے گناہ میں ہم سب برابر کے شریک ہیں افسر شاہد کو الیکشن جیتنے کے بعد چوہدری محمد یوسف نے صرف یونیورسٹی کیمپس ڈڈیال لانے کا کہا مگر افسر شاہد وہ بھی نہ لاسکا وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے ڈڈیال میں کیڈٹ کالج کا اعلان کیا جو ہوائی اعلان ثابت ہوا کرنل وقار نور ڈڈیال کی آسامیاں برنالہ لے کر گیا تو مسعود خالد اس وقت کہاں تھے؟ میری نیت بڑی صاف ہے میں ہر سطح تک کوشش کروں گا کہ مقامی مسائل کا خاتمہ ہو سکے اگر بلدیاتی نظام ہوتا تو مشکلات کم ہوتی آج بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کھڑپینچی نظام کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں میرے دونوں مخالف امیدوار آپس میں ملے ہوئے ہیں اور آپس میں بیٹھ کر میرا راستہ روکنے کی باتیں کرتے ہیں میرا راستہ اگر اللہ نے نہ روکا تو کسی میں ہمت نہیں کہ وہ روکے چوہدری اظہر صادق کا شمولیتی تقریب سے خطاب تقریب سے چوہدری عبدالوحید ثانی، چوہدری مسعود بھلوٹ، چوہدری ملازم حسین، حاجی چوہدری عبدالستار، سید فیض الحسن شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا چوہدری اظہر صادق نے اس موقع پر مزید کہا کہ حاجی عبدالستار جیسے لوگ ڈڈیال کا سرمایہ ہیں انہوں نے ڈڈیال میں 10 ہزار فٹ سے زائد سڑکیں اپنی مدد آپ کے تحت بنوائی کئی ٹرانسفارمر اپنی جیب سے لوگوں کو لگا کر دیے کئی مقامات پر پانی بور نکال کر دیے حاجی عبدالستار نے پچھلے الیکشن میں میری بہت مدد کی انہوں نے کہا کہ میں نے پورے پانچ سال اپنے لوگوں کا تحفظ کیا اسی وجہ سے آج میں کہہ سکتا ہوں کہ میرے پرانے دوستوں میں سے کسی نے بھی پی ٹی آئی نہیں چھوڑی جبکہ دوسری جماعتوں کے لوگ اپنی قیادت کی غیر موجودگی میں تھانے کچہری میں ذلیل ہوتے رہے پچھلے 5 سالوں میں دوسری جماعتوں کے جو لوگ بھی میرے پاس آئے میں نے انکی بھی ہر سطح پر مدد کی میری زاتی دشمنی کسی کے ساتھ نہیں مگر عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ڈڈیال کے لوگوں نے پہلی بار عجیب دور دیکھا وزیر لوگوں سے ووٹوں کی تعداد پوچھتے رہے جس نے ووٹ نہیں دی انکا کوئی بھی کام نہیں کیا گیا اس موقع پر چوہدری شبیر حسین، چوہدری فضل حسین، چوہدری منیر حسین، چوہدری عمیر شبیر، چوہدری ضمیر حسین، چوہدری شعیب حسین، چوہدری اسد رحمان، چوہدری محمد ارسلان، چوہدری محمد طارق، چوہدری محمد ندیم، چوہدری محمد عارف، چوہدری محمد نوید، چوہدری محمد شاہد، چوہدری محمد وحید، چوہدری محمد یاسر، چوہدری محمد زاہد، چوہدری محمد رمضان، چوہدری محمد عدنان، چوہدری محمد عثمان، چوہدری محمد سلمان، چوہدری محمد فیضان، چوہدری محمد انجم، چوہدری عدیل، چوہدری محمد بشیر، چوہدری نعمان وحید، چوہدری لقمان وحید، چوہدری اعمان وحید، چوہدری محمد سلطان، چوہدری محمد سفیان، چوہدری محمد اعظم، چوہدری محمد اشفاق، چوہدری محمد واحد، چوہدری محمد شریف، چوہدری مقبول حسین، چوہدری محمد ناصر اور دیگر نے دیگر سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کیا۔

یونین کونسل اوناع جاوا سے پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی سیاسی و سماجی شخصیت ممبر چوہدری گلداد صاحب نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا

Political and social personality Chaudhry Guldad Sahib, along with hundreds of his colleagues, left PPP and joined PTI and announced his support for Chaudhry Azhar Sadiq.

ڈڈیال:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,وقاراحمد)—یونین کونسل اوناع جاوا سے پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی سیاسی و سماجی شخصیت ممبر چوہدری گلداد صاحب نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو کر چوہدری اظہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا چوہدری محمد یوسف نے ہمیشہ ڈڈیال کے حقوق کی خاطر جنگ لڑی گرڈ سٹیشن بھی چوہدری محمد یوسف مرحوم نے ڈڈیال میں بنوایا میں نہ غلط کام کرتا ہوں نہ کرنے دوں گا ڈڈیال مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے بے افراد کو کالونیاں بنا کر دوں گا بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ڈڈیال میں یونیورسٹی کیمپس بنوائیں گے میرے دوست میری کامیابی کے ساتھ ساتھ میرے لیے امتحان میں پاس ہونے کی دعا بھی کریں 25 جولائی کو کارکنان صبح پہلے ٹائم ووٹ کاسٹ کروائیں چوہدری اظہر صادق کا شمولیتی پروگرام سے خطاب تقریب سے چوہدری جمیل، چوہدری خلیل، لالہ عاکف، چوہدری مسعود بھلوٹ، ندیم کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری ملازم حسین، ممبر چوہدری شریف، چوہدری محمد تاج چیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد کے علاوہ نمبردار چوہدری شریف، تحصیل صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد یاسین، حاجی چوہدری مہربان، چوہدری پرویز اقبال، چوہدری عارف، ٹھیکدار مرزا محبوب، حاجی چوہدری رمضان، چوہدری غلام رسول، راجہ معظم، چوہدری علی اصغر، چوہدری محمد عارف، طیب احمد انصاری، پی ٹی ڈڈیال سٹی کے صدر خواجہ جہانگیر، خواجہ امجد عارف، چیئرمین راجہ شبیر، حوالدار شفیق، چوہدری ابرار، اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ ممبر چوہدری گلداد کی شمولیت سے پی ٹی آئی مضبوط ہوئی ہے مجھے خوشی ہے کہ چوہدری محمد یوسف مرحوم کے تمام ساتھی میرے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں میں آج جس مقام پر کھڑا ہوں یہاں تک مجھے چوہدری محمد یوسف نے لایا ہے میں خوش قسمت ہوں کہ میرا لیڈر کرپٹ نہیں ہے پاکستان میں ہر دور میں ایک کرپٹ مافیا کا قبضہ رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ حال تھی ہم نے 2 امیدواروں کو الیکشن جتوایا اور اس میں چوہدری محمد یوسف کی نیت صاف تھی چوہدری محمد یوسف مرحوم سمجھتے تھے کہ دونوں پڑھے لکھے ہیں علاقے کی خدمت کریں گے مگر دونوں ناہل اور محسن کش ثابت ہوئے اگر اللہ نے مجھے عزت دی تو لوگ میرا موازنا چوہدری محمد یوسف مرحوم سے کریں گے اور میں ہر وقت دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے نیک نیتی سے اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں بھی کوئی ایسا بندا نہیں ہے جو ذاتی مفاد لے کر آیا ہو میں چوہدر ی محمد یوسف مرحوم کی طرح پورے علاقے کی بلا تفریق خدمت کروں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button