Kallar Syedan; Dozens of people burnt tyres and kept the highway closed after the IESCO sub-division Kallar Syedan officials did not provide electricity connection despite receiving bribes
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اہلکاروں کی جانب سے رشوت کی وصولی کے باوجود بجلی کنکشن فراہم نہ کرنے پر درجنوں افراد نے ٹائر جلا کر کلر راولپنڈی شاہراہ کو گھنٹوں ٹریفک کے لیے بند رکھا جس کے بعد کلر سیداں پولیس نے مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اہلکاروں کی جانب سے رشوت کی وصولی کے باوجود بجلی کنکشن فراہم نہ کرنے پر درجنوں افراد نے ٹائر جلا کر کلر راولپنڈی شاہراہ کو گھنٹوں ٹریفک کے لیے بند رکھا جس کے بعد کلر سیداں پولیس نے مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مظاہرین کا الزام تھا کہ کلر سیداں میں تعنیات تین اہلکاروں نے کنکشن فراہم کرنے کے عوض پچاس ہزار روپے رشوت وصول کی اور کنکشن بھی فراہم نہ کئیے اور اب مزید رشوت مانگ رہے ہیں جس پر درجنوں افراد نے منگال بائی پاس پر ٹائر جلا کر سڑک پر قبضہ کر لیا واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ان کے احتجاج کے باعث کلر سیداں سے راولپنڈی اور آزادکشمیر کی ٹریفک گھنٹوں معطل رہی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دو گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد روڈ کو کلیئر کروا دیا۔محمد توقیر سکنہ بمہ گنگال (کلر سیداں)نے بتایا کہ اس نے واپڈا اہلکاروں کی جانب سے رشوت وصولی کی اینٹی کرپشن سمیت ایس ڈی او کلر سیداں اور ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کو درخواستیں دیں۔مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی اور ہمارے پاس احتجاج کے سواکوئی راستہ نہ بچا۔چونکہ مجھے کنکشن کروانا تھا اس لئے میں نے ان کی منشا کے مطابق انہیں پچاس ہزار روپے اور بیس ہزار روپے مالیت کا سامان خرید کر دے دیاجس کے بعد انہوں نے مزید پیسوں کی ڈیمانڈ شروع کر دی اور دھمکی دی کہ اگر پیسے نہ دئیے تو کلر سیداں شہر میں واقع مارٹ کی بجلی منقطع کر دیں گے۔ ادہر کلر سیداں پولیس نے روڈ بلاک کرنے پر پچیس کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن میں محمد توقیر،عدیل،عاطف،فیضان،عتیق،محمد جنید،شاہ زیب اور 10/15 نامعلوم افراد شامل ہیں۔
Kallar Syedan; Dozens of people burnt tyres and kept the Kallar Rawalpindi highway closed for hours for traffic after the IESCO sub-division Kallar Syedan officials did not provide electricity connection despite receiving bribes, after which the Kallar Syedan police arrested dozens of protesters. The protesters alleged that three officials posted in Kallar Syedan received a bribe of Rs 50,000 in return for providing connections and did not provide connections and are now demanding more bribes. Traffic was suspended from Kallar Syedan to Rawalpindi and Azad Kashmir for hours due to their protest against WAPDA. As soon as the incident was reported, City Traffic Police in-charge Kallar Syedan Imran Nawab Khan and police Troops reached the spot and cleared the road after two hours of efforts.
کلرسیداں اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد شدید مٹی کا طوفان،سورج تیسرے روز بھی آنکھیں دکھاتا رھا
Extreme heat wave continues in to 3rd day
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—)کلرسیداں اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد شدید مٹی کا طوفان،سورج تیسرے روز بھی آنکھیں دکھاتا رھا۔ شدید گرمی کے بعد شام چھ بجے کے قریب آسمان پر اچانک گہرے بادل نمودار ہوئے بعض علاقوں میں ہلکی پھلکی بوندا باندی بھی ہوئی مگر اذان مغرب کے ساتھ ہی مٹی اور گردو غبار کا طوفان چلنا شروع ہوگیا جس سے درجہ حرارت قدرے کم ہوا مگر اس کے ساتھ ہی بجلی کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا۔جس میں کلر سٹی فیڈر حسب معمول پہلے نمبر پر رہا جو آندھی طوفان ہو یا تیز ہوا بارش ہو یا ژالہ باری سب سے پہلے جواب دے جاتا ہے۔
وزیراعظم اپنے ساتھیوں کو ایک ایک کرکے این آر او دیتے چلے جا رہے ہیں۔ شوکت اقبال جنجوعہ
The Prime Minister is giving NROs to his colleagues one by one. Shaukat Iqbal Janjua
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وزیراعظم عمران خان کا یہ دعوی درست نہیں کہ وہ کسی کو این آر او نہیں دیتے وہ این آر او صرف اپنے ساتھیوں اور اتحادیوں کو دیتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ منظر سب نے دیکھا کہ راتوں رات وفاق اور پنجاب میں جہانگیر ترین کا گروپ معرض وجود میں آیا ان کی دھمکیاں کام کر گئیں ترین گروپ کے تحفظات دور کر دیئے گئے ان کی خواہش پر واجد ضیا کو بھی ہٹا لیا گیا۔جہانگیر ترین کو کلین چٹ کی شکل میں وزیراعظم نے این آر او دے دیا ہے۔ جس کے عوض میں یہ گروپ اب بجٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا کیونکہ انتقام اور احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رھاہے وزیراعظم اپنے ساتھیوں کو ایک ایک کرکے این آر او دیتے چلے جا رہے ہیں۔
جن گلیوں میں دن رات پانی اورکیچڑ کھڑا رھتا ہے ان کو چھوڑ کے عزیز رشتہ داروں اور دوستوں کی گلیات پختہ کی جارہی ہے, شیخ کامران نسیم
Streets where water and mud stand day and night are ignored and the streets of dear relatives and friends are being paved, Sheikh Kamran Naseem
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی لیبر ونگ کلرسیداں سٹی کے نائب صدر شیخ کامران نسیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلیات کے نام پر انصاف نہیں تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیلفی گروپ سوشل میڈیا تک محدود ہے اس سے ذیادہ اس کی کوئی کارکردگی نہیں۔جناح کالونی میں گلیات کی تعمیر میرٹ نہیں پسند نا پسندکو مدنظررکھا گیا جن گلیوں میں دن رات پانی اورکیچڑ کھڑا رھتا ہے ان کو چھوڑ کے عزیز رشتہ داروں اور دوستوں کی گلیات پختہ کی جارہی ہے جو فنڈز کے ضیائع کے مترادف ہے۔
کلرسیداں کی پولیس چوکی چوک پنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر نوشیروان عادل کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا
Sub inspector N Adil sacked from his post as in charge Chauk Pindori police check post
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کی پولیس چوکی چوک پنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر نوشیروان عادل کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔انہیں ایک محکمانہ انکوائری کے نتیجے میں الزامات ثابت ہونے پر دیگر سات پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔نوشیر وان عادل کلر سیداں تعنیاتی میں بھی متنازعہ کردار کے حامل رہے۔انہوں نے راولپنڈی کے ایک قومی اخبار کی خاتون سب ایڈیٹر کی گاڑی سے اس وقت پریس کی نمبر پلیٹیس اتار لی تھیں جب ان کے خاوند انہیں اخبار دفتر ڈراپ کر کے واپس کلر سیداں آ رہے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ایڈیٹر پریس کی تختی لگا ہی نہیں سکتا مگر اگلے ہی روز انہوں نے وہ اتاری گئی پریس کی نیم پلیٹس واپس لوٹا دی تھیں۔