DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK;I will announce to join PTI Kashmir in a few days, Chaudhry Abid Ali Abid

چنددنوں میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کااعلان کروں گا,چودھری عابدعلی عابد

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سینئرنائب صدر نامزدامیدواراسمبلی حلقہ نمبر2 چکسواری چودھری ظفرانورنے کہاہے کہ میں یونین کونسل فیض پورشریف باالخصوص اندراڑشریف کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ان شاء اللہ پی ٹی آئی کی ا ٓزادکشمیرمیں حکومت بنتے ہی ترجیح بنیادوں پر پینے کے پانی اورسڑکو ں کے مسائل حل کراؤں گاپی ٹی آئی کی حکومت تعمیر وترقی کے حقیقی مفہوم سے عوام علاقہ کوروشناس کروائے گی انہوں نے ان خیالات کااظہار سوشل میڈیا ونگ کے صدر چودھری عابدعلی عابدسے ایک اہم ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاہے عابدعلی عابد نے امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چودھری ظفرانور کوحلقہ نمبردو چکسواری کے مسائل سے آگاہ کیااورمسائل کے حل کاوعدہ لیاچودھری ٖظفرانور نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی چودھری عابدعلی عابدنے کہاکہ میں چنددنوں میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کااعلان کروں گا اس موقع پر چودھری نوازاسلم بھی ان کے ہمراہ موجودتھے چودھری نوازاسلم نے کہاکہ ان شاء اللہ جیت پی ٹی آئی کی ہوگی

Chakswari, AJK; PTI Kashmir Central Senior Vice President Nominee Candidate Assembly Constituency No. 2 Chakswari Chaudhry Zafar Noor has said that he is well aware of the problems of Union Council Faizpur Sharif especially Indra Sharif. PTI’s government will make the people aware of the real meaning of construction and development. He expressed these views while talking to Social Media Wing President Chaudhry Abid Ali Abid during an important meeting. He informed Zafar Noor about the problems of Constituency No. 2 Chakswari and promised to solve the problems. Chaudhry Zafar Anwar assured to solve the problems. Social Media Wing President Chaudhry Abid Ali Abid said that inshallah victory will be for PTI.

عظیم بخش چودھری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا آخری وقت تک ٹکٹ میرا تھا مجھے کیوں اگنور کیا گیا وقت آنے پر بتاؤں گا

Azeem Bakhsh Chaudhry said that PML-N ticket was mine till the last moment. I will tell you why i was ignored when the time comes.

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا آخری وقت تک ٹکٹ میرا تھا مجھے کیوں اگنور کیا گیا وقت آنے پر بتاؤں گا لیگی قیادت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ٹکٹ میرا حق تھا اگر مجھے نہیں دینا تو کسی اور کو دے دیں پوری سپورٹ کروں گا نذیر انقلابی سے درخواست ہے جماعت کو بچانے کیلئے ٹکٹ واپس کریں میں اپنا فیصلہ حلقہ کی عوام پر چھوڑتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ایک بڑے مشاورتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارشاد ادریس صدرمسلم لیگ ن خواتین ونگ میرپور چودھری بشارت حسین صدر خواجہ محمد صادق راجہ خالد محمود چودھری ربنواز راجہ افراز محمود اور دیگر نے حمایت کا اعلان کیا چودھری عظیم بخش نے کہاکہ حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری عبدالمجید نسل درنسل سیاست کرنا چاہتے ہیں ان کا بیٹا ہی لائق ہے جس کو الیکشن لڑ وا رہے ہیں باقی ان کو کوئی نظر نہیں آیا سب نالائق ہیں اگر چودھری مجید میرے پاس آکر کہتا کہ میں قاسم کو دستبردار کراتا ہوں تم میرے دوست کے بیٹے ہو تم الیکشن لڑو تو مان جاتا یہ لوگ ایک ماہ بعد حلقے میں نظر نہیں آئینگے میں برادری ازم پر یقین نہیں رکھتا پچھلے الیکشن میں تمام قبائل نے میرے کہنے پر چار ہزار ووٹ دیئے تھے اب دوگنے لوں گا میں یہ گارنٹی سے کہتا ہوں کہ لیگی ٹکٹ ہولڈر میرے سے کم ووٹ لے گا۔

حلقہ نمبر دو چکسواری میں ٹکٹ کا غلط فیصلہ ہوا ہے,مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ ضلع میرپور کی صدر محترمہ ارشاد ادریس

In Constituency No. 2, Chakswari, ticket has been wrongly decided, said Irshad Idrees, President, PML-N Women’s Wing, Mirpur District.

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ ضلع میرپور کی صدر محترمہ ارشاد ادریس نے کہاکہ حلقہ نمبر دو چکسواری میں ٹکٹ کا غلط فیصلہ ہوا ہے نذیر انقلابی ساڑے چار سال نظر نہیں آیا میں نے پچھلے الیکشن میں نذیر انقلابی کی بڑھ چڑھ کر سپورٹ کی اپنا پولنگ سٹیشن جتوا کر دیا میرا کوئی بھی کام نہیں ہوا مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں قیادت ٹکٹ کسی اہل شخص کو دے عظیم بخش سے کوئی بہتر نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے عظیم بخش کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسی خواتین آتی ہیں جن کے چھوٹے موٹے بے شمار مسائل ہوتے ہیں نذیر انقلابی نے ہمیشہ مجھے نظر انداز کیا ہے انہوں نے کہا اگر عظیم بخش آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہیں تو خالق آ باد کا پولنگ سٹیشن جتوا کر دوں کر دکھاؤں گی

پی ٹی آئی حلقہ نمبر دو چکسواری کے اندر مورثی سیاست کو ختم کردے گی, تحریک انصاف کشمیر نیو یارک امریکہ کے صدر چودھری ظہور اختر

PTI will end hereditary politics in Constituency No. 2 Chakswari, PTI Kashmir New York US President Chaudhry Zahoor Akhtar

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — تحریک انصاف کشمیر نیو یارک امریکہ کے صدر چودھری ظہور اختر نے کہاکہ پی ٹی آئی حلقہ نمبر دو چکسواری کے اندر مورثی سیاست کو ختم کردے گی چالیس سال سے ایک ہی شخص سیاست پر مسلط ہے اب اس کا بیٹا آگیا کل اس کا پوتا آ ئے گا حلقہ نمبر دو چکسواری کسی کے غلام نہیں اور نہ کسی کی جاگیر ہے کہ نسل در نسل ان کے خاندان کی غلامی کرتے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چودھر ی کی قیادت میں آمدہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی اور آ زاد کشمیر میں ایک صاف ستھری حکومت بنا کر نئے کشمیرکی بنیاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس کو عوامی مسائل کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے صلاحیت ہو اس میں صرف پی ٹی آئی ہی ایسی جماعت ہے جس کے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button